عروض کا سافٹوئر

hackerspk

محفلین
بنی بنائی تو کسی فہرست کا مجھے علم نہیں ہے۔ کم از کم اس کام کے لئے تو نہیں۔ اردو دائرہ معارف والوں کی ویبسائٹ پر الفاظ کے تلفظ کے بارے میں موجود انفارمیشن سے ہی فہرست بنائی ہے۔
اگر آپ http://urduencyclopedia.org کی بات کر رہے ہیں۔ تو اس کی سربراہی میں کر رہا ہوں اور آج کل یہ سائٹ اردو ویب کے سرورز پر ہوسٹ ہے۔ اس کے الفاظ کی فہرست وغیرہ کی ضرورت تھی تو آپ مجھے کہہ سکتے تھے۔ ابجد میں اسی کی ڈکشنری کام کر رہی ہے۔ ابجد ڈاؤنلوڈ کریں اور ڈکشنری کے فولڈر سے ڈکشنری حاصل کر لیں۔ اور اگر الفاظ کم ہیں تو آپ کو کس قسم کے الفاظ کی فہرست درکار ہے۔ نمونہ دیجیے شاید مدد کر سکوں۔
 
سید ذیشان

محفلین
واہ!یہ تو اچھا خاصا کام کرتا ہے۔ میں نے اس میں سات آٹھ بحریں ٹیسٹ کر کے دیکھی ہیں۔ :cool:
دو مسائل جو میں نے نوٹ کیے:
۱۔ ایک تو یہ مفاعلن مفاعلن مفاعلن کو نہیں پہچانتا۔ انپٹ یہ تھا:
وہ ساحلوں پہ گانے والے کیا ہوئے
وہ کشتیاں چلانے والے کیا ہوئے
وہ صبح آتے آتے رہ گئی کہاں
جو قافلے تھے آنے والے کیا ہوئے
۲۔ مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن اور مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن کے ساتھ بھی کچھ مسئلہ ہے۔
رمل مثمّن مخبون محذوف
فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن
مجھے واپس اُسی جنگل میں جانا ہے کسی دن
-- == -- == - -= = -- =
رمل مثمّن مخبون محذوف
فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن
مجھے تہذیب نے بازار سے باندھا ہوا ہے
-- ==- - ==- - == -- =
مجتث مثمّن مخبون محذوف
مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فَعِلن
میں اُس کو سر اٹھا کر دیکھنا تو چاہتا ہوں
- = - = -- = =-= - =-- =
رمل مثمّن مخبون محذوف
فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن
کہ میں نے آئنہ کردار سے باندھا ہوا ہے
- - = =-- ==- - == -- =

ان بحور کے نام بھی مل جائیں تو کیا ہی اچھا ہو۔ میں نے تو تمام کی تمام بحور Frances W Pritchett کی ویبسائٹ والی استعمال کی ہیں۔ اور میں نے چیک کیا ہے آپ نے صحیح نشاندہی کی ہے یہ والی بحور اس لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
اگر آپ http://urduencyclopedia.org کی بات کر رہے ہیں۔ تو اس کی سربراہی میں کر رہا ہوں اور آج کل یہ سائٹ اردو ویب کے سرورز پر ہوسٹ ہے۔ اس کے الفاظ کی فہرست وغیرہ کی ضرورت تھی تو آپ مجھے کہہ سکتے تھے۔ ابجد میں اسی کی ڈکشنری کام کر رہی ہے۔ ابجد ڈاؤنلوڈ کریں اور ڈکشنری کے فولڈر سے ڈکشنری حاصل کر لیں۔ اور اگر الفاظ کم ہیں تو آپ کو کس قسم کے الفاظ کی فہرست درکار ہے۔ نمونہ دیجیے شاید مدد کر سکوں۔

ہاہاہا۔ یہ تو بڑی اچھی بات ہے۔ خیر اب تو میرے پاس یہ والی ڈکشنری مکمل موجود ہے۔ آئندہ ضرورت ہوئی تو آپ سے ضرور مدد لوں گا۔
 
ان بحور کے نام بھی مل جائیں تو کیا ہی اچھا ہو۔ میں نے تو تمام کی تمام بحور Frances W Pritchett کی ویبسائٹ والی استعمال کی ہیں۔ اور میں نے چیک کیا ہے آپ نے صحیح نشاندہی کی ہے یہ والی بحور اس لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔

مزمل شیخ بسمل سے رابطہ کیجئے، روایتی عروض اور اسمائے بحور پر ان کی دسترس قابلِ اعتماد ہے۔
کچھ غیر رسمی نام میری حالیہ کاوش ’’آسان عروض کے 10 سبق‘‘ میں مل جائیں گے۔ روایتی اور نئے نظام میں نمایاں فرق صرف بحور کے ناموں اور ارکان بندی کا ہے۔ آپ ہجائے کوتاہ اور ہجائے بلند کی ترتیب میچ کر لیں اور جہاں میچ ہو جائے اس کو اپنی فہرست میں شامل کر لیں۔ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 
محترمہ نمرہ کہتی ہیں:​
واہ!یہ تو اچھا خاصا کام کرتا ہے۔ میں نے اس میں سات آٹھ بحریں ٹیسٹ کر کے دیکھی ہیں۔ :cool:
قاعدے کی ایک بات دیکھ لیجئے کہ ایک اکیلے مصرعے کی بنیاد پر کی گئی تقطیع لازمی نہیں کہ درست ہو۔ درست تقطیع کے لئے کم از کم ایک بیت یعنی دو مصرعے (جسے ہم شعر کے نام سے جانتے ہیں) ہونے چاہئیں۔ جتنے زیادہ ہوں، بہتر ہے۔ بہ این ہمہ آپ کے دونوں نکتے درست ہیں۔
رہ گئی بات پروگرامنگ کی اور یہ کہ کمپیوٹر شعر کو کیسے ’’پڑھتا‘‘ ہے، سید ذیشان بہتر جانتے ہیں۔​
بہت آداب۔​
 
سید ذیشان

محفلین
مزمل شیخ بسمل سے رابطہ کیجئے، روایتی عروض اور اسمائے بحور پر ان کی دسترس قابلِ اعتماد ہے۔
کچھ غیر رسمی نام میری حالیہ کاوش ’’آسان عروض کے 10 سبق‘‘ میں مل جائیں گے۔ روایتی اور نئے نظام میں نمایاں فرق صرف بحور کے ناموں اور ارکان بندی کا ہے۔ آپ ہجائے کوتاہ اور ہجائے بلند کی ترتیب میچ کر لیں اور جہاں میچ ہو جائے اس کو اپنی فہرست میں شامل کر لیں۔ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

ان تین بحور کے نام تو میں نے اندازے سے لکھ دئیے ہیں۔

1۔ ہزج مسدس ثالم
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
2-ہزج مسدس مزبوض
مفاعلن مفاعلن مفاعلن
3-ہزج مثمن محذوف
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن
 
ان تین بحور کے نام تو میں نے اندازے سے لکھ دئیے ہیں۔

1۔ ہزج مسدس ثالم
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
2-ہزج مسدس مزبوض
مفاعلن مفاعلن مفاعلن
3-ہزج مثمن محذوف
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن

1۔ ہزج مسدس سالم
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
2-ہزج مسدس مزبوض ۔ مزمل صاحب سے پوچھ لیجئے، یہ لفظ میرے لئے اجنبی ہے۔
مفاعلن مفاعلن مفاعلن
3-ہزج مثمن محذوف ۔ بالکل درست
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن

نمرہ کی بات کی روشنی میں لگتا ہے کہ اخفاء، اشباع، ایصال کے معاملے کو کمپیوٹر ’’پوری طرح سمجھ نہیں پایا‘‘۔
 
سید ذیشان

محفلین
محترمہ نمرہ کہتی ہیں:​
قاعدے کی ایک بات دیکھ لیجئے کہ ایک اکیلے مصرعے کی بنیاد پر کی گئی تقطیع لازمی نہیں کہ درست ہو۔ درست تقطیع کے لئے کم از کم ایک بیت یعنی دو مصرعے (جسے ہم شعر کے نام سے جانتے ہیں) ہونے چاہئیں۔ جتنے زیادہ ہوں، بہتر ہے۔ بہ این ہمہ آپ کے دونوں نکتے درست ہیں۔
رہ گئی بات پروگرامنگ کی اور یہ کہ کمپیوٹر شعر کو کیسے ’’پڑھتا‘‘ ہے، سید ذیشان بہتر جانتے ہیں۔​
بہت آداب۔​

جی، اسی مقصد کے لئے "مشترکہ بحر دکھائیں" کا آپشن رکھا ہے کہ اگر ایک سے زیادہ مصرعے ہوں تو ان کی مشترکہ بحر اس کلام کی بحر ہو گی۔ ایک مصرعہ تو کئی بحور پر بھی پورا اتر سکتا ہے، لیکن پوری غزل کے لئے ایسا ہونا محال ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
1۔ ہزج مسدس سالم
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
2-ہزج مسدس مزبوض ۔ مزمل صاحب سے پوچھ لیجئے، یہ لفظ میرے لئے اجنبی ہے۔
مفاعلن مفاعلن مفاعلن
3-ہزج مثمن محذوف ۔ بالکل درست
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن

نمرہ کی بات کی روشنی میں لگتا ہے کہ اخفاء، اشباع، ایصال کے معاملے کو کمپیوٹر ’’پوری طرح سمجھ نہیں پایا‘‘۔

یہ لفظ اصل میں "مقبوض" ہے۔
 
نمرہ کے اشعار کیساتھ مسئلہ یہ تھا کہ ان کی اصل بحر لسٹ میں شامل نہیں تھی۔ تو ہر مصرعہ الگ بحر پر منطبق ہو رہا تھا۔ اب یہ بحر شامل کر دی گئی ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
سید ذیشان صاحب۔ آزاد نظموں یا منظوم فقروں کا ترجمہ کرنے سے یہ باز آتا ہے۔ پچھلے پہر سے لگا ہوں۔ اکثر تو ٹھیک ہی چل رہا ہے لیکن وہی آزاد نظموں کا کیا؟؟

جی ابھی آزاد نظموں کا فیچر شامل نہیں کیا گیا۔ مستقبل میں یہ فیچر بھی شامل کیا جائے گا۔ فی الحال پابند نظموں، غزلوں اور رباعیات تک ہی محدود ہے۔
 
Top