عجیب دھاگہ

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
ششششششششششششش۔ باجو کا غصہ ہم نہ اترے کہیں۔ فرزانہ آپ کا نام تو فرزانہ ہے پر۔۔۔اس پیغام کو پڑھ کر اب کیا کہوں۔۔۔
ماننا ہی پڑتا ہے کہ فرزانہ فرزانہ ہی ہوتی ہیں
ویسے ممی ہاتھی ابھی تک نہیں ملیں کیا؟

یہاں باجو کا غصہ کہاں سے بیچ میں آ گیا ؟
اوہ وہ کیوں غصہ کرنے لگیں؟
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:

:oops: :?
جناب ، میں کیوں کر غصہ ہونے لگی ؟ اک تو بات بھی کرو تو سب یہ کیوں سمجھنے لگتے ہیں باجو غصہ میں ہیں :oops: :(
اتنی غصیلی نیہں ہوں میں کہ بلاوجہ ہی اب غصہ ہی ناک پر دھرے رہوں ، :p
بس کبھی کبھار کوئی بات ، یا کوئی بندہ طبیت ِ ناتواں پر ناگوار گزرے تو مجھ سے برداشت نیہں ہو پا تا ، :(
مگر ایسے بغیر کسی وجہ کے میں غصہ نیں کرتی ،
 
تیشہ

محفلین
شمشاد نے کہا:
مجھے پتہ ہے باجو آپ کا، لوگ تو ایسے ہی باتیں بناتے ہیں۔

اک اور بات جناب ، آپکی عزت احترام میرے دل میں بھی بہت ہے ، سو اگر کسی اور کی بات پر میں کسی اور سے غصہ کر رہی ہوں تو یہ ہرگز نہ سمجئے گا باجو مجھے کہہ سنا رہی ہیں ، اور بہت سے ہوتے ہیں جو اپنی باتوں ،اپنی حرکتوں سے دوسروں کے خون کھلوا دینے کا سبب بنتے ہو ، سوری ٹو سے بٹ
مجھ سے چاہتے ہوئے بھی چھچھورے لوگ اک رتی بھر بھی برداشت نیہں ہو پاتے :oops: :( اور آپ تو جانتے ہی ہوںنگے ایسے لوگوں کی کمی نیہں ہوتی ،
بھابھی کو سلام ، بچوں کو پیار ،
اور مجھ سے اگر کوئی خفگی ہے بھی تو دور ہی کئجے گا ،
 
شمشاد

لائبریرین
باجو کیا بات کر رہی ہیں آپ، خفگی اور آپ سے - نا ممکن

آپ کا سلام پیار حق بحقدار رسید پڑھ لیا گیا ہے۔
خوش رہیں اور ہنستی مسکراتی رہیں۔
 
F@rzana

محفلین
اسی کہانی کا کچھ یوں ہے کہ۔ ۔ ۔
پھر بستی میں سب ہنسی خوشی رہنے لگے۔
اللہ نظر بد سے بچائے۔ ۔ ۔ آمین :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
اسی کہانی کا کچھ یوں ہے کہ۔ ۔ ۔
پھر بستی میں سب ہنسی خوشی رہنے لگے۔
اللہ نظر بد سے بچائے۔ ۔ ۔ آمین

بس آپ ہی کی کمی تھی۔
 
F@rzana

محفلین
ارے باجو آپ بھی دیکھتی ہیں خدا کی بستی؟
میں نے ارادہ تو کیا تھا کہ کم ازکم یہ سیریل باقاعدگی سے دیکھوں،
لیکن وہ اردہ ہی کیا جو پورا ہوگیا،
کبھی بھی کوئی سیریل پورا نہیں دیکھ پاتی اتنےبکھیڑوں میں جان پھنسی ہے کہ کیا بتاؤں!
 
قیصرانی

لائبریرین
لو جی، فرزانہ صاحبہ پہنچ گئیں۔ خدا کی بستی اور بستی والوں کا اللہ ہی حافظ
بے بی ہاتھی
 
تیشہ

محفلین
F@rzana نے کہا:
ارے باجو آپ بھی دیکھتی ہیں خدا کی بستی؟
میں نے ارادہ تو کیا تھا کہ کم ازکم یہ سیریل باقاعدگی سے دیکھوں،
لیکن وہ اردہ ہی کیا جو پورا ہوگیا،
کبھی بھی کوئی سیریل پورا نہیں دیکھ پاتی اتنےبکھیڑوں میں جان پھنسی ہے کہ کیا بتاؤں!

جی میں دیکھتی ہوں لنچ وقت جب گھر پر ہوتی ہوں تب دیکھتی ہوں ، خدا کی بستی ، ویسے فرزانہ اور بھی آجکل بڑے اچھے شروع ہوئے ہوئے ہیں ‘ تیرے پہلو میں ‘ شیشے کا محل ‘ انا ‘ گھر کی بات گھر میں ‘
یہ سب جیو کے اچھے ہیں ، مگر فرزانہ پرائم پی۔ ٹی۔وی پر بھی اس بار تو واقعی میں اچھے لگے ہوئے ہیں ‘
میں رات تو اپنی انگلش مؤوی دیکھ لیتی ہوں یہ سارے دن کو ریپیڈ ہوتے ہیں تو نظر ڈال لیتی ہوں ،
آپ کیا دیکھ رہی ہیں آجکل ؟
 
شمشاد

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
ارے باجو آپ بھی دیکھتی ہیں خدا کی بستی؟
میں نے ارادہ تو کیا تھا کہ کم ازکم یہ سیریل باقاعدگی سے دیکھوں،
لیکن وہ اردہ ہی کیا جو پورا ہوگیا،
کبھی بھی کوئی سیریل پورا نہیں دیکھ پاتی اتنےبکھیڑوں میں جان پھنسی ہے کہ کیا بتاؤں!

تو کیوں پھنسائی ہوئی ہے جان اتنے بکھیڑوں میں، ایسا کریں کچھ بکھیڑے بانٹ لیں۔

یا پھر دوسرا طریقہ ہے کہ خدا کی بستی منگوا کر پڑھ لیں، شایہ شوکت صدیقی کی لکھی ہوئی ہے۔
 
F@rzana

محفلین
اس وقت تو میں ‘وی ایچ ‘ پر ‘نان اسٹاپ کلاسک آف 80's
دیکھ رہی ہوں، بلکہ سن رہی ہوں، کیونکہ ایک کتاب کا ریویو لکھنے میں مصروف ہوں اور دیکھ نہیں سکتی۔
 
F@rzana

محفلین
مشورے کا شکریہ شمشاد بھائی،
خدا کی بستی میں نے پڑھا ہوا بھی ہے اور پہلے والا ورژن دیکھا ہوا بھی ہے، میں اور باجو ری میک کی بات کر رہے تھے، دوبارہ جو بنایا ہے وہ بھی خاصا اچھا ہے اور اس کے سیٹ بھی پہلے جیسی سادگی سے بنائے گئے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
F@rzana نے کہا:
اس وقت تو میں ‘وی ایچ ‘ پر ‘نان اسٹاپ کلاسک آف 80's
دیکھ رہی ہوں، بلکہ سن رہی ہوں، کیونکہ ایک کتاب کا ریویو لکھنے میں مصروف ہوں اور دیکھ نہیں سکتی۔
اگر ان میں‌ایک گانا کسی سکھ سنگر کا “زلفوں کا یہ جال، تو مجھ پہ ہنس ہنس کے مت ڈال، نہیں میں‌پھنسنے والا“ملے تو لازمی کسی طرح سے کاپی کر لیں۔ مجھے بہت شدت سے پسند ہے۔
بے بی ہاتھی
 
Top