تعارف عبدالرزاق قادری تعارف

شمشاد

لائبریرین
میں نے بھی پڑھ کر ہی لکھا تھا۔ فتویٰ تو مجھے کوئی نظر نہیں آیا، البتہ آپ کو اچھے مشورے ضرور دیئے ہیں۔
 
ان کے بقول اے بی ڈی یو ایل۔آر اے زیڈ زیڈ اے قیو۔ یہ غلط طریقہ تھا عبدالرزاق لکھنے کا۔کھلواڑ تھا اور نجانے کیا کیا۔
اور "الف عین" چیست؟
 
یہ الفاظ ہیں محترم الف عین صاحب کے۔خوش آمدید عبد الرزاق، وارث کے بعد میرا بھی ایک مشورہ قبول کر لیں۔ یہاں اس دھاگے کے عنوان میں اللہ کے نام رزاق کو غلط لکھا گیا ہے۔ جو اللہ کے ساتھ کھلواڑ مانا جا سکتا ہے، حالانکہ یہ غلطی ہی ہے، لیکن سدھارنا ضروری ہے۔ تدوین میں جا کر اضافی اختیارات استعمال کر کے دیکھیں تو عنوان بھی درست کر سکتے ہیں خود ہی۔ ورنہ منتظمین سے درخواست ہے۔
شمشاد جی یہ بات تھی۔
 
شمشاد

لائبریرین
انگریزی میں لکھنے صحیح طریقہ Abd Al Razzaq ہے۔

کھلواڑ اردو کا لفظ ہے، حیدر آباد میں زیادہ استعمال ہوتا ہے اور اعجاز بھائی کا تعلق بھی حیدر آباد، بھارت سے ہی ہے۔

ان کے متعلق اگر تفصیل سے جاننا چاہیں تو ان کا انٹرویو پڑھ لیں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/انٹرویو-وِد-اعجاز-اختر.3536/
 
ٹھیک ہے۔ تو "الف عین" لکھنا کھلواڑ نہیں؟
 
عثمان

محفلین
عبدالرزاق صاحب نے جب دھاگہ شروع کیا تھا تو اس وقت دھاگے کے عنوان پر نام کے ہجے درست نہ تھے۔ اعجاز انکل کا اشارہ اس کی تصحیح کی طرف تھا۔
دھاگے کا عنوان ان کی نشاندہی کے بعد درست کیا جا چکا۔
بس اتنی سی بات ہے۔
 
خوش آمدید عبدالرزاق صاحب۔

آپ سب کو مفت مشورے دے رہے ہیں تو ایک مفت مشورہ قبول بھی فرمائیے۔ یہ جو آپ نے اپنا نام لکھا ہے ABDUL RAZZAQ تو کیا خیال ہے اس کو ABDUR RAZZAQ نہیں ہونا چاہیے۔ آپ تو ماشاءاللہ قرآن کی تعلیم دیتے ہیں تو یہ رے شمسی پر لام کی آواز کیسی؟
اگر انگلش سپیلنگ کی بات ہے تو آپ یہ پہلا فتوٰی محمد وارث کا ہو بہو دیکھیں۔ کیا درستگی ہوئی؟
 
عثمان

محفلین
دھاگے کا عنوان پڑھنے کی زحمت گوارا کیجیے۔ عنوان اردو میں ہے۔ اور کب کا درست کیا جا چکا ہے۔
محمد وارث صاحب کی رائے آپ کے نام کے انگریزی ہجے کے بارے میں ہے۔
 
آپ نے بجا فرمایا۔ تو میں یہ سمجھا تھا کہ سپیلنگ غلط (جو کہ اس کرکٹر کے نام کے بھی یہی ہیں) لکھ کر میں کبیرہ گناہ کر بیٹھا ہوں۔ اصل فتوٰی سپیلنگز پر تھا اور وہ مجھے تبدیل نہیں کرنے آتے۔ نیز میرے دفتری نام کے بھی یہی (غلط یا درست جو بھی) ہیں۔ معذرت جی۔ میں نے "الف عین" صاحب کے انٹرویو میں سے آدھے صفحات پڑھ لیے ہیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر کثیر عطا فرمائے۔ فی امان اللہ
 
محمد وارث

قبلہ یہ فتویٰ نہیں مفت مشورہ تھا اسی لیے قدر نہیں ہوئی۔ شاید ایسا ہی کچھ آپ نے بھی فرمایا تھا۔

کہاں ایک کرکٹر اور کہاں ایک معلمِ قرآن، آپ کو تو بخوبی علم ہونا چاہیے کہ شمسی حروف سے پہلے جو الف لام ہوتا ہے اس میں لام کی آواز نہیں آتی، جیسے عبدالرحمٰن میں، کرکٹر کو علم نہیں تو اسکی جاہلیت، لیکن خاکم بدہن آپ کے متعلق ایسا کچھ سوچنا بھی "گناہ" ہے۔

اگر آپ اپنے انگریزی نام کے ہجے درست کروانا چاہتے ہیں تو اس کیلیے آپ کی رضا مندی درکار ہے بصورتِ دیگر آپ کی مرضی ہے۔
 
انگریزی میں لکھنے صحیح طریقہ Abd Al Razzaq ہے۔

کھلواڑ اردو کا لفظ ہے، حیدر آباد میں زیادہ استعمال ہوتا ہے اور اعجاز بھائی کا تعلق بھی حیدر آباد، بھارت سے ہی ہے۔

ان کے متعلق اگر تفصیل سے جاننا چاہیں تو ان کا انٹرویو پڑھ لیں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/انٹرویو-وِد-اعجاز-اختر.3536/
شمشاد جی ۔ ان کا تعارف کل ہی پڑھ لیا تھا تقریبا 3 صفحات۔ بقیہ بھی زیرنظر ہیں ابھی۔ دھنے واد
 
قبلہ یہ فتویٰ نہیں مفت مشورہ تھا اسی لیے قدر نہیں ہوئی۔ شاید ایسا ہی کچھ آپ نے بھی فرمایا تھا۔

کہاں ایک کرکٹر اور کہاں ایک معلمِ قرآن، آپ کو تو بخوبی علم ہونا چاہیے کہ شمسی حروف سے پہلے جو الف لام ہوتا ہے اس میں لام کی آواز نہیں آتی، جیسے عبدالرحمٰن میں، کرکٹر کو علم نہیں تو اسکی جاہلیت، لیکن خاکم بدہن آپ کے متعلق ایسا کچھ سوچنا بھی "گناہ" ہے۔

اگر آپ اپنے انگریزی نام کے ہجے درست کروانا چاہتے ہیں تو اس کیلیے آپ کی رضا مندی درکار ہے بصورتِ دیگر آپ کی مرضی ہے۔
جی مجھے سمجھ آ گئی۔ اتنے دن محنت کر کے مجھے متواتر سمجھاتے رہنے کا شکریہ۔ میں اپنی تمام غلط فہمیوں کو نیچے درج کرتا ہوں۔
مجھے یہ ہجے تبدیل نہیں کروانے۔ یہ میرے نام کے دفتری سپیلنگز ہیں۔ پیش کش کا شکریہ۔
 
Top