محمد تابش صدیقی
منتظم
اس کا مزاج ایسا ہے کہ وہ اسی بات کا انتظار کرتا رہے گا کہ کوئی آئے اور میرے پاؤں پڑے۔ہمارے خیال میں منیر نیازی مرحوم نے اپنی نظم 'ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں' چوہدری نثار علی خان صاحب کے لیے ہی لکھ چھوڑی ہے۔
اس کا مزاج ایسا ہے کہ وہ اسی بات کا انتظار کرتا رہے گا کہ کوئی آئے اور میرے پاؤں پڑے۔ہمارے خیال میں منیر نیازی مرحوم نے اپنی نظم 'ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں' چوہدری نثار علی خان صاحب کے لیے ہی لکھ چھوڑی ہے۔
روٹھے ہو تم، تم کو کیسے مناؤں پیااس کا مزاج ایسا ہے کہ وہ اسی بات کا انتظار کرتا رہے گا کہ کوئی آئے اور میرے پاؤں پڑے۔
روٹھے ہو تم، تم کو کیسے مناؤں پیا
بولو نا، بولو نا
جیسا
یہ غزل بڑے میاں صاحب پر بھی فِٹ بیٹھتی ہے۔ نثار صاحب کی یاد میں وہ اسے گنگانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ
آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
کچھ تو مرے پندار محبت کا بھرم رکھ
تو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیے آ
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تو
رسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہم
تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ
اک عمر سے ہوں لذت گریہ سے بھی محروم
اے راحت جاں مجھ کو رلانے کے لیے آ
اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں
یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
احمد فراز
لمٹ ہے زیادہ سے زیادہ 6 حلقوں سے انتخاب لڑا جاسکتا ہے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحتکوئی لمٹ نہیں ہے، اور رہائشی ہونا بھی شرط نہیں ہے۔
درستگی:لمٹ ہے زیادہ سے زیادہ 6 حلقوں سے انتخاب لڑا جاسکتا ہے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت
عدنان بھیا! پاک سرزمین پارٹی سے کسی اپ سیٹ کی توقع رکھی جا سکتی ہے کیا؟
پاک سرزمین پارٹی نے ملک بھرسےقومی اسمبلی کی 60 سےزائد نشستوں پرٹکٹ جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے سندھ سےقومی اسمبلی کی 40 نشستوں پرٹکٹ جاری کیے ہیں جبکہ کراچی سےسندھ اسمبلی کی 90 سےزائدنشستوں پرٹکٹ جاری کیے۔ترجمان پی ایس پی کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کی 130 سے زائد نشستوں پر ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔
پی ایس پی نےپنجاب سےقومی اسمبلی کی 10، بلوچستان سے10، خیبر پختونخوا سے 8 نشستوں پر ٹکٹ جاری کئے ہیں۔
جی بھیا کراچی کے کچھ علاقوں میں پاک سرزمین پارٹی سے اپ سیٹ کی توقعات کی جا رہی ہیں ۔ان میں اورنگی ٹاؤن ، بلدیہ ٹاؤن ، کورنگی ٹاؤن ،نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، لیاقت آباد ،پاک کالونی اور دیگر اردو زبان بولنے والے علاقے شامل ہیں ۔عدنان بھیا! پاک سرزمین پارٹی سے کسی اپ سیٹ کی توقع رکھی جا سکتی ہے کیا؟
عثمان کچھ کا ذکر یہاں ہے۔ اس کے علاوہ بھی لڑی میں کچھ شہروں کے تذکرہ میں مل جائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، حتمی فہرست عمران خان کی منظوری سے جاری کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 272 میں سے 229 حلقوں کے لیے امیدوار نامزد کردئیے گئے، خیبرپختونخوا کے 99 میں سے 90 حلقوں میں امیدوار کھڑے کردئیے گئے ہیں۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پنجاب کے 238 حلقوں کے لیے امیدواروں کا تعین کردیا گیا ہے جبکہ سندھ کے 79، بلوچستان کے 36 حلقوں کے لیے امیدواروں کی نامزدگی مکمل کرلی گئی ہے۔
اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے، فاٹا کے 11 حلقوں میں امیدوار کھڑے کردئیے گئے ہیں، باقی بچ جانے والے حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق علی محمد خان این اے 22 مردان سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، عامر لیاقت حسین این اے 245 کراچی سے الیکشن میں حصہ لیں گے، ملتان کے حلقہ این اے 154 سے سکندر بوسن کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔
عائشہ نذیر جٹ کی جگہ خالد محمود چوہان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، این اے 162 سے عائشہ جٹ سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے، چوہدری نثار کے مقابلے میں غلام سرور این اے 59، این اے 63 سے امیدوار ہوں گے۔
لودھراں سے علی ترین کی جگہ میاں محمد شفیق آرائیں کو تکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضلع کوہستان میں تحریک انصاف نے سدرہ خالد کو ٹکٹ جاری کیا ہے، پی کے 42 ہری پور سے طاہر اقبال کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔
ربط