محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی فی الحال صرف ایک منتخب جامع کتاب کا لنک بتا دیں شروعات کے لیے ۔۔۔اللہ کا شکر ہے پیپر کی تیاری میں زمین تو سازگار ہو گئی ہے فصل آنے میں دیر نہیں لگے گی۔۔ :flower:
آپ عربی بول چال سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ کورس شروع کر دیجے اور اگر قرانی عربی تو یہ کورس
اگر عربی گرامر سیکھنا چاہتے ہیں تو یہ کورس
 

محمداحمد

لائبریرین

اکمل زیدی

محفلین
بہت شکریہ ۔۔جزاک اللہ ۔۔ہم سب سے استفادہ کرینگے ۔ ۔ ۔اور بس جب ہم ٹھان لیتے ہیں تو پھر بس پھر ٹھان لیتے ہیں ۔ ۔ ۔
 

محمداحمد

لائبریرین

آج کل میں اس کورس کے باقی ماندہ اسباق سیکھ رہا ہوں۔

الحمدللہ! اب میرا یہ کورس مکمل ہو گیا ہے۔ :)

میری سستی کا عالم دیکھیے کہ میں نے محض 51 ویڈیوز دیکھنے میں نہ جانے کتنے برس لگا دیے۔ :(
 

محمداحمد

لائبریرین
الحمدللہ ! لغۃ العربیہ بین یدیک کی پہلی کتاب میں نے مکمل کر لی ہے۔ اب دوسری پلے لسٹ شروع کی ہے۔

سوچا تھا کہ پہلی کتاب کی اچھی طرح دُہرائی کرکے پھر اگلے اسباق شروع کروں گا تاہم اس میں کافی تاخیر ہو رہی تھی سو اب اگلے اسباق شروع کر دیے ہیں ۔ ساتھ ساتھ دُہرائی کی کوشش بھی کرتا رہوں گا۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
جلوہ ہائے پابہ رکاب (۳۲ )۔۔۔ ڈاکٹر ف۔ عبد الرحیم

کچھ بیس اکیس سال پہلے کے رمضان کی شام تھی۔ مغرب کی اذان میں دس منٹ باقی تھے۔ ٹیلیفون کی گھنٹی بجی۔ ایک غیر معروف شخص بول رہے تھے۔ کہا: میں مدینہ منورہ کے بس اسٹینڈ سے بول رہا ہوں۔ میں ابھی ابھی یہاں پہنچا ہوں اور مغرب کی نماز کے فوراً بعد مجھے مکہ مکرمہ لوٹنا ہے۔ مجھے اس وقت آپ سے ملنا ہے۔

میں نے اپنے ایک دوست سے درخواست کی، اور وہ انہیں میرے یہاں لے آئے۔ انہوں نے اپنی داستان سنائی، کہا: میں پاکستانی نژاد کینیڈین ہوں۔ ٹورنٹو میں رہتا ہوں۔ کچھ دو سال قبل مجھے عربی سیکھنے کا شوق ہوا۔ کچھ عرصہ پہلے ٹورنٹو کے ایک جاننے والے عربی سکھنے کی غرض سے اردن گئے ، اور وہاں کی یونیوسٹی میں داخلہ لے کر پڑھنے لگے۔ مجھے بھی شوق ہوا، میں بھی اردن گیا اور اردن یونیورسٹی کے عربی کورس میں داخلہ لے لیا۔

کورس میں جو کتاب پڑھائی جاتی تھی، وہ بہت مشکل تھی، اور مجھے کورس سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا تھا۔ کورس کے ایک ساتھی کے پاس میں نے ایک کتاب دیکھی۔ اس کی ورق گردانی کی تو اس کے مضامین مجھے بہت آسان لگے۔ کتاب کے مصنف کا نام ف۔ عبد الرحیم تھا۔ ساتھی سے کتاب لے کر میں نے اس کا xerox کرالیا۔ دیکھئے یہ وہی xerox کاپی ہے۔
عمان کے جس محلے میں رہتا تھا، وہاں کی مسجد کے امام ایک فلسطینی تھے۔ وہ انگریزی کے ٹیچر تھے اور اب پینش یاب ہو چکے تھے۔ میں نے ان سے مجھے عربی پڑھانے کی درخواست کی، وہ مان گئے۔ میں نے ان کو دونوں کتابیں دکھائیں: یونیورسٹی میں پڑھائی جانے والی کتاب، اور ف۔ عبد الرحیم کی کتاب۔ وہ دونوں کتا بیں اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسرے دن ملے تو بتایا کہ میں نے دونوں کتابوں کو غور سے پڑھا۔ یونیورسٹی کورس دس ماہرین تعلیم نے تیار کیا ہے۔ لیکن غیر عربوں کو عربی پڑھانے کا صحیح طریقہ دوسری کتاب کے مصنف ہی جانتے ہیں۔ میں آپ کو وہی کتاب پڑھاؤں گا۔

اردن میں رہائش کے لیے یونیورسٹی سے جڑارہنا ضروری تھا۔ چنانچہ میں یونیورسٹی سے جڑا رہا۔ لیکن میں عربی سیکھتا تھا امام صاحب کے کمرے میں۔ میں نے دروس اللغة العربية لغير الناطقين بها کے تینوں حصے امام صاحب سے پڑھے۔

اب میں یونیورسٹی کے عمرہ trip میں آیا ہوں۔ واپسی کے بعد میں ان شاء اللہ کینیڈا لوٹ جاوں گا۔ اب مجھے اجازت دیجیے ۔ مجھے بعد نماز مغرب مکہ مکرمہ لوٹنا ہے۔ ان کا نام آصف مہر علی تھا۔
ٹورنٹو لوٹنے کے بعد انہوں نے ایک مسجد میں عربی پڑھانا شروع کر دیا۔ اکیس احباب اس کورس میں شریک ہوئے۔ ان میں سے کچھ مرد تھے کچھ عور تیں۔
کورس دو سال چلا۔ کورس کے اختتام پر انہوں نے ایک شاندار convocation کا انتظام کیا۔ اس تقریب کی صدارت کے لیے راقم الحروف کو دعوت دی۔ اس تقریب میں میں نے کہا:
Toronto will soon become the Makkah of Arabic learning in North America.

یعنی ان شاء اللہ عنقریب ٹورنٹو شمالی امریکہ میں عربی سیکھنے کا مرکز بن جائے گا۔ اللہ تعالی نے اپنے فضل و کرم سے میری اس بات کی لاج رکھ لی۔ ٹورنٹو میں آج کل جا بجا عربی سکھانے کے مراکز کھلے ہوئے ہیں، کچھ مسجدوں میں، کچھ انجمنوں میں۔

آصف صاحب اب تک اپنا عربی کورس چلا رہے ہیں۔ ایک مرتبہ انہوں نے اپنے لائیو (live) کلاس کا ویڈیو تیار کر لیا۔ دنیا بھر میں عربی زبان کے بے شمار شوقین اس ویڈیو سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آصف صاحب کو پڑھانے کا ایسا فن عطا کیا ہے کہ جو بھی ان کا پہلا ویڈیو سنتا ہے، وہ کو رس ختم کر کے ہی دم لیتا ہے :
چھٹتی نہیں ہے منھ سے یہ کافر لگی ہوئی کا

ہم لوگوں نے مل کر lqtorotnto.com نامی ویب سائٹ کا اجراء کیا ہے۔
جس میں آصف صاحب کے ویڈیوز مفت ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں۔ اس طرح میری تمام کتابیں بھی یہاں سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔
اس ویب سائٹ کے ساتھ اسی نام کا ایک فورم بھی ہے، جہاں عربی سیکھنے والے اپنے سوالات پوسٹ کر سکتے ہیں۔
یہ سب کچھ رمضان کی شام بوقت افطار آصف صاحب سے ناگہانی ملاقات کے نتائج کے طور پر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے رونما ہو رہے ہیں۔ واللہ الحمد والمنة.

بشکریہ فلک شیر بھائی! ❤️
 
Top