عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

حسان خان

لائبریرین
اس ویب سائٹ پر قرآنی عربی کا لفظ بہ لفظ لسانیاتی تحلیل و تجزیہ کیا جا سکتا ہے:
http://corpus.quran.com/

ادبی عربی میں مستعمل الفاظ کے انگریزی معانی جاننے کے لیے یہ ویب سائٹ مفید ہے:
http://www.almaany.com/

ان دو ویب سائٹوں کی مدد سے کسی بھی مادۂ مفرد کے ذریعے عربی افعال کی تصریف کی جا سکتی ہے:
http://acon.baykal.be/
http://www.verbix.com/languages/arabic.shtml
 
آخری تدوین:
ما شاءاللہ!
پہلے بھی اس دھاگے کو پڑھا تھا۔ آج پھر پڑھا اور استفادہ کیا۔
نبیل بھائی۔ سیدہ شگفتہ بہن اور محترم حسان خان کی کاوشیں جذبات نہایت قابل قدر اور ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔
م حمزہ بھائی ان سب چیزوں کے ہوتے ہوئے کسی نئی لڑی کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ انہیں نظر انداز کرنا ناقدری ہوگا۔ آپ ان کا (خصوصاً حسان بھائی کے دیے گئے لنکس کا ) مطالعہ شروع کریں۔
کوئی دشواری ہو تو بتا سکتے ہیں۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ لڑی طویل عرصہ قبل شروع کی گئی تھی۔ اس کی افادیت اپنی جگہ ہے۔ لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں عربی سیکھنے کے لیے اچھے معیار کے ویڈیو لیکچر اور پوڈکاسٹ بھی سامنے آئے ہیں۔ ان کے روابط شئیر کرنے کے لیے علیحدہ لڑی شروع کی جا سکتی ہے۔
 
سید عاطف علی

یہ یہ نیک کام اگر آپ کرہی دیں تو اور اچھا ہو ۔ :)
 
زیک

مسافر
خیال ہے کہ Duolingo پر عربی کے اسباق جلد دستیاب ہوں گے۔ ان کی ویب سائٹ پر فی الحال بیٹا میں ہیں
 
Top