حضور، نہ تو اردو میرے لئے کوئی نئی زبان ہے اور نہ ہی محفل کوئی پہلی بزم، البتہ اس فورم پر آج میرا پہلا دن ہے اور وقت واقعی بہت اچھا گزر رہا ہے۔ آپ کی محبت کا بہت شکریہ۔ہاہاہا۔۔۔ ۔! آپ تو ابھی سے پکے پکے اردو محفل والے لگ رہے ہیں۔
السلام علیکم، بندے کو عاطف بٹ کہتے ہیں۔ جس بدنامِ زمانہ پیشے سے منسلک ہوں اسے لوگ نشریاتی صحافت کے نام سے جانتے ہیں۔ مشاغل پڑھنا لکھنا اور دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا اور گپیں ہانکنا ہیں۔ علاوہ ازیں، میرے ماضی اور حال کے بارے میں آپ لوگ جو کچھ بھی جاننا چاہیں اس کے لئے بندہ حاضر ہے اور اگر مستقبل کے بارے میں کوئی معلومات درکار ہوں تو کسی اچھے نجومی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
بہت گہرا جواب ہے میرے محترم ۔احمد صاحب، بہت نوازش۔ بندے کے قبولِ اسلام کا واقعہ ابھی پیش نہیں آیا اور اب تو لگتا ہے کہ آپ ہی کے ہاتھ پر بیعت کرنا پڑے گی۔
بٹ صاحب ۔۔۔ ۔۔ نشریاتی صحافت سے وابستگی اور خطاب بدنام پیشے کا ۔ ؟
جب بدنام پیشے کا علم تھا تو کس سوچ کر اس صحافت کا حصہ بنے ۔ ؟
مشاغل ۔ پڑھنا لکھنا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ گھومنا پھرنا گپیں مارنی ۔
پڑھنے میں کس قسم کی تحاریر بچپن میں پسند رہیں ۔ اور اب کس قسم کا ادب پسند کرتے ہیں ۔؟
لکھنا کس سے سیکھا ؟ اور جب لکھا تو سب سے پہلے کیا لکھا ؟
ماضی کے بارے کیا سوچ رکھتے ہیں ؟
حال کو بدلنے کے لیئے ماضی سے کیا استفادہ حاصل کریں گے ۔؟
مستقبل کے بارے کیا سوچ رکھتے ہیں ؟
مستقبل بنایا جاتا ہے یا خود ہی بن جاتا ہے ۔ جیسے پتھر گول ہوجاتا ہے ۔بنا کوشش کے ۔
نجومی تو ہم سے بڑا کوئی نہیں ۔ بس ذرا اپنے ماضی حال مستقبل بارے خبر دے دیں ۔
نجوم جھاڑ دیں گے سب جان کر آپ سے آپ کے بارے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
بہت گہرا جواب ہے میرے محترم ۔
یہ پڑھتے ہی وجدان میں ابھرا کہ
وقت لگتا ہے اولاد آدم کو انسان بننے میں
آپ کیا کہیں گے اس بارے ÷؟
ذرا ہم بھی دیکھیں کہ
کتنے مہربان کتنے شفیق ہیں ۔۔۔ عطف کے حامل
بے تکلفی معاف ایسے لگتا ہے جانے کب سے واقفیت ہے آپ سے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بٹ صاحب بلاشبہ درست کہا آپ نےنایاب صاحب، بہت بہت نوازش۔
تعلقات کے بارے میں اس ناچیز کا ماننا یہ ہے کہ انہیں ماپنے کا پیمانہ وقت نہیں بلکہ خلوص ہوا کرتا ہے اور سچ پوچھیے تو آپ کی یہ بے تکلفی مجھے بہت پُرخلوص لگی۔
محترم@چھوٹاغالبؔ جی ۔آپ نے بالکل درست کہا کہ "وقت لگتا ہے اولاد آدم کو انسان بننے میں" اور اپنے بھائی میر اور چچا غالب بھی تو کچھ اسی مفہوم کی باتیں کہہ گئے ہیں۔
یہ بدنام ہونے کا شوق کس سے اکتساب ہے ؟اب آئیے میرے پیشے کی طرف جس کی بدنامی کا چرچا میں اپنے تعارف میں کرچکا ہوں۔ درحقیقت میں تو یہی سوچ کر اس پیشے سے منسلک ہوا تھا کہ "بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا!" اور یوں بھی جس ادارے سے میں آج کل وابستہ ہوں گزشتہ دنوں ایک خاص واقعے کی وجہ سے اسے اچھی خاصی بدنامی کا سامنا کرنا پڑا، اب یہ ایک الگ بحث ہے کہ اس واقعے سے ادارے کا بطور ادارہ کتنا لینا دینا تھا۔
ماشاءاللہپڑھنے کے لئے جو بھی مل جائے پڑھ لیتا ہوں اور بچپن سے اب تک اسی اصول پر کاربند ہوں۔ الحمدللہ گھر میں ایک اچھی خاصی ذاتی لائبریری بنا رکھی ہے جس میں تقریبا ہر موضوع پر کتابیں موجود ہیں۔ علاوہ ازیں، میرے کمپیوٹر میں ہزاروں کی تعداد میں برقی کتابیں محفوظ ہیں اور پنجاب پبلک لائبریری کا تاحیات رکن بھی ہوں۔
کچھ نظمیں غزلیں یہاں محفل پر بھی شریک کریں نا ۔۔۔۔۔۔۔۔لکھنا ان لوگوں سے سیکھا جنہیں پڑھتا چلا آیا ہوں اور پہلے پہل کچھ نظمیں غزلیں لکھی تھیں جن میں پائی جانے والی خامیوں کا بہت بعد میں اندازہ ہوا۔
ماشاءاللہماضی میرا بہت تابناک نہ سہی مگر تاریک بھی نہیں۔ سکول، کالج اور یونیورسٹی میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہت سے مقابلوں میں حصہ لے چکا ہوں اور الحمدللہ کئی انعامات بھی حاصل کئے، لہٰذا ماضی بہت خوشگوار رہا۔
ماضی میں جو غلطیاں ہوئیں ان کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اپنے حال کو سنوارنے کی کوشش اکثر کرتا رہتا ہوں۔ اس کوشش میں کبھی کامیاب ہوتا ہوں تو کبھی ناکامی کا بھی منہ دیکھنا پڑتا ہے۔
مستقبل کے بارے میں میرا ایمان کی حد تک یقین ہے کہ اسے اللہ کی رحمت اور مدد سے انسان خود ہی بناتا ہے۔
صحیح کہا آپ نے لیکن جناب کیا فرق پڑتا خوش تو ہم سب کوکسی صورت نہیں کرسکتے تو روشن سوچ کے ساتھ اورجذبہء تعمیرزحال مرزا صاحب، آپ کا بہت شکریہ۔ ویسے اسی نعمت کے باعث کئی اپنے اور بیگانے ناخوش بھی ہوجاتے ہیں۔
خوش آمدید سائیں
آپ کے مشغلے دیکھ کر لگتا ہے آپ سے ہماری خوب نبھے گی
لو جی ساتھ میں مجھے بھی شامل کرکے ایک تکون بنا لیں۔چھوٹا غالب صاحب، بہت نوازش۔ آپ ہمیں نبھانے والوں میں سے ہی پائیں گے، انشاءاللہ۔
قبلہ، بعض حالات میں جلد بازی ناگزیر ہوتی ہے (مثال کے طور پر مسجد میں روزہ افطار کرتے ہوئے )بٹ صاحب بلاشبہ درست کہا آپ نے
مگر اپنے عدم صاحب تو کچھ ایسا فرما گئے ہیں کہ
عدم خلوص کے بندوں میں ایک خامی ہے. ستم ظریف بڑے جلد باز ہوتے ہیں.
چھوٹا غالب صاحب بڑے آدمی ہیں، انہیں آنے میں کچھ وقت لگے گا۔محترم@چھوٹا غالب جی ۔
قدم رنجہ فرمائیں ۔
اک اور قتیل غالب و میر محفل میں رونق افروز ہوئے ہیں ۔
اب جانے کیا گزرے جب مل بیٹھیں گے قتیل غالب و میر
یہ شوق انہی لوگوں کی دین ہے جنہیں پڑھتے پڑھتے بندے نے لڑکپن سے جوانی میں قدم رکھا۔ آج کل تو اس پیشے میں وہی لوگ بدنام ہیں جو اچھے کام کرتے ہیں کیونکہ برے کام کرنے والوں کی تعداد نوے فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔ میں نے تو آج تک عبادت سمجھ کر یہ کام کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ پچھلے پانچ سال میں دس ادارے تبدیل کرچکا ہوں۔ اصول کی خاطر نوکری چھوڑنے سے جان دینے تک کچھ بھی کرسکتا ہوں۔یہ بدنام ہونے کا شوق کس سے اکتساب ہے ؟
ویسے اچھے کام کر کے بھی بدنام ہونے کے خاصے مواقع ہیں نا اس میدان میں ؟
آپ صحافت کے بارے کیا رائے رکھتے ہیں ۔
یہ عبادت ہے ۔ خدمت ہے ۔ یا صرف پیشہ ؟
میں قرآن مجید کے بعد اگر کسی کتاب سے بے حد متاثر ہوا ہوں تو وہ کلیاتِ اقبال ہے۔ ویسے میں نے کتابوں کی نسبت بندوں سے زیادہ سیکھا ہے۔ کتاب کی دوستی اپنی جگہ مگر اچھی صحبت کا کوئی ثانی ہی نہیں۔ماشاءاللہ
کس کتاب سے ازحد متاثر ہوئے ؟
یا کس کتاب نے آپ کی شخصیت پر اپنا رنگ چڑھایا ۔ ؟
کیا واقعی کتاب انسان کی سچی دوست اور غم گسار کہلا سکتی ہے ۔؟
میں انشاءاللہ آج ہی اپنی غزل پیش کروں گا۔ میں زیادہ تر غزلیں ہی لکھتا ہوں۔کچھ نظمیں غزلیں یہاں محفل پر بھی شریک کریں نا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
نظم اچھی لگتی ہے ۔ اور غزل تو میری جان ہے ۔
ثم آمین، بہت شکریہ۔ ابا جی رحمۃ اللہ علیہ اپنے کلب کی طرف سے قومی سطح پر فٹ بال کھیل چکے ہیں اور ان کی دیکھا دیکھی کالج میں میں بھی فٹ بال کھیلا کرتا تھا، سو دوڑنا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ سوالات کو آنے دیجئے کیونکہ یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا اور چینی خریدنے والوں اور نیشنل بینک سے پینشن لینے والوں کی قطاروں کے بعد پہلی بار کوئی اتنی لمبی قطار دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، اور پہلی دو قطاروں کی نسبت مجھے اس تیسری قطار میں زیادہ دلچسپی ہے۔ماشاءاللہ
اللہ تعالی آپ پر مہربان رہتے آپ کی نیک جائز خواہشات کو پورا فرمائے آمین
بلا شبہ اللہ کی رحمت کوشش میں آسانیاں پیدا فرماتی ہے ۔
بنا سانس لیئے کتنا فاصلہ دوڑ کر طے کر سکتے ہیں ؟
سانس لے لیں کہ ابھی بہت سے بے تکے سوالات قطار میں ہیں ۔۔
محترم بھائی یہ قبلہ سن کر کچھ بڑھاپے کا احساس ستانے لگا ہے ۔قبلہ، بعض حالات میں جلد بازی ناگزیر ہوتی ہے (مثال کے طور پر مسجد میں روزہ افطار کرتے ہوئے )
غالب تو پھر غالب ہوتا ہے ۔ اور یہ چھوٹے غالب تو سبحان اللہچھوٹا غالب صاحب بڑے آدمی ہیں، انہیں آنے میں کچھ وقت لگے گا۔
کس کس مصنف کو زیادہ اور مسلسل پڑھا ہے ۔ نثر سے زیادہ دلچسپی رہییہ شوق انہی لوگوں کی دین ہے جنہیں پڑھتے پڑھتے بندے نے لڑکپن سے جوانی میں قدم رکھا۔ آج کل تو اس پیشے میں وہی لوگ بدنام ہیں جو اچھے کام کرتے ہیں کیونکہ برے کام کرنے والوں کی تعداد نوے فیصد سے تجاوز کرچکی ہے۔ میں نے تو آج تک عبادت سمجھ کر یہ کام کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ پچھلے پانچ سال میں دس ادارے تبدیل کرچکا ہوں۔ اصول کی خاطر نوکری چھوڑنے سے جان دینے تک کچھ بھی کرسکتا ہوں۔
ماشاءاللہ بہت خوب ہے آپ کا ذوق مطالعہمیں قرآن مجید کے بعد اگر کسی کتاب سے بے حد متاثر ہوا ہوں تو وہ کلیاتِ اقبال ہے۔ ویسے میں نے کتابوں کی نسبت بندوں سے زیادہ سیکھا ہے۔ کتاب کی دوستی اپنی جگہ مگر اچھی صحبت کا کوئی ثانی ہی نہیں۔
انتظار رہے گا آپ کی غزل کامیں انشاءاللہ آج ہی اپنی غزل پیش کروں گا۔ میں زیادہ تر غزلیں ہی لکھتا ہوں۔
یہ پاکستان میں اتنی قطاریں کیوں لگتی ہیں ۔ثم آمین، بہت شکریہ۔ ابا جی رحمۃ اللہ علیہ اپنے کلب کی طرف سے قومی سطح پر فٹ بال کھیل چکے ہیں اور ان کی دیکھا دیکھی کالج میں میں بھی فٹ بال کھیلا کرتا تھا، سو دوڑنا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ سوالات کو آنے دیجئے کیونکہ یوٹیلیٹی سٹور پر آٹا اور چینی خریدنے والوں اور نیشنل بینک سے پینشن لینے والوں کی قطاروں کے بعد پہلی بار کوئی اتنی لمبی قطار دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، اور پہلی دو قطاروں کی نسبت مجھے اس تیسری قطار میں زیادہ دلچسپی ہے۔
ورنہ پہلی چیک پوسٹ تو شمشاد بھائی کی ہےبٹ صاحب آپ تو نایاب بھائی کے ہتھے چڑھ گئے۔
کب سے انتظار کر رہا تھا کہ ابھی آیا ابھی آیالو جی ساتھ میں مجھے بھی شامل کرکے ایک تکون بنا لیں۔
چھوٹے غالبؔ نے تو کل ہی اپنے خون کی خوشبو سونگھ لی تھیمحترم@چھوٹاغالبؔ جی ۔
قدم رنجہ فرمائیں ۔
اک اور قتیل غالب و میر محفل میں رونق افروز ہوئے ہیں ۔
اب جانے کیا گزرے جب مل بیٹھیں گے قتیل غالب و میر