عالم ایجاد میں ہے جو صاحب ایجاد

تعبیر

محفلین
الف نظامی صاحب کی طرف سے شروع کیئے دھاگے سے جیسے ہی پتہ چلا کہ ایسی اک تقریب اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی ہے۔ جس میں سید شاکرالقادری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو اردو ویب کی طرف سے اک ہدیہ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ تو ذہن اسی وقت بنا لیا کہ اس تقریب میں لازماً شامل ہوا جائے گا۔ بقول الف نظامی بھائی غالباً میں ہی وہ پہلا آدمی تھا جس نے اس تقریب میں شمولیت کے لیئے اپنا نام لکھوایا تھا۔ ظاہر ہے الف نظامی بھائی سے پہلا تو نہ تھا کہ وہ تو منتظم تھے۔ :p خیر شدت سے اس دن کا انتظار کرنے لگا۔ اسی دوران لاہور والے احباب سے بھی رابطہ ہوا اور انہوں نے بھی اپنی شمولیت کو یقینی بنانے کا اظہار کیا۔ دو نومبر بروز اتوار کو تقریب پر جانے کے لیئے تیاری کی۔ 2بجے کا وقت مقرر تھا۔
یہاں شاید غلطی ہو گئی کہ آپ کو دو دسمبر لکھنا تھا
باقی تھریڈ ابھی دیکھتی ہوں :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت ہی عزیز نیرنگ خیال ،بہت لا جواب اندازتحریر اور خوبصورت تصاویر ، بیٹا ایک غلطی ہوگئی میں نے اپنی پوسٹ میں جن ساتھیوں کا ذکر کیا تھا اس وقت اتفاق سے میرے سامنے وہ تصویر تھی جو آپ ہی نے کھینچی تھی اس لیے آپ کا ذکر رہ گیا آپ محسوس نہ کرنا معذرت خواہ ہوں ۔ ۔ پلیز
کیسی باتیں کرتے ہیں سر۔ :shock: ہم ایسی باتوں سے ٹلنے والے نہیں۔ آ کر رہیں گے آپ کے پاس :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ماشاءاللہ جناب بہت خوب بہت اچھا لکھا ہے آپ نے جزاک اللہ
شکریہ خرم بھائی :)

عنوان میں تصحیح کرلیں کیونکہ اصل مصرح ہے۔۔۔ جو عالمِ ایجاد میں ہے صاحبِ ایجاد :)
جو عالمِ ایجاد میں ہے صاحبِ ایجاد
ہر دور میں کرتا ہے طواف اسکا زمانہ
اپنے بس سے باہر ہے مگر تصحیح پر مشکور ہوں :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال کی نیرنگیاں اپنے جوبن پر نظر آتی ہیں اس تحریر میں! روداد نویسی بھی ایک فن ہے اور آپ نے اسے خوب نبھایا ہے اللہ آپ کے قلم میں مزید روانی و جولانی عطا فرمائے۔۔۔ ۔ کتنا سادہ اور شرمیلا نوجوان اور تحریر کتنی رنگیں معصوم شرارتوں کو اپنے جلو میں لیے قاری کو مسرور کرتی ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ اٹک سے میرے ساتھ آئے ہوئے ہمراہیوں کی وجہ سے ان کے ساتھ ہی جانا پڑا ورنہ آپ کے ساتھ مزید وقت گزانے کو مل جاتا تو شاید میرا دامن محبتوں سے مزید بھر جاتا
سر آپکے ساتھ ملاقات کے یہ چند لمحے کبھی بھی نہ ختم ہونے والی یادیں ہیں۔ اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ ایسا کوئی موقع پھر ملے تو آپ کے ساتھ ڈھیر ساری گفتگو ہو۔ آمین :)

سید بلال حسین اٹک کے ان چند نعت خوانوں میں سے ہیں جنکو اللہ نے لحن فراواں سے مالامال کیا ہے۔ وہ سید منظورالکونین کے شاگرد ہیں، انکی تربیت میں میرا بھی کچھ عمل دخل ہے۔ پیشہ کے اعتبار سے خیاط ہیں، نہایت ذہین اور کن رس برخوردار ہیں۔ راستے میں آتے ہوئے نعت کے تمام اشعار گاڑی میں پڑھتے رہے۔ نعت بنیادی طور پر بھیم پلاسی راگ میں کمپوز کی گئی تھی۔ لیکن ہر ایک انترہ میں کچھ میری تجاویز پر اور کچھ اپنے طور پر انہوں نے مختلف راگوں کی پیوند کاری کر رکھی تھی جس کا مظاہرہ انہوں نے خوب اچھی طرح کیا۔
انکی آواز اتنی مسحور کن تھی کہ میں واقعی میں اک اک حرف کا لطف لیا۔ :) ماشاءاللہ۔ اللہ ان کے دل کو اس نور محبت سے روشن کر رکھے یونہی سدا ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ماشاءاللہ نیرنگ خیال چھاگئے ہو آپ تو خوبصورت انداز میں روداد بیان کی شگفتگی سے تمام مناظرکو کو لفطوں میں ڈھالا کہ کہیں
بھی اُکتاہٹ نہی ہوئی - تقریب کا احوال اور شرکاءکرام کی تعارف اتنے جامع اندازمیں کیا کہ پڑھتے ہوئے خود کو اس محفل میں شامل پایا
مجھے تمام احباب کی اس تقریب سے متعلق تحریریں پڑھتے ہوئے ایک سرشاری سی محسوس ہوئی اس کا سبب میں نے اس
تقریب میں شامل صاحبان علم اور بابرکت شخصیات کو جانا جن کے باعث ہرتحریر (اورتصاویر) میں محبت ،بے لوث خلوص اور دوستی کا رنگ
نمایاں نظرآیا-
تقریب کے مہمان خصوصی شاکرالقادری صاحب کی اردوزبان کی ترویج کے لیے خدمات اور ان کی دلکش اورپُرنورشخصیت نے ان کا گرویدہ کردیا ان کے کچھ دھاگوں میں مفصل اورعلمی جوابات سے تو پہلے بہت متاثرتھا اور ان کی تحریروں میں مثبت اور تعمیری سوچ کے ساتھ دینی معلومات سے استفادہ حاصل ہوتا رہا-
محفل کے میزبان خاص الف نظامی کی تصویر دیکھ کر ان کے تروتازہ اور خوش شکل ہونے کی وجہ سمجھ میں آگئی جو شخص ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے ہردم کوشاں رہتا ہے اس کی شخصیت ایسی ہی دل آویز اورپُرکشش ہو اس بات کا یقین آجاتا
نیرنگ خیال کا بہت شکریہ کہ اتنا لاجواب احوال ہمارے لیے محنت اور محبت سے لکھا
واقعی میں زبیر بھائی اسقدر علمی شخصیات کے ساتھ میری یہ پہلی ہی ملاقات تھی۔ وگرنہ اتنی شخصیات سے یوں اکھٹا آج سے پہلے میں نہ ملا تھا۔ میرے لیئے تو یہ اک تا عمر رہ جانے والا نقش ہے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
:applause::applause::applause:
بہت خوب نین زبردست
ویسے آپ اتنے گولو مولو سے ہو تو یہ اوتار کس کا لگا رکھا ہے :p
اپیا یہ میری اس بڑی عید سے چند دن پہلے کی تصویر ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں ہوٹلوں کے کھانے کھا کر کافی وزن بڑھایا ہے۔ اور ورزش اور واک بھی چھوڑ رکھی ہے۔ رات سے دوبارہ شروع کر دی ہے پرانی روٹین۔ انشاءاللہ جلد ہی اوقات میں آجاؤں گا۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہاں شاید غلطی ہو گئی کہ آپ کو دو دسمبر لکھنا تھا
باقی تھریڈ ابھی دیکھتی ہوں :)
آپ نے واقعی پڑھا ہے۔ :notworthy:
میں کسی سے کہہ کر تدوین کروا لیتا ہوں۔ اک آدھی غلطی یہ بھی ہے کہ روداد کے دوسرے حصے میں شاکر القادری بھائی کی جگہ شاکر صاحب ٹیگ ہیں۔
 

بنت شبیر

محفلین
اس کیفے والی محفل میں بلال ، غلام عباس اور خرم شہزاد خرم بھی شامل تھے۔ جب یہ محفل برخواست ہوئی تو ساجد بھائی ، عاطف بٹ بھائی اور باباجی نین صاحب کے گھر تشریف لے گئے اور بلال ، غلام عباس اور الف نظامی کو خرم شہزاد خرم اپنے گھر لے گئے جہاں پر تکلف کھانا ہمارا منتظر تھا جو ضرور بنت شبیر کے ہاتھ کا بنا ہوا ہوگا۔ بہت شکریہ بہنا۔
جی جی بلکل بنت شبیر کا تھا لیکن بنت شبیر سینیر کا تھا:)
 

شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے بڑی کا ہی یہ کام ہو گا، چھوٹی تو نہ کام کی نہ کاج کی، دشمن اناج کی۔

ہے کہاں وہ اتنے دنوں سے؟
 
بہت پیاری کاوش۔

ایک گزارش ہے تمام محفلین سے کہ اسلام آباد میں ہونے والی تقاریب اور ملاقاتوں میں اس خاکسار کو بھی شامل کر لیا کریں انشاءاللہ کوشش ہو گی کہ انتظامی امور میں سے کچھ کو اسپانسرکیا جا سکے۔
 
Top