فرقان احمد

محفلین
ہمارے خیال میں اس لڑی کا عنوان 'عدل و انصاف سے متعلقہ اشعار' ہونا چاہیے تاکہ زیادہ اشعار اس لڑی میں جگہ پا سکیں۔ :) سلسلہ خوب ہے ویسے!
 

جاسمن

لائبریرین
اس مقدمے پر بھی اک مقدمہ ہوگا زور و شور سے ہوگا اور آج ہی ہوگا
کھول کر اگر دیکھیں ان کی ہم دکاں یارو ریت اس نگر کی ہے اینٹ اس نگر کی ہے

نبیل احمد نبیل
 

جاسمن

لائبریرین
کیا سبق پڑھاتے ہیں شہر کو دیانت کا آ گیا ہے جب اس پر فیصلہ عدالت کا
آپ کیوں پکڑتے ہیں ان کی چوریاں یارو ریت اس نگر کی ہے اینٹ اس نگر کی ہے

نبیل احمد نبیل
 

جاسمن

لائبریرین
فیصلہ لکھا ہوا رکھا تھا پہلے سے خلاف
آپ کیا خاک عدالت میں دکھائی دیں گے

وسیم بریلوی
 

جاسمن

لائبریرین
اسی کا شہر ، وہی مدعی ، وہی منصف
ہمیں یقیں تھا ہمارا قصور نکلے گا
امیر قزلباش
 
آخری تدوین:
Top