محمد وارث
لائبریرین
پاکستان میں غیر مسلموں کے لیے اسلامیات لازمی (نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں میں) کی جگہ "اخلاقیات" کا مضمون ہے، میرا ایک عیسائی دوست اور کلاس فیلو تھا وہ ہمیشہ اخلاقیات کی جگہ اسلامیات پڑھتا تھا، کہتا تھا یہ تو بہت آسان ہے، چند سورتیں اور حدیثیں ہی تو یاد کرنی ہوتی ہیں، نمبر بھی زیادہ آتے ہیں اور اس کے نمبر واقعی اسلامیات میں ہم سے زیادہ ہوتے تھےاٹھانوے فیصد پاکستان کی آبادی مسلمان ہی ہے۔
کیا آپ کا اشارہ باقی دو فیصد افراد کی طرف ہے ؟
جماعت ششم سے ہشتم تک جب ہمارے سکول میں عربی لازمی تھی تو ایک ہم جماعت عیسائی لڑکا تھا۔ لازمی مضمون کے طور پر عربی اس نے بھی پڑھی۔ معلوم نہیں کہ اس نے اسے بوجھ تصور کیا یا نہیں۔