کچھ سوالات کے جوابات جو فی الوقت ذہن میں ہیں ، پیش خدمت ہیں۔ان سوالات کا جواب ابھی نہیں آیا عثمان بھیا
یہ کہ آپ کسی بھی مقام پر ہوں، کلی طور پر مطمئن نہیں ہوسکتے۔ جو کچھ دسترس میں نہیں ، اس کی خواہش رہتی ہے۔زندگی نے کوئی خاص سبق سکھایا ہے تو بتائیں؟
کئی ایسے فضول لوگوں سے سامنا ہوا کہ جن سے دوبارہ ملنے کی آرزو نہیں۔ایسا کوئی ہے جس سے دوبارہ ملنے کی آرزو نہ ہو؟
منحصر ہے کہ کونسا عمل اس وقت تسکین پہنچائے۔ دونوں میں سے کسی ایک کا چناؤ میرے خیال سے غیر فطری ہے۔معاف کرنا پسند ہے کہ بدلہ لینا؟
کوئی بھی تحفہ جو محض روایت سے نباہ کی بجائے فرد سے چاہت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا جائے۔سب سے پیارا تحفہ آپ کے نزدیک؟
آپ محفل پر "مسٹر انڈیا"بن کر کیوں آتے ہیں یعنی غائب
ماشاءاللہ سے آپ کو دونوں طرح کا تجربہ ہے یہ بتائیں کہ ہاتا پائی اور توں توں میں میں،میں کونسی لڑائی میں جیتنے کے مواقعے زیادہ ہیں اور مخالف کس طرح کی کروائی سے زیادہ گھائل ہو سکتا ہے؟
اردو اچھی ایسے ہے کہ میں نے میٹرک ، ایف اے تو پاکستان سے کیا تھا۔ پچپن ، لڑکپن کا سیکھا کہاں بھولتا ہے۔آپ نےبتایا کہ آپ کو دس سال ہونے والے ہیں کینڈا میں اس کے باجود آپ کی اردو اتنی اچھی کیسے ہے اور اردو سے لگاؤ ابھی تک کس وجہ سے ہے اور فورم بھی اردو ہی جوائن کیا ہے اسکی خاص وجہ
ہائیں۔۔۔ کونسے سوالوں کو جواب نہیں آئے۔۔۔ سوالات کی کھالات تک تو اتار چکا ہوں۔عثمان بھائی میں نے تو ایسے ہی مقدس کو لکھا تھا کہ آپ کا انٹرویو کرے، یہاں تو سچ مچ میں ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا، مقدس نے انٹرویو شروع کر رکھا ہے۔
ابھئی کئی ایک سوالوں کے جواب نہیں آئے۔ وہ بھی دے دیں، پھر آگے چلتے ہیں۔
آپ کے انٹرویو سے ابتدا کریں گے انشااللہ!اس لڑی کو میں اوپر کھینچ رہا ہوں۔ لطف آیا پڑھ کر۔
محفل کی 12ویں سالگرہ پر انٹرویو کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو تو مزہ آجائے
سچی بات یہ ہے کہ مجھے تو یوں لگتا ہے آج کل محفل پر انٹرویو دینے کے قابل کوئی ہستیاں موجود ہیں اور نہ کوئی انٹرویو لینے والے ہیںآپ کے انٹرویو سے ابتدا کریں گے انشااللہ!
ایک لمحے کو ایسا لگا کہ آپ نے مجھے کھری کھری سنا دیں۔سچی بات یہ ہے کہ مجھے تو یوں لگتا ہے آج کل محفل پر انٹرویو دینے کے قابل کوئی ہستیاں موجود ہیں اور نہ کوئی انٹرویو لینے والے ہیں
ارے نہیں بھائی، بھلا آپ کو کیسے کہ سکتے ہیں ایسی باتیں۔ایک لمحے کو ایسا لگا کہ آپ نے مجھے کھری کھری سنا دیں۔