دعا عدنان نقیبی بھائی کے پاؤں میں فریکچر۔ اللہ پاک صحتِ کلی عطا فرمائیں

سید عاطف علی

لائبریرین
اللہ تعالیٰ جلد کامل شفا عطا فرما ئے۔ہڈی کمزور تھی کیا اتنی ؟
پاؤں مڑنے سے تو موچ آتی ہے ۔ نقیبی بھائی کی تو عمر بھی زیادہ نہیں ۔ہم تو کم از کم یہی سمجھتے ہیں ۔ بہر حال مولیٰ کرم کرے ۔
 
آخری تدوین:
اللہ تعالیٰ جلد کامل شفا عطا فرما ئے۔ہڈی کمزور تھی کیا اتنی ؟
پاؤں مڑنے سے تو موچ آتی ہے ۔ نقیبی بھائی کی تو عمر بھی زیادہ نہیں ۔ہم تو کم از کم یہی سمجھتے ہیں ۔ بہر حال مولی کرم کرے ۔
شاہ جی یہ ہماری 42 سالہ زندگی کا پہلا واقعہ ہے کہ ہمیں ہڈی کی ٹوٹ پھوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم اللّٰہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں اس آزمائش میں ڈال کر ہمیں اس بات کا سبق دیا کہ پاؤں سے اپاہج لوگوں کی زندگی کی کیا مشکلات ہوتی ہیں۔روزمرہ کی زندگی میں انھیں کیسی پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے۔
اللّٰہ کریم ہمیں شکر گزار بندوں میں شامل فرمائیں۔ آمین
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
بہت دکھ ہوا۔ عدنان بھائی بہت ہی پر خلوص انسان ہیں۔ ان کی وجہ سے محفل پر رونق لگی رہتی ہے۔
اللہ پاک عدنان بھائی کو کامل صحت و تندرستی عطا فرمائیں آمین اور وہ جلد محفل پر واپس آئیں۔
 
فاخر

محفلین
یہ خبر پڑھ کر نہایت افسوس ہوا، صمیم قلب سے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ اور دائمہ عطا فرمائے آمین ۔
 
اے خان

محفلین
پلاستر کو پاؤں سے جدائی کا غم سہنا پڑے گا۔
اس بات پر ہمیں اپنا ایک واقعہ یاد آیا ایک دفعہ ہاتھ کی کلائی میں معمولی سا فریکچر ہوا تھا تو ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ کہ پلاستر کی ضرورت نہیں اور میں بضد تھا کہ نہیں جی پلاستر ہی کی ضرورت ہے.
 
ایک سیلفی نہ ہوجائے پلاسٹر والے پاؤں کے ساتھ
15721943727724477738204251877194.jpg
 
فاخر رضا

محفلین
آپ تمام محفلین نقیبی کے گھر کا پتہ لے کر انہیں نیک خواہشات کے خطوط اور فروٹ بھی ارسال کیجیے. وہ انتظار فرما رہے ہیں
 
بافقیہ

محفلین
ہائے ہائے!

اللہ آپ کو سلامت رکھے۔ اور جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

ویسے عمران صاحب کہاں ہیں؟
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شاہ جی یہ ہماری 42 سالہ زندگی کا پہلا واقعہ ہے کہ ہمیں ہڈی کی ٹوٹ پھوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم اللّٰہ کریم کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں اس آزمائش میں ڈال کر ہمیں اس بات کا سبق دیا کہ پاؤں سے اپاہج لوگوں کی زندگی کی کیا مشکلات ہوتی ہیں۔روزمرہ کی زندگی میں انھیں کیسی پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے۔
اللّٰہ کریم ہمیں شکر گزار بندوں میں شامل فرمائیں۔ آمین
لا باس طھوراً ان شاء اللہ ۔
اللہ کریم آپ کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ۔ آپ کے اور اہلِ خانہ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے اور تمام مصائب و مشکلات سے دور رکھے ۔ آمین ۔
معان بھائی ، اپنا خیال رکھئے اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کیجئے ۔ آپ ان شاء اللہ جلد ازجلد دوبارہ سے چلنے پھرنے لگیں گے ۔
ویسے اتنا بڑا پلاستر لگانے سے یقیناً آپ کا پیر بھاری ہوگیا ہوگا ۔
 
Top