اردو بلاگستان سے ،
بلال نے راستہ دیکھایا تھا۔ ان دنوں میں اپنا بلاگ بنا رہا تھا اور مجھے معلومات چاہیں تھی۔ بلال نے بتایا کہ یہاں کافی کچھ مل جائے گا۔ میں نے سائن اپ کیا۔ پہلا ایک ہفتہ تو کچھ سمجھ ہی نہ آیا کہ کیا جگہ ہے۔ پھر تقریبا ایک ہفتہ بعد متحرک ہونا شروع ہوا۔
محفل پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ایک تو
شمشاد بھائی کے چھیانوے ہزار مراسلے دیکھ کر حیران ہوا تھا۔ تبصرہ کیا " چھیانوے ہزار مراسلے! بھائی جی ، آپ کو کوئی کام دھندہ نہیں کرتے کیا؟ "
ٹھیک سے یاد نہیں کہ یہ پہلا ہی تبصرہ تھا۔ لیکن یہ چند اولین تبصروں میں سے ایک تھا۔ ایک اور دھاگے پر شہاب نامہ کے متعلق بات چل رہی تھی۔ وہاں بھی ایک مراسلہ لکھا۔ اولین مراسلہ ان ہی میں سے کوئی ایک تھا۔
محفل پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
لگتا نہیں کہ میرے جیسا "اکھڑ مزاج" ادھر کوئی ہے۔ اگر تمہیں معلوم ہے تو بتاؤ۔
محفل کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اردو نیٹ ورکنگ کا اپنا ایک انداز اور مزاج ہے۔ جس کا تجربہ انگریزی میں نہیں ہو پاتا۔ تو وہ انداز سیکھنے میں بلاگستان اور محفل ہی کا ہاتھ ہے۔
ایک اور بات کہ میں ایک عشرہ سے پاکستان سے لاتعلق تھا۔ محض بذریعہ نیوز سائٹس پاکستان کے حالات سے واقفیت رہتی تھی۔ تاہم یہاں آکر پاکستان میں بیٹھے لوگوں کی منہ زبانی سن کر آج کے پاکستان کے بارے میں بہت کچھ اپ ڈیٹس پتا لگتی ہیں۔ پھر دنیا بھر میں پھیلے پاکستانیوں سے رابطہ کا اپنا ایک مزا ہے۔
جب تک میں پاکستان میں تھا تو لاہور اور ایک آدھ اور شہر تک محدود تھا۔ اردو نیٹ کی دنیا ، جس سے رابطہ کا میرا اب بڑا ذریعہ محفل ہی ہے ، تو اس کے ذریعے پاکستان کے طول عرض میں مقیم رنگ رنگ کے پاکستانیوں سے واقفیت ہوئی۔ مثلاً جب میں پاکستان میں تھا تو کراچی کے نام اور چند ایک بنیادی معلومات ہی سے واقفیت تھی۔ ادھر کینیڈا میں بہت سے اہل کراچی سے ملنا تو ہوا لیکن کراچی اور پاکستان کے معاشرے اور حالات کا تذکرہ شاذ ہی آتا۔ محفل اور بلاگستان سے پہلی بار مجھے کراچی سے کچھ واقفیت ہوئی۔ اب تو میں بی بی سی اردو جو پاکستان کے متعلق اپ ٹو ڈیٹ رہنے کا میرا بنیادی ذریعہ تھا ، اس پر بھی میرا آنا جانا کافی کم ہوگیا ہے۔ میں روزانہ سیدھا ادھر ہی آجاتا ہوں۔ یہیں سے بہت کچھ معلوم ہوجاتا ہے کہ آج کے ہاٹ ٹاپکس کیا ہیں۔ اِدھر اُدھر پاکستان میں کیا چل رہا ہے۔ تو اردو محفل بالخصوص اور اردو بلاگستان ایک طرح سے میرے لئے پاکستان سے آنے والی اپ ڈیٹس حاصل کرنے کا گیٹ وے ہے۔
اب محفل ہی مشغلہ ہے یا پھر اور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
محفل نے نیٹ گردی میں یقیناً اضافہ کیا ہے۔
محفل پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
میں سیدھا ، تازہ ترین کی ٹیب پر کلک کرتا ہوں۔ پھر وہاں سے کچھ دلچسپ لگے تو آگے چلتا ہوں۔ بورڈ کی کوئی تخصیص نہیں۔
محفل کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
بہت سے لوگوں کی بہت سی خصوصیات سے متاثر ہوں۔ بلکہ اب تو متاثرہ ہوچکا ہوں۔ مثلاً یہی دیکھ لو کہ
تمھاری تیزی سے ارتقاء پاتی اردو اور ٹریڈ مارک ہی ہی ہی سے کیا کم متاثر ہوں۔
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
میرے خیال سے
شمشاد بھائی ،
ابن سعید اور
خواجہ طلحہ سے۔
محفل کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
سیاست کا فورم ناپسند ہے۔
کیامحفل پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
اواتار کی جگہ ایک لائیو ویب کاسٹنگ دیکھائی دیتی۔
اور ہاں
حجاب پھر سے آجائیں تو کوئی کمی بھی محسوس نہ ہوگی۔
محفل کی کیا چیز سب زیادہ پسند ہے؟
روزانہ اردو لکھنے کا موقع ملنا۔
آپ کی نظر میں محفل سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
کچھ تو وہی ہیں جو اوپر اپنے ذاتی تجربہ کی رو سے بتائے ہیں۔