ماشاءاللہ
نیرنگ خیال چھاگئے ہو آپ تو خوبصورت انداز میں روداد بیان کی شگفتگی سے تمام مناظرکو کو لفطوں میں ڈھالا کہ کہیں
بھی اُکتاہٹ نہی ہوئی - تقریب کا احوال اور شرکاءکرام کی تعارف اتنے جامع اندازمیں کیا کہ پڑھتے ہوئے خود کو اس محفل میں شامل پایا
مجھے تمام احباب کی اس تقریب سے متعلق تحریریں پڑھتے ہوئے ایک سرشاری سی محسوس ہوئی اس کا سبب میں نے اس
تقریب میں شامل صاحبان علم اور بابرکت شخصیات کو جانا جن کے باعث ہرتحریر (اورتصاویر) میں محبت ،بے لوث خلوص اور دوستی کا رنگ
نمایاں نظرآیا-
تقریب کے مہمان خصوصی
شاکرالقادری صاحب کی اردوزبان کی ترویج کے لیے خدمات اور ان کی دلکش اورپُرنورشخصیت نے ان کا گرویدہ کردیا ان کے کچھ دھاگوں میں مفصل اورعلمی جوابات سے تو پہلے بہت متاثرتھا اور ان کی تحریروں میں مثبت اور تعمیری سوچ کے ساتھ دینی معلومات سے استفادہ حاصل ہوتا رہا-
محفل کے میزبان خاص
الف نظامی کی تصویر دیکھ کر ان کے تروتازہ اور خوش شکل ہونے کی وجہ سمجھ میں آگئی جو شخص ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے ہردم کوشاں رہتا ہے اس کی شخصیت ایسی ہی دل آویز اورپُرکشش ہو اس بات کا یقین آجاتا
نیرنگ خیال کا بہت شکریہ کہ اتنا لاجواب احوال ہمارے لیے محنت اور محبت سے لکھا