غزالاں تم تو واقف ہو۔۔۔ہاہاہایہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ جی رہے ہیں
ذرا یہ بھی بتا دیجیے کہ آج کل کہاں جیے جا رہے ہیں ؟
ممنون ہوں آپ کی محبتوں پرواہ فاتح بھائی کیا کہنے۔۔۔ بہت لاجواب بہت عمدہ۔۔۔ زبردست۔۔۔ میری طرف سے بہت ساری داد اس خوبصورت غزل کے لیے
میں غریب الوطن، غریب مزاج
کیا عجب غربتوں میں جیتا ہوں
بھولنا تجھ کو میرے بس میں نہیں
کہنے کو جرّاتوں میں جیتا ہوں
برادرم، آپ کی محبت ہے۔موت ہے انتہائے ہجر مگر
جینے کی ذلّتوں میں جیتا ہوں
کیا خوب غزل ہے۔۔۔ بہت خوب فاتح برادر
ممنون ہوں آپ کی محبتوں پر
آپ کی بے پناہ محبتوں پر سر تا پا ممنون ہوںکیا ندرتِ خیال ہے
واہ واہ لطف آ گیا پڑھ کر یہ شعر تو کمال کا ہے
شام کنجِ قفس میں، صبح بہ دار
جبر کی ہجرتوں میں جیتا ہوں
سنا ہے منٹو مرزا غالب سے بڑی محبت کرتے تھے
اور فرط محبت سے انہیں گالیاں دیا کرتے تھے
آپ کا کلام پڑھتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ کیا ہم بھی محبت کے اس درجے پر فائز ہو سکیں گے
اسی طرح لکھتے رہیں اور ہمیں نوازتے رہیں
اللہ کرے زور قلم زیادہ
یہ کون ہے کہ جس کے دل میں ہماری اس قدر محبت جاگی ہے کہ آج ہی اکاؤنٹ بنایا اور ایک ہی مراسلہ لکھا وہ بھی ہماری غزل پر اور اس میں اپنی کتھا لکھ ماری۔۔۔ ویسے اپنے تعارف کے لیے الگ زمرہ موجود ہے۔آئینہ دیکھ اپنا سا منہ لے کے رہ گئے
صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا