عربی زبان سیکھنے کے ذرائع

الدعوہ اوپن یونیورسٹی نے اپنے میگزین کے ذریعے اردو سے عربی کی تعلیم کا بیڑا اٹھایا ہے یہ ان کی پروفیشنل ویب سائٹ جہاں سے مکمل اسباق مع مرشد موجود ہیں

http://www.dawahnews.com

لنک پر کلک کرتے ہوئے یہ جواب ظاہرہوا

This Account Has Been Suspended due to non-payment
.Please contact the billing/support department:
 

ارتضی حسن

محفلین
عربی زبان کی تدریس

محترم اراکین محفل
سلام علیکم
میں نے آج پہلی مرتبہ اس تدریسی سیکشن کا ویزٹ کیا بہت خوشی ہوئی کہ زبان قرآن کی طرف بعض ممبران کی دلچسپی اچھی خاصی ہے ورنہ ہمارے ملک میں تو حکمران اور خارجہ پالیسی کے ساتھ اسکولز میں زبانیں بھی بدل جاتی ہیں کبھی فارسی کبھی عربی اور کبھی انگلش پر زور ہوتا ہے بغیر اساتید کی ٹریننگ کے ہم زبانیں سکھانا چاہتے ہیں۔ میں بحیثیت استاد زبان کوشش کرونگا کہ اس مشن میں شریک ہوسکوں، میری رائے کہ مطابق سیلف ٹیوٹریل کے لیئے پاورپوائنٹ بہتر رہے گا اور ڈاون لوڈ سیکشن میں اسکے لنک بنادیئے جائیں تاکہ دلچسپ انداز میں سیکھا اور سکھایا جاسکے۔
اسکے علاوہ ہمیں ہدف بھی معین کرنا چاہیے کہ ہم کیا سکھانا چاہتے ہیں؟
ناظرہ؟
تجوید؟
عربی گرامر؟
مکالمہ؟
مفاھیم قرآن؟
میرا ذھن جہاں تک کام کرتا ہے یہ وہ عربی کی ضروریات ہیں جو مختلف لوگوں کو پیش آسکتی ہیں،
پہلا مرحلہ قرآن اور عربی عبارت کو صرف پڑھنا ہے(ناظرہ)،
پھر عربی لہجہ میں پڑھنا ہے(تجوید)،
پھر اسکو صرف معنی اور مفھوم کی حد تک سمجھنا ہے (مفاھیم القرآن)،
پھر اسکو ادبی لحاظ سے گرامر کے ساتھ سمجھنا ہے (ادبیات عرب)،
پھر بول چال ایک الگ فیلڈ ہے جس کو مکالمہ عربی کے نام سے یاد کیا جاتا ہے
خواھر سیدہ کی خالصانہ خدمات قابل قدر ہیں (خواھر خستہ نباشید، دست تان درد نکند) ابھی تک انہوں نے زیادہ تر توجہ ناظرہ کی ابتدائی مباحث کی طرف دی ہے اور اچھی طرح سے بات کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے، میں انکو پاورپوائنٹ میں ڈھالنے اور انکو دیدہ زیب انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرتاہوں پھر میں درسوں کی تدوین میں بھی انکا ہاتھ بٹانے کی کوشش کرونگا۔
تو پہلے ہم سرفصل (موضوعات) معین کرلیتے ہیں تاکہ ان پر منظم انداز میں کام کیا جاسکے،‌خداوند عز و جل سے دعا ہے کہ ہر مسلمان کو قرآن پڑھنے او سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے، اور ہمیں خادمین قرآن میں سے قرار دے (آمین)
والسلام
سید ارتضی حسن رضوی
 

ارتضی حسن

محفلین
بردار نبیل
سلام علیکم
میں نے عربی کی تدریس کا پہلا درس پاور پوائنٹ پر تیار کرلیا ہے، اپنا ای میل ایڈریس ارسال کریں تاکہ میں وہ درس محفل کے قارئیں کی خدمت میں نقد کے لیئے پیش کرسکوں
والسلام
سید ارتضی حسن رضوی
 

ارتضی حسن

محفلین
عربی تدریس

بردار نبیل
سلام علیکم
ای میل ایڈریس کا شکریہ میں نے آپ کو پاور پوائنٹ درس ارسال کردیا ہے اس پریزنٹیشن میں مختلف اردو فونٹ کا استعمال کیا گیا، یہ فائل آفس ۲۰۰۳ میں کھلے گی لہذا فائل اجراء کرنے سے پہلے آفس نصب ہونا ضروری ہے، جلد ہی میں اس د رس کو ویڈیو فارمیٹ میں بھی ارسال کردونگا۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
آج اتفاق سے عربی سیکھنے سے ذرائع سے متعلق ایک ربط دریافت ہوا ہے جس پر کافی مفید معلومات موجود ہیں۔ اس پر فتوی آنلائن کے عربی کورس کی انگریزی کلید بھی موجود ہے جس سے اس مواد کو سمجھنے میں‌ کافی آسانی پیدا ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس صفحے پر کئی مفید ڈاؤنلوڈ کے روابط موجود ہیں۔ میں کوشش کروں گا کہ ان تمام روابط کو علیحدہ سے یہاں ایک پوسٹ میں درج کر دوں۔
 

x boy

محفلین
ڈاکٹر ابسار احمد،،، جو ڈاکٹر اسرار احمد کے بھائی ہیں 1945 ہریانہ میں پیدا ہوئے
ان کے کہنے کے مطابق عربی بہت آسان زبان ہے اور صرف دوہزار لفظ سیکھ کر عربی زبان کو بآسانی سمجھا جاسکتا ہے
 

حسان خان

لائبریرین
یہ ایک عربی آموزی سے مخصوص لسانیاتی چوپال ہے جہاں فصیح کتابی عربی یا مختلف گفتاری عربی لہجوں کے بارے میں کسی بھی قسم کا سوال پوچھا جا سکتا ہے۔ یہاں کئی عربی گو اور عربی زبان پر عبور رکھنے والے افراد فعال ہیں، جو سوالوں کا فوراً تشفی بخش جواب دیتے ہیں۔
http://forum.wordreference.com/forumdisplay.php?f=41
 

bilal260

محفلین
ڈاکٹر ابسار احمد،،، جو ڈاکٹر اسرار احمد کے بھائی ہیں 1945 ہریانہ میں پیدا ہوئے
ان کے کہنے کے مطابق عربی بہت آسان زبان ہے اور صرف دوہزار لفظ سیکھ کر عربی زبان کو بآسانی سمجھا جاسکتا ہے
متفق عربی زبان کی معلومات کے حوالے سے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یو ٹیوب پر موجود معلم عامر سہیل صاحب کے ابتدائی عربی کے لیکچرز بہت قیمتی اور بنیادی سمجھ بوجھ کے لیے بہت مفید ہیں ۔یہ تقریبا ستّر لیکچرز ہیں۔
 

حسان خان

لائبریرین
یو ٹیوب پر موجود معلم عامر سہیل صاحب کے ابتدائی عربی کے لیکچرز بہت قیمتی اور بنیادی سمجھ بوجھ کے لیے بہت مفید ہیں ۔یہ تقریبا ستّر لیکچرز ہیں۔
یہ درسی تقاریر [قرآنی] عربی کی مبادیات سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے حقیقتاً بسیار مفید و گراں مایہ ہیں۔ تجویز کرنے کے لیے آپ کا شکریہ!
 

حسان خان

لائبریرین
معروف اخبار الجزیرہ کی 'تعلم العربیۃ' کے نام سے ایک خدمت ہے جہاں عربی آموزوں کے لیے خبروں اور مضمونوں کے اقتباسات اِعراب کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں، اور اُن اقتباسات میں موجود مشکل الفاظ کی فرہنگ بھی ساتھ ہی درج ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی یہاں پر کئی دیگر مفید چیزیں موجود ہیں۔ جدید کتابی و صحافتی عربی سیکھنے کے آرزومند اشخاص اس ویب گاہ سے ضرور بہرہ مند ہوں گے۔
http://learning.aljazeera.net/arabic
 

عثمان

محفلین
معروف اخبار الجزیرہ کی 'تعلم العربیۃ' کے نام سے ایک خدمت ہے جہاں عربی آموزوں کے لیے خبروں اور مضمونوں کے اقتباسات اِعراب کے ساتھ پیش کیے جاتے ہیں، اور اُن اقتباسات میں موجود مشکل الفاظ کی فرہنگ بھی ساتھ ہی درج ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی یہاں پر کئی دیگر مفید چیزیں موجود ہیں۔ جدید کتابی و صحافتی عربی سیکھنے کے آرزومند اشخاص اس ویب گاہ سے ضرور بہرہ مند ہوں گے۔
http://learning.aljazeera.net/arabic
"ویب گاہ" ؟؟
میرے خیال میں اردو زبان میں لفظ ویب سائٹ قابل قبول ہے۔ :)
البتہ "مضمونوں" کے لیے فی الوقت مضامین ہی رائج ہے۔ :)
 

حسان خان

لائبریرین
"ویب گاہ" ؟؟
میرے خیال میں اردو زبان میں لفظ ویب سائٹ قابل قبول ہے۔ :)
البتہ "مضمونوں" کے لیے فی الوقت مضامین ہی رائج ہے۔ :)

توجہ کے لیے شکریہ جناب۔ :)
'ویب سائٹ' میں فی نفسہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور اردو میں اس کا استعمال جائز ہے۔ بس اسے فارسی زبان کی اور فارسی نویسوں کے عمومی رویے کی گہری اثر پذیری سمجھ لیجیے کہ میری طبیعت میں انگریزی الفاظ سے شعوری گریز کی کیفیت در آئی ہے، اسی لیے دانستہ طور پر ویب گاہ کا استعمال کیا ہے۔ ویسے فارسی کا تذکرہ چلا تو محض اطلاعاً عرض ہے کہ اگرچہ وہاں فرہنگستانِ زبان و ادبِ فارسی نے 'ویب گاہ' کی اصطلاح منتخب کی تھی، لیکن وہاں تو ویب گاہ کے بجائے بھی 'تارگاہ' اور 'تارنما' کی اصطلاحیں رائج ہو گئیں ہیں۔ خاص طور پر، اگر آپ 'تارنما' لکھ کر گوگل پر ڈھونڈیں تو آپ کو سات لاکھ نتائج ملیں گے، جو معاشرے میں اس نئی اصطلاح کی وسیع مقبولیت کا ثبوت ہے۔ بہر حال، اردو میں اصطلاح گزینی کا موضوع طویل بحث کا متقاضی ہے، اس لیے انشاءاللہ کبھی اس دلچسپ موضوع پر مناسب مقام پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔
جہاں تک 'مضمونوں' کی بات ہے، تو اردو صرف و نحو کے قواعد کے لحاظ سے تو یہ استعمال بالکل درست ہے۔ البتہ، آپ کی بات بجا ہے کہ 'مضامین' زیادہ رائج اور نسبتاً زیادہ ادبیانہ لفظ ہے۔ :)
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
مندرجہ ذیل دو ویب سائٹوں پر عربی زبان میں بچّوں کے لیے نوشتہ داستانیں پڑھی جا سکتی ہیں۔ عربی خوانی کی مشق کے لیے ابتدائی مراحل میں بچوں کی کہانیاں پڑھنا بہتر رہیں گی، کیونکہ اولاً ان میں آسان مگر فصیح زبان استعمال ہوتی ہے اور ثانیاً یہ کودک داستانیں 'تشکیل' یعنی اِعراب کے ہمراہ ہوتی ہیں۔
http://www.childrenslibrary.org/icd...=&pnum=1&cnum=1&text=&lang=English&langid=309
http://www.hindawi.org/books/categories/children.stories/
 
آخری تدوین:
Top