عام انتخابات 2018: حلقہ جاتی سیاست!

این اے 37 ٹانک میں مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف پی ٹی آئی اور پی پی پی کا اتحاد۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی تحریکِ انصاف کی حق میں بیٹھیں گے۔
مولانا کے لیے خطرہ کی گھنٹی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
این اے 37 ٹانک میں مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف پی ٹی آئی اور پی پی پی کا اتحاد۔
پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی تحریکِ انصاف کی حق میں بیٹھیں گے۔
مولانا کے لیے خطرہ کی گھنٹی۔
مولانا کے خلاف مسرت شاہین الیکشن لڑا کرتی تھیں، نہ جانے عفیفہ اب کہاں ہیں۔ :)
 
اڑتی اڑتی سنی ہے کہ بشریٰ بی بی کے داماد، جو کہ ن لیگ کی ٹکٹ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ کے لیے لڑ رہے ہیں، ان کے مقابلہ میں پی ٹی آئی نے کوئی امیدوار نہیں کھڑا کیا۔

لیکن میں اس کی تصدیق نہیں کر پایا۔
 

یاز

محفلین
اڑتی اڑتی سنی ہے کہ بشریٰ بی بی کے داماد، جو کہ ن لیگ کی ٹکٹ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ کے لیے لڑ رہے ہیں، ان کے مقابلہ میں پی ٹی آئی نے کوئی امیدوار نہیں کھڑا کیا۔

لیکن میں اس کی تصدیق نہیں کر پایا۔
جو چاہے ان کا حسنِ کرشمہ ساز کرے
 

عثمان

محفلین
اڑتی اڑتی سنی ہے کہ بشریٰ بی بی کے داماد، جو کہ ن لیگ کی ٹکٹ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ کے لیے لڑ رہے ہیں، ان کے مقابلہ میں پی ٹی آئی نے کوئی امیدوار نہیں کھڑا کیا۔

لیکن میں اس کی تصدیق نہیں کر پایا۔
داماد؟
خاتون کی عمر کتنی ہے؟
 
اڑتی اڑتی سنی ہے کہ بشریٰ بی بی کے داماد، جو کہ ن لیگ کی ٹکٹ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ کے لیے لڑ رہے ہیں، ان کے مقابلہ میں پی ٹی آئی نے کوئی امیدوار نہیں کھڑا کیا۔

لیکن میں اس کی تصدیق نہیں کر پایا۔
Screenshot_2018-07-01-16-50-27-90.png
 

سین خے

محفلین
نون کے اینٹی اسٹیبلشمنٹ موقف کی وجہ سے یہ فضا ہو گی۔

آپ سے اس بات پر اختلاف کرنا پڑے گا :)

کراچی میں نواز شریف کے لئے بہت بری رائے ہمیشہ پائی جاتی رہی ہے۔ اور اس کی وجہ آپریشن کلین اپ کی شروعات تھیں۔ میں متحدہ کی حامی نہیں ہوں لیکن اس آپریشن میں بے انتہا لوگ جان سے گئے تھے۔ معاملہ بہت بری طرح ہینڈل کیا گیا تھا۔ شہباز شریف کبھی بھی وزیر اعظم نہیں رہے ہیں اس لئے ان کو کراچی مخالف نہیں سمجھا جاتا ہے اور ان کے لئے زیادہ تر اچھی ہی رائے سننے کو ملتی رہی ہے۔

دوسری بات مسائل کے انبار ہیں اور کراچی کو پوچھنے والا کوئی ہے نہیں۔ ایک بڑا لیڈر صاف پانی، سڑکیں بنوانے، ٹرانسپورٹ، اور صفائی کروانے کے وعدوں کے ساتھ آیا ہے تو لوگوں کو لگ رہا ہے ان کی تو لاٹری ہی نکل آئی ہے۔ سب کا کہنا یہ تھا کہ شہباز ہمارا یہ مسئلہ حل کرے گا، وہ مسئلہ حل کرے گا۔

نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کو بزنس کمیونٹی نے یہ کہہ کر بلوایا ہے کہ چونکہ ن لیگ نے کراچی میں امن کروایا ہے اس لئے وہ اب بدلے میں کچھ ان کے لئے کرنا چاہتے ہیں۔ اور کچھ خبریں یہ بھی دیکھنے میں آئی ہیں کہ شہباز شریف کراچی کی ہی سیٹ رکھیں گے۔ مفتاح اسماعیل بھی کہہ چکے ہیں کہ اگلی بار وزیر اعظم کراچی کا ہے۔

میرا اپنا خیال یہ ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ متحدہ سے شائد ہو چکی ہے۔ شہباز شریف کے خلاف متحدہ کی کوئی بڑی شخصیت کھڑے ہوتے نظر نہیں آئی ہے۔ اس سے پہلے جب شہباز شریف یہاں آئے تھے تو متحدہ کے ساتھ انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب مل کر کام کریں گے۔
 

سین خے

محفلین
ایک مزے کی بات جو میں نے نوٹ کی وہ یہ کہ سماء کے پروگرام میں علی رضا عابدی سے پوچھا گیا کہ لوگ شہباز شریف کو ووٹ دینے کا کہہ رہے ہیں تو انھوں نے کہا کہ ان کی مرضی ہے ہم کسی کے ساتھ ذبردستی نہیں کرسکتے۔ جب مصطفیٰ کمال کے لئے پوچھا تو انھوں نے دعویٰ کیا کہ اگر پورے کراچی سے 4000 ووٹ بھی مل جائیں تو آپ مجھ سے بات کیجئے گا۔ میرے خیال سے معاملہ طے پا گیا ہے۔

فاروق ستار وغیرہ کے بہت چھوٹے چھوٹے شہباز شریف پر اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ کوئی بھروسہ نہیں کہ حکومت بنا لی جائے۔
 

عباس اعوان

محفلین
اڑتی اڑتی سنی ہے کہ بشریٰ بی بی کے داماد، جو کہ ن لیگ کی ٹکٹ سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ کے لیے لڑ رہے ہیں، ان کے مقابلہ میں پی ٹی آئی نے کوئی امیدوار نہیں کھڑا کیا۔

لیکن میں اس کی تصدیق نہیں کر پایا۔
جو چاہے ان کا حسنِ کرشمہ ساز کرے

اب داماد کی اتنی عزت تو بنتی ہی ہے وگرنہ بیچارے کو سننا پڑتا کہ "اس شادی میں عزتِ داماد بھی گئی۔" :)
پی ٹی آئی کے حامی پیجز کے مطابق حلقہ پی پی 191 سے پی ٹی آئی نےفرخ ممتاز کو ٹکٹ دیا ہے اورمندرجہ بالا افواہیں درست نہیں۔
 
کراچی سے 61 نشستوں پر 1223امیدوار
516401_947379_updates.jpg

کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 61 نشستوں پر 1223 امیدوار انتخابات 2018ء میں حصہ لے رہے ہیں۔
کراچی سے قومی اسمبلی کی 21 نشستوں پر 322 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے جبکہ شہرقائد سے سندھ اسمبلی کی 44 نشستوں کے لیے 901 امیدوار ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کے 6اضلاع سے قومی اسمبلی کی 21 نشستوں کے لیے 571 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 44 نشستوں کے لیے 1602 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے۔جانچ پڑتال کے بعد قومی اسمبلی کے لیے 498 جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 1437کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔
امیدواروں کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں دائر ہوئیں تو قومی اسمبلی کے 24 جبکہ صوبائی اسمبلی کے 52 امیدواروں کے کاغذات مسترد کردیے گئے۔
کاغذات واپس لیے جانے کا وقت آیا تو قومی اسمبلی کی نشستوں پر 156 امیدواروں نے اور صوبائی اسمبلی کے 520 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے۔امیدواروں کی دستبرداری کے بعد اب میدان میں رہ گئے ہیں کل ایک ہزار 223 امیدوار جنہیں کراچی کے 81 لاکھ 7 ہزار 186 ووٹرز کو اپنے حق میں رام کرنا ہے۔
 
پنجاب میں قومی اسمبلی کیلئے 65 امیدواروں کو جیپ کا نشان ملا
s_516241_074245_updates.jpg

پنجاب میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 65 امیدوار صرف جیپ کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں ،(ن)لیگ چھوڑ کر جانے والوں نے الیکشن 2018 کیلئے خصوصی طور پر اس نشان کا کہا تھا ۔سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور صوبائی وزیر رہنے والے زعیم قادری سمیت (ن)لیگ سے راہیں جدا کرنے والے صرف جیپ کے نشان پر ہی الیکشن لڑ رہے ہیں ،حکام کے مطابق پنجاب کے صوبےمیں 120 حلقوں میں امیدواروں کی حتمی فہرست بدھ کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ،سابق حکمراں جماعت جس کی قیادت نوازشریف نے کی 102 امیدواروں کو ٹکٹ دیے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے ان 120 حلقوں میں 100 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبے میں لاہور ،راجن پور اور رحیم یار خان کے 21 حلقوں کی حتمی فہرست کیسوں کے التوا میں ہونے پر اپ لوڈ نہیں کی گئی ،حیر ت انگیز طور پر نئی آنے والی مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان صوبے میں ایک بڑی جماعت بن کر ابھری ہے اور اس نے اپنے 97 امیدواروں کو ٹکٹ دیے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبہ پنجاب میں الیکشن 2018کیلئے ان علاقوں میں 98 امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔
 
(ن)لیگ چھوڑ کر جانے والوں نے الیکشن 2018 کیلئے خصوصی طور پر اس نشان کا کہا تھا ۔
اس کا کوئی حوالہ۔
ضروری نہیں کہ جیپ کے نشان پر لڑنے والے تمام آزاد امیدواران ن لیگ سے نکلنے والے ہوں۔ ایسے تمام نشانات جو کسی پارٹی سے رجسٹر نہیں ہیں، وہ ہر حلقہ میں کوئی بھی ایک آزاد امیدوار لے سکتا ہے۔

البتہ یہ ضرور ہے کہ چوہدری نثار اور ایک دو اور افراد کی وجہ سے جیپ کے حوالے سے ایک ماحول بن گیا۔ اور اس پر چلتے مذاق میں یہ بات بھی خبر بن گئی کہ سب جیپ والے یہی ہیں۔ :)
 
Top