مبارکباد عزیز امین پانچ ہزاری

عزیزامین

محفلین
شکریہ زیک آپ کی پی ایچ ڈی کہاں تک پہنچی؟ کیا اردو محفل کا کوئی اور ممبر پی ایچ ڈی ہے؟ رہا ؟ یا مستقبل میں ہو سکتا ہے؟
 
کاشفی

محفلین
مجھے نہیں لگتا ہماری ایڈیٹنگ پر پہلی ملاقت ہے۔مجھے لگتا ہے میں نے قیصرانی جی کو جنگلی حیات کی وجہ سے خود تلاش کیا ہے
آپ جنگلی حیات سے متعلق ریسرچ کرتے ہیں؟ کون کون سے جنگلی جانور پسند ہیں آپ کو۔۔؟
ہرے طوطے کی گردن میں اگر لال کلر کی پٹی ہو تو کیا وہ نر ہوتا ہے۔۔؟ شترمرغ کے مادہ کو شترمرغی کہتے ہیں یا کچھ اور۔۔۔؟
قیصرانی بھائی کو آپ نے کہاں تلاش کیا تھا۔۔وہ تو یورپ میں ہوتے ہیں اور آپ کینیڈا میں۔۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
شکریہ ۔ دیر آمد درست آمد؟
آپ کے سوالوں کی نذر ۔۔۔۔۔۔۔

کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے
سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے

خراب صدیوں کی بے خوابیاں تھیں آنکھوں میں
اب ان بے انت خلاؤں میں خواب کیا دیتے

ہوا کی طرح مسافر تھے دلبروں کے دل
انھیں بس اک ہی گھر کا عذاب کیا دیتے

شراب دل کی طلب تھی شرع کے پہرے میں
ہم اتنی تنگی میں اس کو شراب کیا دیتے

منیر دشت شروع سے سراب آسا تھا
اس آئینے کو تمنا کی آب کیا دیتے

منیر نیازی
 
عزیزامین

محفلین
آپ جنگلی حیات سے متعلق ریسرچ کرتے ہیں؟ کون کون سے جنگلی جانور پسند ہیں آپ کو۔۔؟
ہرے طوطے کی گردن میں اگر لال کلر کی پٹی ہو تو کیا وہ نر ہوتا ہے۔۔؟ شترمرغ کے مادہ کو شترمرغی کہتے ہیں یا کچھ اور۔۔۔؟
قیصرانی بھائی کو آپ نے کہاں تلاش کیا تھا۔۔وہ تو یورپ میں ہوتے ہیں اور آپ کینیڈا میں۔۔
مجھے اس فورم پر ملے مجھے تمام جنگلی حیات پسند ہیں زیادہ دلچسپی پرندوں میں ہے
 
عزیزامین

محفلین
آپ کے سوالوں کی نذر ۔۔۔۔۔۔۔

کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے
سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے

خراب صدیوں کی بے خوابیاں تھیں آنکھوں میں
اب ان بے انت خلاؤں میں خواب کیا دیتے

ہوا کی طرح مسافر تھے دلبروں کے دل
انھیں بس اک ہی گھر کا عذاب کیا دیتے

شراب دل کی طلب تھی شرع کے پہرے میں
ہم اتنی تنگی میں اس کو شراب کیا دیتے

منیر دشت شروع سے سراب آسا تھا
اس آئینے کو تمنا کی آب کیا دیتے

منیر نیازی
جب سمجھ آے تو رائے دوں گا
 
نایاب

لائبریرین
مجھے اس فورم پر ملے مجھے تمام جنگلی حیات پسند ہیں زیادہ دلچسپی پرندوں میں ہے
یہ جتنے بھی ملے آپ کو اس فورم پر ۔۔۔۔۔۔۔۔ سب ہی جنگلی حیات میں شامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
پرندہ کون محسوس ہوا آپ کو یہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں
 
کاشفی

محفلین
مجھے اس فورم پر ملے مجھے تمام جنگلی حیات پسند ہیں زیادہ دلچسپی پرندوں میں ہے
کتنے خوش قسمت انسان ہیں آپ کہ آپ کو قیصرانی بھائی جیسے دوست ملے ہیں۔۔خدا کا شکر ادا کریں۔۔کتنا پیار کرتے ہیں آپ سے۔۔
پرندوں میں نر اور مادہ کے بارے میں کافی کنفیوژن رہتی ہے۔۔کون نر ہے اور کون مادہ ۔۔معلوم نہیں ہوتا ہے۔۔اس کے بارے میں کچھ علم ٹرانسفر کرنا پسند فرمائیں گے آپ۔۔
 
اوشو

لائبریرین
بہت عزیز ، عزیزی عزیزامین جی 5،000 پیغامات کا سنگ میل عبور کرنے پر بہت بہت مبارک ہو۔

مجھے نہیں لگتا ہماری ایڈیٹنگ پر پہلی ملاقت ہے۔مجھے لگتا ہے میں نے قیصرانی جی کو جنگلی حیات کی وجہ سے خود تلاش کیا ہے

ہاہاہہاہاہاہاہاہاہاہاہا اففففف توبہ ہے عزیز بھائی
اب سمجھ آئی آپ کی قیصرانی جی سے خاص محبت کی وجہ :)
 
Top