بہت شکریہ آپا ۔ماشاءاللہ بہت مبارک ہو تندرستی۔
ان شاء اللہ ،شاہوں کی بات ہوتی ہے تو پورے حمام کے دن پھرتے ہیں آپ کے پاؤں کے تغسیل صحتیابی پر کسی ٹونٹی یا نلکے کے دن بھی پھرے ہوں گے ، سو اس نلکے کو ہدیہ ء تبریک ۔۔۔
بہر حال بہت خوش آئند خبر ہے کہ آپ کے معمولات اب پھر سے جاری و ساری ہوں گے اور مسند ِمحفل پر پھر سے رونق افروز ہوں گے ۔ اور ایک مخلصانہ مشورہ یہ کہ اول اول کے دنوں میں ذرا دھیرج ہی رکھیئے گا پائے نازک پر فی الفور کوئی زیادہ بوجھ نہ ڈالیئے گا ، ہوتے ہوتے خود ہی رواں بلکہ دواں ہو جائے گا ہمارے ہاں رکنے سے بھی روانی آنے کی شہادت ملتی ہے (رکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور) ۔
کہیں ایسا نہ ہو کہ بھیا کے کسی دوستانہ مہمیز کے ایک اشارے پر آپ اڑن قالین پر سوار ہو جائیں اور رواں دواں کہ بجائے پرّاں ہو چلیں ۔
پہلے آسان الفاظ میں اس کی تشریح کردیجیے پھر بھائی اس پر عمل بھی کرلیں گے۔شاہوں کی بات ہوتی ہے تو پورے حمام کے دن پھرتے ہیں آپ کے پاؤں کے تغسیل صحتیابی پر کسی ٹونٹی یا نلکے کے دن بھی پھرے ہوں گے ، سو اس نلکے کو ہدیہ ء تبریک ۔۔۔
بہر حال بہت خوش آئند خبر ہے کہ آپ کے معمولات اب پھر سے جاری و ساری ہوں گے اور مسند ِمحفل پر پھر سے رونق افروز ہوں گے ۔ اور ایک مخلصانہ مشورہ یہ کہ اول اول کے دنوں میں ذرا دھیرج ہی رکھیئے گا پائے نازک پر فی الفور کوئی زیادہ بوجھ نہ ڈالیئے گا ، ہوتے ہوتے خود ہی رواں بلکہ دواں ہو جائے گا ہمارے ہاں رکنے سے بھی روانی آنے کی شہادت ملتی ہے (رکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور) ۔
کہیں ایسا نہ ہو کہ بھیا کے کسی دوستانہ مہمیز کے ایک اشارے پر آپ اڑن قالین پر سوار ہو جائیں اور رواں دواں کہ بجائے پرّاں ہو چلیں ۔
سمجھ آ گئی ہیں؟ان شاء اللہ ،
شاہ جی آپ کی حکمت بھری نصحیتوں پر ہم ضرور کان دھرتے ہوئے عمل پیرا رہیں گے ۔
وٹامن سے بھرپور دواؤں نے پاؤں کی چوٹ کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی تروتازہ کر دیا ہے ، سمجھ نہ بھی آئی ہو تو کوئی بات نہیں ۔سمجھ آ گئی ہیں؟
بس ایونہی ہاں کرنے دینے سے بھی سامنے والی کی حوصلہ افزائی ہو جایا کرتی ہے
بس ایونہی ہاں کرنے دینے سے بھی سامنے والی کی حوصلہ افزائی ہو جایا کرتی ہے
برادرم آپ کے ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں ۔مابدولت برادرم عدنان کو صحتیابی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں