کاشفی
محفلین
محترم عبدالرزاق قادری صاحب۔۔ معذرت کی ضرورت نہیں۔۔ خوش رہیں۔۔محترم کاشفی معذرت! فی الحال ایک ہی ہے۔ ادارہ ترقی کر رہا ہے۔ انشاءاللہ جلد ہی بڑھ جائیں گے۔
اللہ رب العزت آپ کو آپ کے ادارے کو ترقی عطا فرمائے۔۔آمین
محترم عبدالرزاق قادری صاحب۔۔ معذرت کی ضرورت نہیں۔۔ خوش رہیں۔۔محترم کاشفی معذرت! فی الحال ایک ہی ہے۔ ادارہ ترقی کر رہا ہے۔ انشاءاللہ جلد ہی بڑھ جائیں گے۔
عزیزی نیک خواہشات آپ کی ذرہ نوازی ہے۔ بندہ تو ابھی طفل مکتب بننے کے اطوار سیکھ رہا ہے۔ میگزین میں ایک مبتدی لکھاری ہوں۔ میگزین کے ایڈیٹر ایک دوست ہیں۔ اور پڑھانے میں بھی ایک ادارے کا ملازم ہوں۔ اور اسی طرح بات چیت کر کے باہم کچھ سیکھ لیا کریں گے۔ آپ چونکہ پرانے ہیں (پرانا سو دن اور میں نیا نو دن والی بات ہے) اور مجھے تو ابھی اردو ویب کی سمجھ ہی نہیں آسکی۔ پھر بھی مجھے قابل اعتنا سمجھنے پر ایک بار پھر شکریہ۔ اللہ آپ کو نیک ہدایت دے اور آپ کے مقدر اچھے کرے۔ آمینمیر انیس ! میری طرف سے بھی آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید قادری صاحب۔ میں امید کرتا ہوں کے اپ سے ہم کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ جیسا کہ آپ کے تعارف سے ظاہر ہوا کہ آپ مدرسہ بھی چلا رہے ہیں اور چونکہ ایک رسالہ بھی نکالتے ہیں تو ظاہر ہے ایک ادبی شخصیت بھی ہوئے
مھترم الف عین ! میں منتظمین سے بات چیت کی کوشش کروں گا۔ ویسے یہ "الف عین" کیا نام ہے جی؟دستخط میں تو نام درست ہے۔ اور عنوان میں بھی اب درست ہو گیا ہے۔ ہاں، اگر یوزر نیم میں بھی تبدیلی چاہتے ہیں تو منتظمین سے درخواست کر سکتے ہیں، تو اردو میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ محفل کو ’اپنا ہی گھر‘ سمجھیں۔ یہ سب باتیں یہاں ممکن ہیں۔بلکہ پسندیدہ ہیں کہ اردو میں ہی نام ہو اور اصل نام ہو تو کیا کہنا!!
شمشاد جی ! شکریہ۔ مجھ پر بڑے فتوے لگائے ہیں محترم نے۔ لیکن "عالم او چیست؟"قادری بھائی ان کا نام اعجاز عبید ہے، الف عین اسی کا مخفف ہے۔