تم نے سچ بولنے کی جرأت کی یہ بھی توہین ہے عدالت کی سلیم کوثر
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 28، 2018 #2 سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا لیا جائے گا تجھ سےکام دنیا کی امامت کا اقبال رح
فرقان احمد محفلین دسمبر 28، 2018 #3 ہمارے خیال میں اس لڑی کا عنوان 'عدل و انصاف سے متعلقہ اشعار' ہونا چاہیے تاکہ زیادہ اشعار اس لڑی میں جگہ پا سکیں۔ سلسلہ خوب ہے ویسے!
ہمارے خیال میں اس لڑی کا عنوان 'عدل و انصاف سے متعلقہ اشعار' ہونا چاہیے تاکہ زیادہ اشعار اس لڑی میں جگہ پا سکیں۔ سلسلہ خوب ہے ویسے!
محمد وارث لائبریرین دسمبر 28، 2018 #4 لوبھیوں کی بستی میں، مایا کے ترازو سے فیصلہ کرے گا کون، کیا ہے پاپ کیا ہے پُن
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 28، 2018 #5 آپ ہی کی ہے عدالت آپ ہی منصف بھی ہیں یہ تو کہیے آپ کے عیب و ہنر دیکھے گا کون منظر بھوپالی
عبدالرحمن آزاد محفلین دسمبر 28، 2018 #6 وہی قاتل وہی منصف عدالت اس کی وہ شاہد بہت سے فیصلوں میں اب طرف داری بھی ہوتی ہے ملک زادہ منظور احمد
فہد اشرف محفلین دسمبر 28، 2018 #8 محمد وارث نے کہا: لوبھیوں کی بستی میں، مایا کے ترازو سے فیصلہ کرے گا کون، کیا ہے پاپ کیا ہے پُن مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شاعر: جناب محمد وارث صاحب
محمد وارث نے کہا: لوبھیوں کی بستی میں، مایا کے ترازو سے فیصلہ کرے گا کون، کیا ہے پاپ کیا ہے پُن مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ شاعر: جناب محمد وارث صاحب
فہد اشرف محفلین دسمبر 28، 2018 #9 تمہارے حق میں کوئی فیصلہ ہوا ہوگا جو یہ نظام تمہیں منصفانہ لگتا ہے رفیع رضا
عثمان ندیم محفلین جون 13، 2019 #11 میرا یہ فرض بنتا ہے میں اس کے ہاتھ دھلواوں سنا ہے اس نے میری ذات پر کیچڑ اچھالا ہے
محمد تابش صدیقی منتظم جون 13، 2019 #12 دل کو چھوڑا مجھ کو الزامِ خطا دینے لگے وہ تو ملزم ہی کے حق میں فیصلہ دینے لگے نظرؔ لکھنوی
جاسمن لائبریرین جولائی 10، 2019 #14 یہ احتساب عجب ہے کہ محتسب ہی نہیں رکاب تھامنے والے حساب مانگتے ہیں (عباس رضوی)
جاسمن لائبریرین اکتوبر 8، 2019 #15 اس مقدمے پر بھی اک مقدمہ ہوگا زور و شور سے ہوگا اور آج ہی ہوگا کھول کر اگر دیکھیں ان کی ہم دکاں یارو ریت اس نگر کی ہے اینٹ اس نگر کی ہے نبیل احمد نبیل
اس مقدمے پر بھی اک مقدمہ ہوگا زور و شور سے ہوگا اور آج ہی ہوگا کھول کر اگر دیکھیں ان کی ہم دکاں یارو ریت اس نگر کی ہے اینٹ اس نگر کی ہے نبیل احمد نبیل
جاسمن لائبریرین اکتوبر 8، 2019 #16 کیا سبق پڑھاتے ہیں شہر کو دیانت کا آ گیا ہے جب اس پر فیصلہ عدالت کا آپ کیوں پکڑتے ہیں ان کی چوریاں یارو ریت اس نگر کی ہے اینٹ اس نگر کی ہے نبیل احمد نبیل
کیا سبق پڑھاتے ہیں شہر کو دیانت کا آ گیا ہے جب اس پر فیصلہ عدالت کا آپ کیوں پکڑتے ہیں ان کی چوریاں یارو ریت اس نگر کی ہے اینٹ اس نگر کی ہے نبیل احمد نبیل
جاسمن لائبریرین فروری 25، 2020 #17 تم کو حق بات جو کہنے کی بہت عادت ہے تختہ دار پر جانے کا ارادہ ہے کیا نعیم فراز
جاسمن لائبریرین فروری 25، 2020 #18 بے گناہ تو ہونے سے کچھ نہیں ہوگا ُµثبوت دیجیے رونے سے کچھ نہیں ہوگا ندیم شاد
جاسمن لائبریرین فروری 27، 2020 #19 فیصلہ لکھا ہوا رکھا تھا پہلے سے خلاف آپ کیا خاک عدالت میں دکھائی دیں گے وسیم بریلوی
جاسمن لائبریرین فروری 27، 2020 #20 اسی کا شہر ، وہی مدعی ، وہی منصف ہمیں یقیں تھا ہمارا قصور نکلے گا امیر قزلباش آخری تدوین: اپریل 16، 2022