سید ذیشان
محفلین
اردو ویب کی سالگرہ کے موقع پر میری جانب سے ایک ادنیٰ قسم کی پیشکش۔
کچھ عرصہ پہلے مجھے ایک تقطیع کار سافٹوئر بنانے کا خیال آیا۔ لیکن اردو محفل پر معلوم ہوا کہ اس پر پہلے ہی کچھ کاوشیں ہو چکی ہیں اور کچھ احباب اس وقت بھی اس پر سوچ رہے تھے۔ بحرحال، قصہ مختصر، کچھ عرصہ کی محنت کے بعد ایک عدد سافٹوئر بنانے میں کامیابی حاصل ہوئی جو کہ تقطیع کا کام بخوبی انجام دیتا ہے۔ ذیل میں اس کی تصویر ہے۔
ابھی اس پر کافی کام باقی ہے، لیکن سالگرہ کی خوشی میں بنیادی شکل میں اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
اس کے فیچر درج ذیل ہیں:
1- اس میں آپ کئی اشعار ایک ساتھ فیڈ کر سکتے ہیں۔
2- میر کی ہندی بحر کے علاوہ مشہور بحور (رباعیات سمیت) یہ جانچ سکتا ہے۔
3- اضافت، وصالِ الف وغیرہ کا بھی اس میں خیال رکھا گیا ہے۔
4- ایک سے زیادہ مصرعے ہوں تو یہ مشترک بحر بھی بتا سکتا ہے۔
اس کو استعمال کرتے ہوئے درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں:
- اضافت کے لئے صرف زیر کا ستعمال کریں۔ مثلاً آئینہء کی جگہ آئنیہِ کا استعمال کریں۔
- مرکب الفاظ کو الگ لکھنے کی کوشش کریں۔ مثلاً بیدردی کی جگہ بے دردی لکھیں۔
اس میں کافی مسائل موجود ہیں:
- وہ الفاظ جو پانچ حروف سے زیادہ پر مشتمل ہوں، ان کی ڈکشنری کے بغیر تقطیع کا کام نامکمل ہے، تو اس پر یہ ایرر دے سکتا ہے۔
مستقبل میں:
- مبتدی شعرا کے لئے قریب ترین بحر بتانے کی سہولت اور اغلاط کی نشاندہی۔
- میر کی ہندی بحر کو اس میں شامل کرنا۔
- 5 حروف سے بڑے الفاظ کی تقطیع کے عمل کا نفاذ۔
اس کے علاوہ اس میں اور بھی فیچر شامل کئے جا سکتے ہیں۔
امید ہے آپ کو یہ ادنیٰ سی کاوش پسند آئی ہو گی۔ مجھے معلوم ہے کہ تمام کے تمام اشعار کی تقطیع کرنے میں یہ کامیاب نہیں ہو سکے گا لیکن کافی اشعار کی تقطیع کرنے کے یہ قابل ہے۔
آپ کی جو بھی آرا ہیں ان سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔ کیونکہ بہتری اسی فیڈبیک سے ہی آئے گی۔
یہ رہا ویب سائٹ کا لنک:
www.aruuz.com
(نوٹ: میں ویب پروگرامر نہیں ہوں، بلکہ یہ میری پہلی ویبسائٹ ہے، تو اس سلسلے میں کوتاہیوں کو نظر انداز کر دیجئے۔)