ہائیں اب اگلا دھاگہ کونسا کھولنے کو رہا گیا ہے۔عثمان بھیا آپ دھاگہ کب کھول رہے ہیں اگلا والا
جلدی بتائیں
میں نہیں بول رہی اب بھیاہائیں اب اگلا دھاگہ کونسا کھولنے کو رہا گیا ہے۔
ویسے میں ان گرمیوں میں چند ایک جگہوں پر سیر کا پروگرام بنا رہا ہوں۔ اگر پروگرام کامیاب رہا تو باتصویر دھاگے کھولوں گا۔ اس وقت تک میرا بائیکاٹ ملتوی کردیا جائے۔
فہد بھائی ،یہ بھائی عثمان شاید وہی ہیں جو ایک مرتبہ میرے رگڑے میں آ گئے تھے
شاید انہیں یاد ہو کہ کرک نامہ کے ابتدائی دنوں میں کسی بات پر ان سے اچھی خاصی تکرار ہو گئی تھی۔ شاید میں نے وضاحت کی ہو یا نہ کی ہو لیکن اب کیے دیتا ہوں کہ اسی روز میرا موبائل فون چھن گیا تھا جس کی وجہ سے میں سخت ذہنی کرب میں مبتلا تھا۔ اس جلتی پر تیل کا کام عثمان میاں کے تبصرے نے کیے تو پھر نزلہ انہی پر گرا۔ مجھے آج بھی وہ پیغام پڑھ کر شرمندگی ہوتی ہے۔ معذرت عثمان
ارے ارے، وہ میرے لیے کوئی چھوٹی موٹی بات نہیں تھی۔ عموما میں شانت ہی رہتا ہوں اور یہ بھی میں نے اسی محفل سے سیکھا ہے ورنہ شروع میں اچھا خاصا انگارہ تھا خیر، مجھے آپ کی وہ ای میل بھی یاد ہے۔ باقی یہ ’مداح‘ کہہ کر شرمندہ نہ کیا کریں، من آنم کہ من دانمفہد بھائی ،
شرمندہ تو اب آپ مجھے کر رہے ہیں ، بلاضرورت معذرت کر کے۔
سوشل نیٹ ورکنگ کی دنیا میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں تو ہوتی رہتی ہیں۔ بلکہ سچ پوچھئے ، شناسائی ہی بڑھتی ہے۔
مجھے اچھی طرح وہ واقعہ یاد ہے۔ میں تکلفاً نہیں ، حقیقتاً کہہ رہا ہوں کہ غلطی میری تھی اور میں نے خوامخواہ ہی اشتعال آمیز شوخ تبصرہ جڑ دیا تھا۔ آپ کی ناراضگی فطری تھی۔ میں نے اس وقت فوراً ای میل کرکے معذرت کر لی تھی۔
خیر یہ تو پرانی باتیں ہیں۔ اب تو ہم آپ کے مداحوں میں سے ہیں۔
کافی عرصہ بعد ادھر محفل میں دیکھ کر خوشی ہوئی۔
یہ بھائی عثمان شاید وہی ہیں جو ایک مرتبہ میرے رگڑے میں آ گئے تھے
شاید انہیں یاد ہو کہ کرک نامہ کے ابتدائی دنوں میں کسی بات پر ان سے اچھی خاصی تکرار ہو گئی تھی۔ شاید میں نے وضاحت کی ہو یا نہ کی ہو لیکن اب کیے دیتا ہوں کہ اسی روز میرا موبائل فون چھن گیا تھا جس کی وجہ سے میں سخت ذہنی کرب میں مبتلا تھا۔ اس جلتی پر تیل کا کام عثمان میاں کے تبصرے نے کیے تو پھر نزلہ انہی پر گرا۔ مجھے آج بھی وہ پیغام پڑھ کر شرمندگی ہوتی ہے۔ معذرت عثمان
ایسی نہیں ویسی بھیاہاہاہاہا۔۔۔ ۔
ایسی ہوتی ہیں بہنیں !
یعنی شرمندگی کا سامان جمع کر کے رکھا ہوا ہے آپ نے آجاور مجھے یاد ہے کہ قریب پانچ سال پہلے جب میں یہاں آیا تھا کچھ نظر کرم آپ نے مجھ پر بھی فرمائی تھی، مجھے موضوع اور بات وغیرہ تو کچھ یاد نہیں لیکن آپ کی اس بات سے کچھ یاد تازہ ضرور ہوئی
تو ثابت ہوا کہ یہ سب شناسائی بڑھنے کے بہانے ہیں۔اور مجھے یاد ہے کہ قریب پانچ سال پہلے جب میں یہاں آیا تھا کچھ نظر کرم آپ نے مجھ پر بھی فرمائی تھی، مجھے موضوع اور بات وغیرہ تو کچھ یاد نہیں لیکن آپ کی اس بات سے کچھ یاد تازہ ضرور ہوئی
یعنی شرمندگی کا سامان جمع کر کے رکھا ہوا ہے آپ نے آج
وہ دن، اللہ اکبر، محفل پر میرے لیے افسوسناک ترین دنوں میں سے ایک تھا۔ اسی لیے میں کہتا ہوں کہ محفل سے میں نے بہت کچھ سیکھاہے، خصوصا تحمل، برداشت اور سب سے بڑھ کر مطالعہ کرنا۔ وارث صاحب، آپ سے بھی ایک مرتبہ پھر معذرت
تو ثابت ہوا کہ یہ سب شناسائی بڑھنے کے بہانے ہیں۔