تعارف عزیز امین کا تعارف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

آوازِ دوست

محفلین
عزیز صاحب تعارف کا کشٹ تو آپ خود ہی اُٹھا لیں بغیر ہمارے سوالوں کے پھر انٹرویو میں سوال ہمارے ہوں گے اور جواب آپ کے اورشائد دُنیا کا چلن بھی یہی ہے :)
 

arifkarim

معطل
میراتعلق پاکستان پنجاب ضلع گجرات سے ہے 2006سےکینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر اڈمنٹن میں مقیم ہوں نام ۔ عزیزامین ولد محمد امین جائے پیدائش راولپنڈی ۔برج قوس
چلو ہمارے مابین ایک قدر تو مشترک نکلی کہ ہم دونوں کی جائے پیدائش راولپنڈی ہے :)
 

عزیزامین

محفلین
عزیز صاحب تعارف کا کشٹ تو آپ خود ہی اُٹھا لیں بغیر ہمارے سوالوں کے پھر انٹرویو میں سوال ہمارے ہوں گے اور جواب آپ کے اورشائد دُنیا کا چلن بھی یہی ہے :)
مجھے آپ صحبان سے انٹرویو کا انتظار رہے گا ویسے آپ یہاں بھی سوال کر سکتے ہیں
 
اسلام و علیکم، میں یہاں نیاء آیا ہوں، میں جاننا چاہتا ہوں کہ میں اپنا تعارف کیسے اپ ڈیٹ کروں؟؟؟
وعلیکم السلام، بھائی۔
تعارف کروانے کے لیے آپ کو یہ کرنا ہو گا کہ:
  1. محفل کے اوپر دیے گئے مینیو میں سے دائیں جانب سے دوسرے ربط فورم پہ کلک کریں۔
  2. آپ کے سامنے جو صفحہ کھلے گا اس میں تیسرے نمبر پر تعارف و انٹرویو کا زمرہ ہے۔ اس پہ تشریف لائیں۔
  3. بائیں ہاتھ پہ اوپر کی جانب نئی لڑی ارسال کریں کے عنوان سے ایک بٹن ہے۔ اسے دبائیے۔
  4. نئے کھلنے والے صفحے پہ آپ سے لڑی کا عنوان... پوچھا جائے گا۔ یہاں آپ اپنا نام درج کر سکتے ہیں۔ اس خانے کے آغاز میں بائی ڈیفالٹ تعارف منتخب شدہ ہو گا۔ اگر نہ ہو تو خانے کے دائیں سرے پہ کلک کر کے کھلنے والے ڈراپ ڈاؤن سے تعارف منتخب کر لیں۔
  5. نیچے تعارفی متن کا خانہ ہے۔ اس میں تعارف کرانے کے بعد آپ نئی لڑی بنائیں کا بٹن دبا دیجیے۔ تعارف پوسٹ ہو جائے گا۔
ہم آپ کے تعارف کے منتظر رہیں گے۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
ان کے حساسات کا بھی مکمل خیال رکھا جائے اور ان کو بھی مواقعے دیے جایں ہر میدان میں اورہمیں اجتماعی طور پراس کے بارے میں سوچنا چاہیئے
آپ کیا سوچ رکھتے ہیں کہ " سپیشل پرسن " ہونا انسان کے اپنے اختیار کی بات ہے ۔۔؟
کیا اک سپیشل پرسن ہوتے زمانے کی جانب سے کچھ الگ نگاہ کا سامنا کرنا ہوتا ہے ۔۔۔؟
 

عزیزامین

محفلین
معذرت مجھے آپ سے سوال کی امید نہیں تھی کہ انسان کہ اختیار میں ہے ۔میں یہی یقین رکھتا ہوں کہ یہ اللہ کا امتحان ہے، زیادہ تر تو زمانے کی طرف سے مشکلات اور ڈس کریمی نیشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص طور پر پاکستانی معاشرے میں۔ اس کی ایک اور مثال بھی میرے پاس ہے،وی ،سی ایچ میں بہت کم لوگوں نے شرکت کی کچھ ساتھ چھوڑ گئے کچھ ہیں ان میں بھی کچھ سنجیدہ ہیں اور کچھ نہیں۔
 
آخری تدوین:

عزیزامین

محفلین
میرے کچھ قریبی دوستوں کو میرا تعارف پسند نہیں آ رہا برائے مہرابانی وہ بتا دیں کس طرح کا تعارف چاہتے ہیں ؟ کیا میں نے کچھ مس کیا ہے؟ایک بات کی معذرت مجھے لمبی لبی تحریروں کی عادت نہیں میں سمجھتا ہوں تحریر چھوٹی اور آسان ہونی چاہیے۔
 

جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم

تعارف اچھا لگا۔ اللہ آپ کو آسانیاں اور خوشیاں عطا کرے۔ آمین!
آپ نے اپنی تعلیم بارے نہیں لکھا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top