عالم اسلام کی خود فریبی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
اظہرالحق نے کہا:
ویسے مہربانی فرما کر مجھے عالم اسلام کی خود فریبی کی وضاحت فرما دیں تو میں شاید ٹو دا پواینٹ بات کر سکوں

اظہرالحق، اگر آپ ٹو دا پوائنٹ باتیں کرنے والے ہوتے تو ہمیں کس بات کا غم تھا۔ :wink:
 

الف عین

لائبریرین
شاید پچھلی پوسٹ میں نے بھی کچھ ’ہارش‘ کر دی تھی۔ ایک اپ ڈیٹ کر دوں، یہ ایک خبر ہے جو اگرچہ اخباروں میں میں مس کر گیا تھا لیکن 6 مارچ کے ’انڈیا ٹوڈے‘ میں ہے۔ وہ یہ کہ مسلم پرسنل لا بورڈ جس میں تمام مسالک کے علماء شامل ہیں اور جس کی رائے پر ہندوستانی مسلمانوں کی اکثریت کا اجماع ہے، اس کے رکن خالد رشید فرنگی محلی نے اتر پردیش کے وزیر اقلیات یعقوب قریشی کے کارٹونسٹ کے سر کی قیمت اکیاون کروڑ روپئے مقرر کرنے پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آں حضرت کی سنت اپنے دشمنوں کو بھی معاف کر دینے کی تھی۔ ہم کون ہوتے ہیں ایسے غیر ذمہ دارانہ بیان دینے کی‘
میں نے پچھلی پوسٹ میں جو بات کی تھی، اس میں سبھی علماء کے بارے میں نہیں کہا تھا۔ پچھلے جمعے کی نماز میں خطیب صاحب نے اس سلسلے میں صدر بش کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا تھا اس لئے یہ احساس ہوا تھا کہ کچھ حضرات زمینی حقائق سے واقف نہیں۔
 

اظہرالحق

محفلین
نبیل نے کہا:
اظہرالحق نے کہا:
ویسے مہربانی فرما کر مجھے عالم اسلام کی خود فریبی کی وضاحت فرما دیں تو میں شاید ٹو دا پواینٹ بات کر سکوں

اظہرالحق، اگر آپ ٹو دا پوائنٹ باتیں کرنے والے ہوتے تو ہمیں کس بات کا غم تھا۔ :wink:

ہائے اللہ ۔ ۔ ۔ اجی ایسے آنکھیں تو نہ ماریں ۔ ۔ بہت لگتی ہیں ؛)

بھائی چلو یہ رہی ٹو دا پوائنٹ بات جو میری سمجھ میں آئی ہے

عالم اسلام = ایک ارب سے زیادہ کیڑے مکوڑوں کا گروہ جو دوسرے گروہ سے پٹتا ہے اور جب روتا ہے تو اپنے ہی اسے مزید مارتے ہیں ۔ ۔

خود فریبی = اور جب یہ پٹ رہا ہوتا ہے اور بقول نعمان کے صدیوں سے تنزلی کا ہو رہا ہے کام تو خود کو صدیوں کے تنزل کے بعد بھی ابھی بھی یہ خوش فہمی ہے کہ “ہم ہونگے کامیاب ایک دن ۔ ۔ ۔ من ہے وشواس پورا ہے وشواس ۔ ۔ ۔ ہم ہونگے کامیاب ۔ ۔ایک دن “ اور وہ دن پتہ نہیں کتنی صدیوں بعد آئے یا نہ بھی آئے ۔ ۔ ۔

اعجاز بھائی آپ کا تو میں پنکھا (فین) ہوں خاصکر آپ کو جب سے اردستان پر پڑھا تھا ۔ ۔ کعبے کا سفر ۔ ۔ تو آپ ہی بتائیں ۔ ۔ کیا ہم واقعی ہی اس خود فریبی کا شکار ہیں کہ ہم چونکہ بقول مہوش کے مغرب کے سامنے لاجواب ہو چکے ہیں اپنے کرتوتوں کی وجہ سے تو ہم کیسے اس وشواس یا خود فریبی سے نکلیں گے ۔ ۔ ۔؟

پھر اقبال یاد آ گئے ۔ ۔ ۔ کیا کروں مہوش ۔ ۔ ۔ اس بندے نے شاعری ہی ایسی کی ہے کہ ۔ ۔ ۔۔ اسلام اور اسکا چولی دامن کا ساتھ لگتا ہے

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ کر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی

پتہ نہیں اقبال کو بھی مغرب سے کیوں الرجی تھی حتہ کہ خود مغرب گھومتے رہے ۔ ۔ ۔ اور ۔ ۔ ۔ اللہ سے بھی لڑتے رہے ۔ ۔ ۔ چھوڑو جی بندہ بشر ہے ۔ ۔ باقی حشر نشر ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
اظہرالحق، میرے خیال میں اس فورم میں سنجیدہ گفتگو کرنے کی اور کچھ سیکھنے کی کافی گنجائش موجود ہے۔ اگر آپ کچھ ٹریک پر رہ کر گفتگو کریں تو ایسا ممکن بھی ہو سکتا ہے۔ مجھے آپ کی تحریر کا سٹائل اوریا مقبول جان کی طرح کا لگتا ہے۔ اب آپ اسے اپنےلیے اعزاز سمجھیں یا طنز۔ یعنی لفاظی تو خوب لیکن بے معنی۔
 

اظہرالحق

محفلین
نبیل نے کہا:
اظہرالحق، میرے خیال میں اس فورم میں سنجیدہ گفتگو کرنے کی اور کچھ سیکھنے کی کافی گنجائش موجود ہے۔ اگر آپ کچھ ٹریک پر رہ کر گفتگو کریں تو ایسا ممکن بھی ہو سکتا ہے۔ مجھے آپ کی تحریر کا سٹائل اوریا مقبول جان کی طرح کا لگتا ہے۔ اب آپ اسے اپنےلیے اعزاز سمجھیں یا طنز۔ یعنی لفاظی تو خوب لیکن بے معنی۔

آپ کے الفاظ میرے لئے اعزاز ہوتے ہیں ۔ ۔ نبیل ۔ ۔ خیر میں ٹریک پر ہی ہوں ۔ ۔ مگر ابھی تک کسی نے میرے سوال کا جواب نہیں دیا کہ “عالم اسلام کی خود فریبی“ سے آخر مراد کیا ہے ۔ ۔

دیکھیے اوریا مقبول جان تو بہت بڑے حوالے دیتے ہیں ، آپکو پتہ ہی ہو گا کہ پڑھاتے بھی ہیں ۔ ۔ انکا سٹائل ہی نرالا ہے ۔ ۔ کاش میں اس شخص جیسا ہو سکتا ۔ ۔

-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
واپس موضوع پر ۔ ۔ مہربانی فرما کر ان الفاظ کی تشریح کر دیں

عالم اسلام ۔ ۔ یعنی آپ کس کو عالم اسلام کہ رہے ہو ؟
خود فریبی ۔۔۔ اس سے آخر مراد کیا ہے ؟

حل : ہم صرف تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں حل کیا ہے ؟ کیسے ہے ؟

-------------------------------------------------------------------------------------------------------------
گرد ہٹتے ہی میرے چہرے کی ، پہچان لیا اس نے مجھے
اس کے بعد پھروہ مجھے کبھی کہیں بھی نہ ملا
 

فرید احمد

محفلین
توہین رسالت کے واقعہ میں عوام کے جذبات کو بھڑکانے والے کون کون ہیں ؟ ان میں علماء کتنے ہیں ؟
مہوش نے اوپر گھوڑوں گدھوں کے دو گروہ بیان کیے تھے ، کیا یہ الفاظ مناسب ہیں ،
(تغافل سے باز ایا جفا کی )
کوئی تیسرا فریق ہے جو گھوڑوں گدھوں کے علاوہ ہو ؟ اگر ہے تو کیا کر رہا ہے ، اور اس کی کیا ذمہ داریاں ہیں ؟ اور مہوش بتاءیں گی کہ ان کا شمار کس میں ہے ؟
علماء عوام کے جذبات کو بھڑکاتے ہیں ، تسلیم ، اور بہت سارے مسائل میں بھڑکاتے ہیں تسلیم ! لیکن کیا بات ہے کہ کارٹون والے مسئلہ میں عوام اور زیادہ بھڑک گئٰ ، اور دوسرے مسائل میں اتنی زیادہ نہیں ، لگتا ہے سب گدھے نہیں ۔
کیا اپ ان حضرات کو بھی جو پاکستانی سیاست کے ڈنگل میں کودے ہیں ، اور بے دین سیاست دانوں کو ترکی بترکی جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں ، انہیں خالص علماء ہی سمجھ کر علماء کا نماءندہ سمجھتی ہیں ؟
اب تک ایک اسیے مولوی کا نام پیش نہیں کا جا سکا جس نے قتل کا فتوی دیا ہو ؟ بات اسی سے اغاز ہوئی تھی ، اور ستم یہ ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ ہر مطالبہ پورا کرنا ممکن نہیں ،
محترمہ ہم مطالبہ نہیں کر رہے ، دعوے کی دلیل پیش کرنے کو کہ رہے ہیں ، اگر دلیل نہیں تو تسلیم کر لو کہ فقط علماء کا نام لینا غلط ہے ، اس حمام میں صحافی ، وزراء ، سیاست دان ، پروفیسران ، ٹیچران، ٹیکنشین ، اکاونٹنٹ ، اور علماء سب ، بشمول میں اور اپ ، ننگے ہیں ، یہ ہے اصل جھانکنا ۔
ایک بات بتادوں ،
اپ پہلی تمام پوسٹ کی باتیں یہ کہ کر لکھی جاتی کہ " ہم مسلمان ایسا کرتے ہیں ، ویسا کرتے ہیں ، تو بہت مناسب تھا، اپ نے دوسروں کو برا کہ کرخود تماش بیں کی حیثیت اختیار کر لی ۔
 

اظہرالحق

محفلین
فرید صاحب کیا کریں ۔ ۔ اصل مسلہ یہ ہے کہ یورپ بہت اچھی طرح سے کامیاب ہو چکا ہے ہماری نئی نسل کی برین واشنگ کرکہ ۔ ۔ میں نے خالی ادھر ہی نہیں بلکہ بہت ساری دسری سائیٹس اور اسکے علاوہ اپنے اردگرد خاصکر دبئی میں بہت سارے لوگوں سے ملنے کے بعد اور انکے خیالات جاننے کے بعد میں تو اسی نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہم مسلمان خاص کر نوجوان نسل بہت زیادہ اسلام بے زار ہے ، لوگ ادھر دھڑلے سے کہ رہے ہیں کہ بھئی ہم میں سے کوئی اسلام نظام نہیں چاہتا ۔ ۔
دھڑلے سے ہم یہود و نصاریٰ کے حق میں بولے جا رہے ہیں جبکہ قرآن واضح طور پر کہ رہا ہے کہ “یہود و نصارٰی کبھی تمہارے دوست نہیں ہو سکتے “ مگر لوگ تو یہ کہ کر اس سے بھی جان چھڑا لیتے ہیں کہ بھائی یہ بات تو 1400 سال پرانے یہود و نصارٰی کے لئے کہی گئی تھی ۔ ۔ یعنی دانستہ یا نادانستہ قرآن کو بھی ایک پرانی کتاب سمجھ کر نئی دنیا میں اسکی بات نہ ماننے کی بات کی جا رہی ہے ۔

وہ لوگ جو کہ خاصکر غیر مسلموں سے راوبط میں ہیں ، انہیں مسلمان اتنے برے لگتے ہیں کہ کیا بات ہے ۔ ۔ میں مانتا ہوں کہ ہم مسلمان غلطی پہ غلطی کئیے جا رہے ہیں مگر ایک مسلمان گروہ کے غلط ہونے سے ساری امت غلط نہیں ہو جاتی ۔ ۔ جیسے اس تھریڈ میں “عالم اسلام“ کا لفظ بارہا استعمال کیا گیا ہے وہ یہ سوچ ظاہر کرتا ہے کہ پورا عالم اسلام ہی گمراہ ہو چکا ہے

یہاں تو اب یوں کہ کہ طنز اور مزاق کیا جاتا ہے کہ بھائی آپ بھی چاند مانگتے ہو یعنی اسلام کا غلبہ ۔ ۔ ۔ ایک سہانا سپنا ہے ۔ ۔ جبکہ قرآن جسے ہم روز پڑھتے ہیں اسی کا کہنا ہے کہ حق غالب رہے گا اب حق کیا ہے ۔ ۔ شاید ہم نے مغربی چمک کو ہی حق سمجھ لیا ہے ۔ ۔ ہم اس علم قلیل کو بہت سمجھتے ہیں جس سے انسان چاند پر جا پہنچتا ہے اور اس علم کو کچھ نہیں مانتے جس سے چاند دو ٹکرے ہو جاتا ہے ۔ ۔ اور نہ ہی اس قرآن کو مانتے ہیں جو ڈیڑھ ہزار برس پہلے کہتا ہے کہ “بے شک تم طبق در طبق جاؤ گے پھر بھی ایمان کیوں نہیں لاتے“ ۔ ۔ ۔

قرآن ہمیں قدم قدم پر غور و فکر کی دعوت دیتا ہے ، مگر ہم صرف مغربی سانچے پر ہی حالات کو پرکھ رہے ہیں ، ایک صاحب نے بڑے مزے سے کہ ڈالا کہ اسلام تو پچھلی کتنی صدیوں سے زوال پزیر ہے یعنی تنزل کی جانب گامزن ہے ۔ ۔ ۔ مگر کیا واقعی ہی ایسا ہی ہے ، یا ہماری تربیت کی جا رہی ہے ؟ کہ یہود و نصارٰی جو کچھ کر رہے ہیں وہ کسی بھی موقعے پر ہماری آنکھیں کھول دے ۔ ۔ ۔ مگر ہمارے بزرجمہر یہ باتیں ۔ ۔ چاند کی باتیں کہتے ہیں ۔ ۔ عالم اسلام کی خود فریبی اگر اسلام کا غلبہ ہے تو وہ عالم اسلام کو یہ خود فریبی قرآن نے دی ہے ، جو بار بار اس غلبے کی بشارت دیتا ہے ۔ ۔ اب اگر آپ اسے فریب کہتے ہیں تو وہ (نعوذباللہ) قرآن کا فریب ہے ۔ ۔ جس پر ہر ایمان رکھنے والے مسلمان کا یقین ہے ۔ ۔

ایک دفعہ ایک بہت بڑے امریکی فلم ساز سے بات ہوئی تو اس سے پوچھا کہ آپ لوگ یہ جو سائینس فکشن بناتے ہو اس میں ہر قوم کو دکھاتے ہو مگر مسلمان نہیں ہوتے ۔ ۔ کہنے لگے سائنس فکشن اصل میں مستقبل کی دنیا کا عکس ہے ، اور مسلمان اور اسلام زیادہ سے زیادہ ایک یا دو صدیاں مزید اس دنیا میں ہیں بعد میں وہ صرف ہسٹری رہ جائیں گے ۔ ۔

کیا ہم آج اس سوچ کی غمازی نہیں کر رہے ؟

قرآن سے دوری اور اسے نہ سمجھنا ، رسول(ص) کی محبت کو ایک عام سا جذبہ قرار دینا ۔ ۔ اور مغربی تقلید میں اندھا دھند بھاگنا اور صرف از صرف مادی ترقی کو ہی اصل ترقی سمجھنا ۔ ۔ یہ ہے مسلمانوں کی اصل خود فریبی ۔ ۔

ابن صفی ہمارے بہت اچھے لکھنے والے تھے ایک ناول میں انہوں نے لکھا ۔ ۔ ۔ “تم کیا سمجھتے ہو کہ انسان ترقی کر رہا ہے ، نہیں انسان نہیں اسکا ماحول ترقی کر رہا ہے انسان تو آج بھی وہ ہی صدیوں پرانا ہے وحشی ۔ ۔ ۔ ابھی تو اسنے گٹنوں گٹنوں چلنا سیکھا ہے ، وہ راکٹ اڑا کہ ایسے خوش ہوتا ہے جیسے ایک بچہ ۔ ۔ ۔ اگر انسان نے آج کینسر پر قابو پا لیا ہوتا تو میں کہتا کہ ہاں کچھ ترقی ہوئی ہے آج انسان اپنے اندر کے جنون کو کم کر لیتا تو میں کہتا کچھ ترقی ہوئی ہے ۔ ۔ مگر اس نے تباہی کے سامان زیادہ کئے ہیں بجائے امن کے “

دوستو ۔ ۔ ۔ دنیا میں امن کے لئے زیادہ کام مسلمانوں نے ہی کیا ہے ، تاریخ گواہ ہے ، آج ہم یہودیوں کا ہولو کاسٹ کی بات کرتے ہیں کیا ہم ہلاکو اور چنگیز کے ہاتھوں بغداد کے کھوپڑیوں کے پہاڑ بھول جاتے ہیں ، کیا صلیبی جنگوں میں اسپین میں مسلمانوں کے ساتھ جو ظلم ہوا بھول جاتے ہیں ۔ ۔ چلیں وہ تو تاریخ تھی ۔ ۔ پرانی ۔ ۔ ابھی کو لے لیں ۔ ۔ صابرہ ۔ ۔ شتیلا کا واقعی کچھ پرانہ نہیں ، بوسینیا ۔ ۔۔ اور افغانستان اور عراق کشمیر ۔ ۔۔ ۔ ۔ کیا یہ سب لوگ کیڑے مکوڑے ہیں ۔ ۔ ۔ تف ہے ۔ ۔ اس سوچ پر ۔ ۔ کہ کمزور کو چپ رہنا چاہیے ۔ ۔ ۔ ارے ۔ ۔ ۔ اللہ کا نبی اپنے آنسو نہیں روک سکا ۔ ۔ حمزہ کی کٹی ہوئی لاش دیکھ کر ہم ۔ ۔ اس سے زیادہ پاور فل ہیں کہ درد نہیں ہوتا ۔ ۔

میرے ایک دوست نے مجھے ایک جگہ ادھر بولا کہ امارات میں ذرا باہر جا کہ کچھ کہو تو میں مانو ۔ ۔ میں کر چکا ہوں یہ اور الحمدللہ میری بات سنی بھی گئی ۔ ۔ ۔ مگر یہاں مجھ سے بھی زیادہ مجبور لوگ ہیں ۔ ۔ ۔جو دولت کے پجاریوں کے ہاتھوں بندھے ہیں ۔ ۔

ہمارے ایک بہت اچھے شاعر نے یہ بات کہی تھی جو آپ لوگوں کی سب باتوں کا جواب ہے ۔ ۔ ۔ یا ایک بہت کڑا سوال ہے


ظلم رہے اور امن بھی ہو
کیا ممکن ہے تم ہی کہو ؟
--------------------------------------------
کاش آپ عالم اسلام کا درد سمجھیں ۔ ۔ ۔

جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو منیر
غم سے پتھر ہو گیا مگر کبھی رویا نہیں
 

نعمان

محفلین
ہا ہا ہا بہت مزا آرہا ہے۔ ہی ہی ہی۔۔۔

پلیز مہوش، زکریا، نبیل اور اظہر مجھے معاف کرنا دوستو مگر اظہر کی اس پوسٹ پر میں اپنے قہقہے روک نہیں سکتا۔
 

اظہرالحق

محفلین
نعمان نے کہا:
ہا ہا ہا بہت مزا آرہا ہے۔ ہی ہی ہی۔۔۔

پلیز مہوش، زکریا، نبیل اور اظہر مجھے معاف کرنا دوستو مگر اظہر کی اس پوسٹ پر میں اپنے قہقہے روک نہیں سکتا۔

قرآن کی ایک آیت کا مفہوم ہے ، کہ جب انکے سامنے دین کی بات کی جاتی ہے تو وہ “ٹھٹھے“ لگاتے ہیں ۔ ۔ ۔ میں نے اپنی پوسٹ میں زیادہ حوالہ قرآن کا دیا ہے اسپر آپ ہنس سکتے ہیں تو ہنسیں ۔ ۔ ۔ میں بھی ہنس لیتا ہوں اس ہنسی پر ۔ ۔ :p

چونکہ اکثر دوست ریفرنس پر یقین کرتے ہیں تو کچھ آیات کا ریفرنس دے رہا ہوں تاکہ آپ خود تصدیق کر سکیں ، زندگی نے مہلت دی تو انشااللہ کچھ اور بھی آیات کا ریفرنس دوں گا کیونکہ ہم سب (مسلمان) کم سے کم قرآن پر تو متفق ہو سکتے ہیں ؟

----------------
میں نے اپنی پوسٹ میں قرآن کی درج ذیل آیات کو بنیاد بنایا تھا

سورہ نساء آیت 140 تا 151
سورہ انعام - آیت 8 تا 10

اور کفار سے جہاد کے بارے میں
سورہ توبہ کی آیات 73 تا 80

اور مزید دیکھیے سورہ مطففبین آیت 29-36

اسکے علاوہ ۔ ۔ سورہ رحٰمن جس کو میں سائنسی سورہ کہتا ہوں ، پوری دیکھی جا سکتی ہے ۔ ۔ ۔

ایک اور بات جس کو قرآن نے بڑا واضح کہا ہے ، مگر اس محفل میں دوستوں نے اسے ایک “دیونے کی بڑ“ سمجھا ہے کہ یہود و نصاریٰ کبھی تمہارے دوست نہیں ہو سکتے اور سب سازشوں کے پیچھے انہیں کا ہاتھ ہے ۔ ۔

سورہ مائدہ کی آیت 51 تا 56 کو پڑھیں ۔ ۔ یہ بات ہر دور کے لئے کہی گئی ہے اور پچھلی آیات میں اسے کافی تفصیل سے وجوہات بیان کی گئی ہیں
 

نعمان

محفلین
مطلب یہ کہ عالم اسلام کی خودفریبی دراصل یہ ہے کہ عالم اسلام ابھی تک یہ اندازہ نہیں لگا پایا ہے کی کافر اس کے کتنے بڑے دشمن ہیں؟ اظہر تمہارے جیسے لوگوں کی عالم اسلام میں کثرت ہے۔ ہاں یہ ہے کہ سب تمہاری طرح انتہاپسند نہیں لیکن اکثر کی سوچ تم سے ملتی ہے۔ یہ بہت پرانہ طریقہ ہے کہ جب کوئی آپ کی بات نہ سنے تو اسے آیات قرآنی سنا کر لاجواب کردو اب اگر وہ ہنسے گا تو تم اس پر توہین قرآن کا الزام لگا کر اسے واجب القتل ٹہرادوگے۔ ہی ہی ہی ۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اظہرالحق نے کہا:
یہاں تو اب یوں کہ کہ طنز اور مزاق کیا جاتا ہے کہ بھائی آپ بھی چاند مانگتے ہو یعنی اسلام کا غلبہ ۔ ۔ ۔ ایک سہانا سپنا ہے ۔ ۔ جبکہ قرآن جسے ہم روز پڑھتے ہیں اسی کا کہنا ہے کہ حق غالب رہے گا اب حق کیا ہے ۔ ۔ شاید ہم نے مغربی چمک کو ہی حق سمجھ لیا ہے ۔ ۔ ہم اس علم قلیل کو بہت سمجھتے ہیں جس سے انسان چاند پر جا پہنچتا ہے اور اس علم کو کچھ نہیں مانتے جس سے چاند دو ٹکرے ہو جاتا ہے ۔ ۔ اور نہ ہی اس قرآن کو مانتے ہیں جو ڈیڑھ ہزار برس پہلے کہتا ہے کہ “بے شک تم طبق در طبق جاؤ گے پھر بھی ایمان کیوں نہیں لاتے“ ۔ ۔ ۔

میں نے تو واقعی مذاق کیا تھا اظہرالحق، آپ برا مان گئے۔ اچھے مزاح نگار ہیں آپ۔ چلیں قیامت کے قریب اسلام کا غلبہ تو ہو جائے گا دنیا پر۔ اردو OCR کا کچھ کہہ نہیں سکتا میں۔ :? :cry:
 

نعمان

محفلین
فرید کے ایک سوال کا جواب دیتا چلوں کہ پشاور کی ایک مسجد کے امام صاحب جو عالم دین بھی ہیں انہوں نے نہ صرف فتوی دیا ہے بلکہ قتل کرنے والے کے لئے انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔ کسی عالم دین نے پاکستان میں اس اعلان کی مذمت سردست نہیں کی ہے۔
 

اظہرالحق

محفلین
نعمان ۔ ۔ آپ کا طرز تحاطب بہت اچھا ہے ، اور مجھے “انتہا پسند“ کہنے کا بھی شکریہ ۔ ۔ ۔ شکر ہے آپ کے دل میں اتنا قرآن کا احترام تو باقی ہے کہ اس سے لاجواب ہو گئے مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو قرآن کی آیات کا جواب بھی دے لیتے ہیں ۔ ۔ ۔

نبیل ۔ ۔۔ اصل مسلہ یہ ہے کہ جب مزاح نگار سنجیدہ بات کر رہا ہو تو اسے اسکی اسلام پسندی کا “طعنہ “ دیا جائے تو برا لگتا ہے ۔ ۔۔ میں نے بہت لوگوں کو دیکھا ہے ۔ ۔۔ جو کونین کو شگر کوٹڈ کرتے ہیں ۔ ۔ میں بھی کر سکتا ہوں مگر یہاں کا موضوع ایسا نہیں کہ میں اس میں مزاح ڈالوں ۔ ۔ ۔ اسلام کو مزاق تو سب نے بنایا ہے کیا اگر کچھ لوگ اسے سنجیدگی سے لے رہے ہیں تو وہ غلط ہیں ۔ ۔ میں اپنے ٹاپک سے نہیں ہٹا اسلئے پھر واپس اسی جگہ پر آتا ہوں ۔ ۔ کہ مجھے ابھی تک یہ جواب نہیں ملا کہ عالم اسلام کی خود فریبی سے کیا مراد ہے ؟

دوسری بات ۔ ۔۔ آپ کی بات سے کہ “قیامت کے قریب اسلام کا غلبہ ہو جائے گا‌“ اس سے آپ کیا کہنا چاہتے ہیں ۔ ۔ ۔ ؟ ایک مسلمان ہونے کے ناطے کیا یہ بہت اچھی بات ہے ؟ میں اس پر ہنسوں ؟ یا روؤں کہ کیا کروں کہ ہم ایک امید رکھتے ہیں اور آپ وہ بھی نہیں رکھنا چاہتے ؟

-------------------------------------------------------------
برسبیل تذکرہ ۔ ۔ یہ نعمان نے مجھے “انتہا پسند“ کہا ہے ۔ ۔ بھائی مجھے آپ سے کوئی غرض نہیں مگر ۔ ۔ ۔ پلیز اگر میں انتہا پسند ہوں تو کیا آپ کی یہ انتہا نہیں کہ نہ مانوں میں انتہا ؟

کچھ سوچیئے پلیز ۔ ۔ ۔ اگر ہم مسلمان بھی وہ ہی بات کریں گے جو مغرب ہم سے کہلانا چاہتا ہے تو کیا صحیح‌ہو گا؟

میں نے کسی کو لاجواب کرنے کے لئے قرآن کا سہارا نہیں لیا ، بلکہ اس موضوع کی مناسبت سے بات کی ہے ، اور دوسری طرف میں نے قرآن سے الگ باتیں بھی کی ہیں دنیا والوں کی بھی اس پر کوئی بات نہیں کی ۔ ۔ ۔ میرے الفاظ نہیں ہیں ۔ ۔ ۔ نہ میں کوئی عالم ہوں نہ کوئی دہریہ ۔ ۔ صرف اتنی گذارش ہے کہ جو آیات میں نے لکھی ہیں انکو ایک بار دل سے پڑھ لو ۔ ۔ پلیز ۔ ۔ ۔ اور بتاؤ کہ میں کیا غلط سوچا ہے اس آیت کو پڑھ کہ کہ آپ مجھے انتہا پسند کہ رہے ہو ۔ ۔ پلیز مجھے بتاؤ ۔ ۔ چلو میں اندھا ہوں مگر آپ تو بصیرت رکھتے ہو بتاؤ کہ اظہر تم نے اسکو یوں سمجھا ہے جبکہ قرآن تو یوں کہ رہا ہے ۔ ۔ ۔ میں قرآن فہم نہیں ہوں مگر آپ صرف ترجمہ(کسی کا بھی بلکہ اگر ہو سکے تو لفظ بہ لفظ والا ترجمہ بھی ) کر کہ مجھے بتاؤ کہ میں نے کیا غلط سمجھا ہے ؟ جس پر آپ نے مجھے انتہا پسند اور غلط بنا دیا ۔ ۔ ۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں آپ کی بات کو پورے وثوق کے ساتھ لوں گا ۔
---------------------------------------------------------------------------------
نبیل ۔ ۔ ایک بات یاد آ گئی چلتے چلتے ۔ ۔ جب قیامت آئے گی تو دنیا میں ۔ ۔ اسلام کا نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔ اغیار کا غلبہ ہو گا

---------------------------
اور اردو OCR کے پروجیکٹ کے بارے میں آپ کے ہی کسی تھریڈ پر پڑھا تھا ۔ ۔ ویسے میں آپکو عربی OCR کی ہنٹ دے رہا ہوں Sakhar والوں نے اس پر کافی کام کیا ہے ، اور وہ اردو ، فارسی اور سندھی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں ۔ ۔ میں نے خود کچھ کام کیا تھا جب شاھکار وغیرہ کا زمانہ تھا ، مگر اس زمانے میں اچھے اسکینر حاصل نہیں ہوئے اور پھر میں بھی ڈیٹا بیس والی سائیڈ پر آ گیا ۔ ۔ مگر VB میں ایک پروگرام تیار کیا تھا جو ۔ ۔ کسی بٹ میپ کو پڑھتا تھا اور ۔ ۔ اس سے لفظ اٹھاتا تھا ۔ ۔ مگر صرف بلیک اینڈ وائٹ اور پلین فائیل سے ۔ ۔ خیر ۔ ۔ اتنا کہوں گا کہ اردو کے معاملے میں بھی کافی انتہا پسند رہا ہوں :wink: مگر اب

دل ڈھونڈھتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن ۔ ۔

معزرت چاہتا ہوں کی یہ بات ٹوٹلی ٹاپک سے ہٹ گئی ۔ ۔
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------
ابھی پوسٹ کر رہا تھا تو نعمان کی پوسٹ دیکھی ۔ ۔ تو ایک شعر یاد آیا

اک ڈویژن فوج گر مد مقابل لائے ہند
چھانٹ کر چالاک اک تھانے سے “ٹلا“ بھیج دیں
انڈیا بھیجھے یہاں پر گن کہ سو تخریب کار
آپ پاکستان سے صرف ایک ملا بھیج دیں

نعمان آپکی پوسٹ میں ایک ایسے ہی ملا کا ذکر ہے :lol:
 

نبیل

تکنیکی معاون
اظہرالحق، میں دوبارہ کہہ رہا ہوں، میں نے مذاق کیا تھا۔ میری طرف سے قیامت کے نزدیک جس کا بھی غلبہ ہو مجھے کیا۔ آپ جو مرضی امیدیں باندھ کر بیٹھیں۔ میرا اور کوئی مطلب نہیں تھا۔

اور آپ چاہیں روئیں یا ہنسیں، مجھ سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 

اظہرالحق

محفلین
نبیل نے کہا:
اظہرالحق، میں دوبارہ کہہ رہا ہوں، میں نے مذاق کیا تھا۔ میری طرف سے قیامت کے نزدیک جس کا بھی غلبہ ہو مجھے کیا۔ آپ جو مرضی امیدیں باندھ کر بیٹھیں۔ میرا اور کوئی مطلب نہیں تھا۔

اور آپ چاہیں روئیں یا ہنسیں، مجھ سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

میرا خیال ہے اب مجھے رونا ہی چاہیے ۔ ۔ ۔ یہ بات پڑھ کر :twisted:
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ تو میری جان کو آ گئے ہیں اظہرالحق۔ :cry: :eek:

[s:94feaa243a]اگر میری کسی بات سے آپ کی دلآزاری ہوئی ہے تو میں معذرت چاہتا ہوں۔[/s:94feaa243a]

میں نے دراصل اظہرالحق کی اوپر والی پوسٹس پوری پڑھ لی ہیں اور اپنی معذرت واپس لیتا ہوں۔ :evil:
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی نے کہا:
آج سے بیس سال بعد کارٹون سانحے پر آپ لوگوں کی طرح تحقیق کرنے والے مسلمان طلبا، نیویارک ٹائمز سے واقعات کا تذکرہ لے کر پھر اس واقعے میں مولویوں کا قصور ڈھونڈ رہے ہونگے۔ علمی گفتگو ہو رہی ہو گی۔ اصل اسباب کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہو گی۔

پاک و ہند میں کبھی کسی مولوی یا "عالم دین" کی حکومت نہیں رہی۔ پھر عجب ہے کہ قصور وار یہی لوگ ٹھیرتے ہیں۔ کیا آپ میں سے کسی نے کبھی کسی عالم سے فتوٰی لے کر کوئی کام کیا ہے؟ آپ کی طرح کے عالم فاضل لوگ ہوں یا عوام، سب اپنے نفس کی پیروی کرتے ہیں۔ بعد میں قصور وار مدرسہ میں پڑھنے والے غریب ٹھیرتے ہیں۔

میں کوشش کرتا ہوں کہ گفتگو واپس ٹریک پر آئے۔ یہاں میں جیسبادی سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ورلڈ سوشلٹس ویب سائٹ کے تجزیے کو ضروری نہیں کہ سب لوگ اصل اسباب تسلیم کریں۔ میری دانست میں بھی یہ صرف واقعے کا ایک پہلو ظاہر کرتا ہے۔ اس سے یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ ایک معتصب اور نسل پرست سیاسی پارٹی اور اشاعتی ادارے نے جان بوجھ کر مسلمانوں کی تضحیک اور تذلیل کی لیکن اس میں یہ پہلو پھر تشنہ رہ جاتا ہے کہ پاکستان اور نائجیریا میں گرجا گھروں کو جلانے اور غیر مسلموں کو موت کے گھاٹ‌ اتارنے کا اصل سبب کیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کوئی exclusive piece of information بھی نہیں ہے۔ یہ سب کچھ جرمن نیوز ویب سائٹس پر پہلے ہی آ چکا تھا۔

دوسرے یہ کہنا کہ علما کبھی حکومت میں نہیں رہے، حقائق کی صحیح طور پر عکاسی نہیں کرتا۔ اگرچہ برصغیر میں علما حکمرانی نہیں کرتے رہے، لیکن عوام پر ان کا ہمیشہ سے گہرا اثر رہا ہے اور وہ ان کی رہنمائی کرتے رہے ہیں۔ سید احمد شہید کی تحریک مجاہدین اور بعد کے دور میں تحریک خلافت اس کی مثالیں ہیں۔ کچھ تاریخ دان، جن میں آج کل کے انڈیا کے ایک نامور عالم بھی شامل ہیں، ان تحریکوں کو برصغیر کے مسلمانوں کی زندگی میں انتشار اور تباہی لانے کا باعث بھی تصور کرتے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top