عبدالرزاق قادری
معطل
قصہ ایک بھٹکے ہوئے نئے استعمال کنندے کا
جی چند دن پہلےایک مسئلے کی تلاش میں گوگل اردو میں مطلوبہ الفاظ لکھے تو نیچے آنے والے نتائج میں سے ایک "اردو ویب" پر بھی نظر پڑی۔ اردو ویب کے اس صفحے میں میرا مطلوبہ مسئلہ صرف ضمنا مذکور تھا۔ بہرحال مباحثے کو پڑھا، اور سائن اپ ہو گیا۔ اپنے تاثرات اسی موضوع پر جھاڑے اور خروج کیا، پھر ایک دن آ نکلا اور اپنا پروفائل لکھ ڈالا۔ گزشتہ بحث پر سرسری نثر دوڑائی۔ پھر ویب سائٹ کے استعمال کی معلومات محترمہ 'عندلیب' سے مکالمہ کر کے حاصل کیں۔ انہوں نے تعارف کا صفحہ مجھے بھیجا اور میرا تعارف منظر عام پر آ گیا۔ اب خوش آمدید کی صدائیں آئیں۔ ساتھ ساتھ محمد وارث اور "الف عین(محترم اعجاز)" صاحب نے مجھے نام کے ہجوں کے بارے میں کچھ سمجھانے کی کاوش فرمائی۔ وہ عنوان کہتے رہے۔ میں کچھ اور سمجھا تھا۔
"وہ" دعا لکھتے رہے، "میں" دغا "پڑھتا رہا"
ایک نقطے نے محرم سے مجرم بنا دیا
تصرف معاف۔
بہر حال کچھ درستگی ہو گئی تھی۔ لیکن مجھے اب خلش یہ تھی کہ "الف عین" کیوں لکھا ہوا ہے۔ نام کیوں نہیں۔ وہ تو بھلا ہو 'شمشاد' کا۔ انہوں اعجاز صاحب کے انٹرویو تک رسائی کرائی۔ (اعجاز صاحب کی برقی کتابوں کی سائٹ میں پہلی تنقید پر ہی وزٹ کر چکا تھا، بلکہ کچھ ڈاؤن لوڈ بھی کر چکا تھا، اسی لیے ان کی علمی سعی کا غائبانہ معترف تھا) بعد ازاں انٹرویو پڑھ کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں بتاتا کہ کیا احساسات تھے۔ ایک دن "شکور" کو (بٹ۔اےکے87) رومن نام سے سائن اپ کرا چکا تھا۔ انہوں اپنے تعارف کے دھاگے میں "کشمیر بنے گا خود مختار" اس عنوان سے مباحثے کا آغاز کیا۔ تعارفی دھاگے کی مکمل سوجھ بوجھ مجھے ابھی تک بھی نہیں ہے۔ وہ غلطی بھی مابدولت ہی کی ہے۔ یہاں میرے دھاگے میں محترمی شمشاد، عثمان(خودکلامی) اور چند حضرات نے مجھے کئی کچھ سمجھانے کی کوشش کی۔ مثلا میں اپنے تعارفی دھاگے کے عنوان (ایک خفیف سی بات) کو سمجھ نہ سکا۔ نیز اب سب حضرات سے گزشتہ کوتاہیوں اور غلط فہمیوں کے لیے علی الاعلان معافی کا خواہستگار ہوں۔ اور میرا حقیقی نام عبدالرزاق ہے۔ تصویر بھی میری ہی ہے۔ 2 اگست 2007 کو اتروائی تھی۔ دفتری طور پر انگریزی سپیلنگ وہی ہیں جو نظر آ رہے ہیں۔ جب یہ ہجے اپنائے تھے۔ تب علمی طور پر پتا نہیں تھا۔ اب شمشاد نے بتایا تھا۔ اس سے پہلے ایف۔اے میں عبد ال رحمان(رومن) پڑھا تھا لیکن درست انداز تحریر سے سردست لاعلم رہا۔ اب جہاں ہے جیسا ہے کی بنیاد پر یہی ہجے قبول فرمائیں۔ اردو ویب ایک کنبے کی طرح معاون اور علمی حضرات کا مسکن ہے۔ آپ سب کی آراء کا بہت شکریہ۔ اللہ آپ سب کو جزائے خیر عطا کرے۔