عروض کا سافٹوئر

ابن رضا

لائبریرین
ذیشان بھائی بہت نوازش اک مصرع تو صحیح تقطیع ہو رہا ہے مگر دوسرا نہیں برائے مہربانی جانچیئے

جو تابِ تماشا ہی نہیں اس میں رضا تو
وہ آتشِ فرقت کو بجھا کیوں نہیں دیتا
 
سید ذیشان

محفلین
یہاں کچھ تھوڑا سا فرق آیا ہے ویسے فائینل نتیجہ درست آ گیا ہے:

وحشی (2، 2) کو (1) سکوں (1، 2) سے (2) کیا (2) مطلب (2، 2) جوگی (2، 2) کا (1) نگر (1، 2) میں (1) ٹھکانا (1، 2، 2) کیا (1)۔
= = - - = = = = = = = - - = - - = = =

کمپیوٹر نے پانچویں مصرعے کی تقطیع نہیں دکھائی۔ ممکن ہے مجھ سے لکھنے میں کچھ اِدھر اُدھر ہو گیا ہو:
شب بیتی چاند بھی ڈوب چلا زنجیر پڑی دروازے پر

۔۔۔ ۔ نقاصی مقصود نہیں، آپ کی مزید توجہ مطلوب ہے۔

سید ذیشان صاحب۔

بہت شکریہ آسی صاحب نشاندہی کا۔ اس طرح کے نتائج میرے لئے زیادہ کارآمد میں کہ ان سے مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے۔ اور درست کیا جا سکتا ہے۔ :)

تین مرتبہ - - - کسی صورت میں نہیں آ سکتے۔ میں دیکھتا ہوں کہ ایسا کیوں ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
ذیشان بھائی بہت نوازش اک مصرع تو صحیح تقطیع ہو رہا ہے مگر دوسرا نہیں برائے مہربانی جانچیئے

جو تابِ تماشا ہی نہیں اس میں رضا تو
وہ آتشِ فرقت کو بجھا کیوں نہیں دیتا

آپ "آ" غلط طریقے سے لکھ رہے ہیں۔ "آ" لکھنے کے لئے shift + a دبائیں۔ :) یا پھر یہ مصرعہ کاپی پیسٹ کریں

وہ آتشِ فرقت کو بجھا کیوں نہیں دیتا
 
جناب سید ذیشان کی اجازت سے ۔۔

احباب کی خدمت میں ایک اہم گزارش کہ تقطیع کے لئے اکیلا مصرع نہ دیں تو بہتر ہے، بلکہ شعر کے دونوں مصرعے لکھا کریں (دوسرا مصرع نئی لائن میں)۔
مشترکہ بحر جاننا مطلوب ہو تو اس کے لئے بھی تو کم از کم دو مصرعے دینے ہوں گے۔
اس طرح بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔
 
ابن رضا

لائبریرین
آپ "آ" غلط طریقے سے لکھ رہے ہیں۔ "آ" لکھنے کے لئے shift + a دبائیں۔ :) یا پھر یہ مصرعہ کاپی پیسٹ کریں

وہ آتشِ فرقت کو بجھا کیوں نہیں دیتا

بہت بہت نوازش ، ویسے ایک تجویز پر جب کبھی فرصت ملے تو ضرور غور فرمائیے گا وہ ہے
ERROR REPORTING تاکہ سطر میں اگر غلطی کی نشاندہی ہونے پر بہت سے ایسے مسائل خود بہ خود حل ہو جاتے ہیں اور مستفیض ہونے والا آپکےلیے دعا گو رہتا ہے
 
جی شکریہ نشاندہی کا۔ :) یہ فیچر کافی ضروری ہے۔ جب تھوڑا بہت میچیور ہو جائے تو یہ ضرور شامل کروں گا۔ فی الحال تو اسی دھاگے میں ایرر رپورٹ ہو جاتے ہیں۔
 
سید زیشان ! السلام علیکم۔بھائی میرا اکؤنٹ آج کنفرم ہوا ہے۔عروض پہ آپ کی کواش قابلِ ستائش ہے۔انشأ اللہ جو کمی ہے وہ وقت کیساتھ پوری ہوجائے گی۔آپ مبارک کے مستحق ہیں سو آپ کو مبارک۔اور اس کا پھل ہمیں!سلامت رہیں آمین

جی آیاں نوں، جناب ساقی صاحب!
:aadab:
:rainbow::rainbow::rainbow::coffeecup::coffeecup::coffeecup::rose::rose::rose:
 
سید ذیشان

محفلین
جناب سید ذیشان کی اجازت سے ۔۔

احباب کی خدمت میں ایک اہم گزارش کہ تقطیع کے لئے اکیلا مصرع نہ دیں تو بہتر ہے، بلکہ شعر کے دونوں مصرعے لکھا کریں (دوسرا مصرع نئی لائن میں)۔
مشترکہ بحر جاننا مطلوب ہو تو اس کے لئے بھی تو کم از کم دو مصرعے دینے ہوں گے۔
اس طرح بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔

--- والا مسئلہ اب حل ہو گیا ہے۔ اب اگر کوئی مسئلہ آیا تو براہ کرم نشاندہی فرما دیں۔ میں کوشش کروں گا کہ درست کر سکوں۔
 
ابن رضا

لائبریرین
جی شکریہ نشاندہی کا۔ :) یہ فیچر کافی ضروری ہے۔ جب تھوڑا بہت میچیور ہو جائے تو یہ ضرور شامل کروں گا۔ فی الحال تو اسی دھاگے میں ایرر رپورٹ ہو جاتے ہیں۔
:laughing: جی بہتر
اچھا ایک بات تو مان ہی لیں ناں وہ یہ کہ جب ایک سے زیادہ مصرعے یک مشت ہم آزمائیں تو جیسے ہی کوئی املا کی غلطی کسی ایک سطر میں بھی آتی ہے تو ساری سطور ہی رد کر دی جاتی ہیں۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ ایسی صورت میں جو سطور درست ہیں ان کو ظاہر کردے اور جو نہیں ان کو رد کر دے
 
چلیں یہ کام کرتا ہوں میں انشاءاللہ۔
 
سید ذیشان

محفلین
ایک سیکشن مثالوں کا بھی بنایا ہے جس میں ابھی تک غالب کی شروع کی 15 غزلیں ہیں، ایک آدھ غزل علامہ اقبال اور ابن انشاء کی بھی ہے۔ کچھ اور مواد بھی وقت کیساتھ ساتھ شامل کرتا جاؤں گا۔ اس سے امید ہے مبتدیوں کو کافی فائدہ ہو سکے گا۔
 
:laughing: جی بہتر
اچھا ایک بات تو مان ہی لیں ناں وہ یہ کہ جب ایک سے زیادہ مصرعے یک مشت ہم آزمائیں تو جیسے ہی کوئی املا کی غلطی کسی ایک سطر میں بھی آتی ہے تو ساری سطور ہی رد کر دی جاتی ہیں۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ ایسی صورت میں جو سطور درست ہیں ان کو ظاہر کردے اور جو نہیں ان کو رد کر دے
میرا مشاہدہ مختلف ہے۔ ساری سطور رد نہیں ہوتیں، کمپیوٹر صرف وہ سطر نہیں اٹھاتا جو اس کے ڈاٹا بینک میں شامل کسی بحر سے نہیں ملتی۔ مثال اوپر آ چکی ہے کہ انشا جی کے جو چھ مصرعے میں نے لکھے تھے، کمپیوٹر نے پانچواں نہیں اٹھایا، باقی سب کی تقطیع کر دی۔
 
جی استادِ محترم ایسا ہی ہے مگر صرف املا درست ہونے کی صورت میں۔ جب کوئی لفظ اس میں کسی بھی وجہ سے قابلِ قبول نہ ہو جیسے لغت میں موجود نہ ہوں یا املا غلط ہو وغیرہ تو یہ سرخ رنگ کی غلطی کی تنبیہ جاری کرتا ہے۔ اور درست سطور کو بھی رد کر دیتا ہے
 
احمد علی

محفلین
میرا مشاہدہ بھی محمد یعقوب آسی صاحب سے میل کھاتا ہے۔۔۔۔ جو مصرعہ پروگرام کے ڈیٹا بیس میں موجود بحروں میں سے کسی بحر سے نہیں ملتا تو پروگرام اسے رد کر دیتا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
جی استادِ محترم ایسا ہی ہے مگر صرف املا درست ہونے کی صورت میں۔ جب کوئی لفظ اس میں کسی بھی وجہ سے قابلِ قبول نہ ہو جیسے لغت میں موجود نہ ہوں یا املا غلط ہو وغیرہ تو یہ سرخ رنگ کی غلطی کی تنبیہ جاری کرتا ہے۔ اور درست سطور کو بھی رد کر دیتا ہے

ابھی بھی سرخ ایرر آ رہا ہے کیا؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ماشأ اللہ اب صورت حال بہتر سے بہتر ہوتی جا رہی ہے
بعض اوقات تقطیع تو ہو جاتی ہے ۔۔۔۔ بحر کا نام بھی آجاتا ہے لیکن بحر کے ارکان ۔۔۔۔ فعلن فاعلن وغیر نہیں بتاتا
اس کو بھی دیکھیے گا
 
Top