عشبہ رانی کی صحت یابی کی درخواست

باباجی

محفلین
باباجی کی بھتیجی ہے عشبہ
اسلیئے ٹینشن نہیں لینےکا بس
ایک دم ٹھیک ٹھاک ہوجائے گی ہماری گڑیا
 
پردیسی

محفلین
اللہ تعالیٰ بٹیا کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین
نیرنگ برادر ہماری طرف سے بہت سا پیار بٹیا رانی کو
 
نایاب

لائبریرین
ہو الشافی ہو الکافی
وا اذا مرضت فھو یشفین
صدق اللہ العظیم
اک مالک دوجہاں اپنا کرم فرماتے بٹیا رانی عشبہ شہزادی کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نواز دے آمین ثم آمین
 
عینی شاہ

محفلین
نیرنگ خیال کی نینوں کا تارا ، محفل کی پیاری بیٹی عشبہ رانی کل مورخہ 5 مئی سے بیمار ہے ۔ اسہال کی شکایت ہے آج صبح تک حالت ویسے ہی تھی تمام ساتھیوں سے اس کی جلد صحت یابی کی دعا کی درخواست ہے ۔ رب کریم اپنے حبیب پاک صلعم کے صدقے بیٹی عشبہ کوصحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے (آمین ثم آمین)
ہااااااااااااااا خیال بھائی کیا زیادہ طبیعت خراب ہوگئی ہے عشبہ کی ۔۔:( اللہ میاں جلدی سے ٹھیک ہو جائے عشبہ ۔آمین
 
سید زبیر

محفلین
آپ تمام احباب کا دل سے شکریہ۔۔۔ عشبہ اب ماشاءاللہ بہت بہتر ہے۔۔۔ اور اس وقت میرے ساتھ لڑ رہی ہے۔۔۔ :)
میری طرف سے بہت ساری پپیاں خوب بھینچ بھینچ کر اسے پیار کریں ۔اس کی ننھی ننھی ٹانگیں دبائیں کمزور ہو گئی ہوگی اللہ ہمیشہ سکھی رکھے (آمین ثم آمین)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میری طرف سے بہت ساری پپیاں خوب بھینچ بھینچ کر اسے پیار کریں ۔اس کی ننھی ننھی ٹانگیں دبائیں کمزور ہو گئی ہوگی اللہ ہمیشہ سکھی رکھے (آمین ثم آمین)
سر جزاک اللہ۔۔ جی کمزور تو حقیقتاً بہت ہوگئی ہے۔ محفل پر جو پہلے سے تصاویر موجود ہیں۔۔ ان کا آدھی رہ گئی ہے۔ :(
 
عمراعظم

محفلین
عبشہ رانی بڑی سیانی۔۔۔ ان شا ء اللہ جلد صحت یاب ہونگی۔
امید ہے کہ آپ ڈاکٹر کی ایڈوائس پر عمل کر رہے ہونگے جس میں یقینا" پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا بھی کہا گیا ہو گا۔
 
مہ جبین

محفلین
سر جزاک اللہ۔۔ جی کمزور تو حقیقتاً بہت ہوگئی ہے۔ محفل پر جو پہلے سے تصاویر موجود ہیں۔۔ ان کا آدھی رہ گئی ہے۔ :(
اللہ کا شکر ہے کہ اب اسکی طبیعت بہتر ہے
نیرنگ خیال میری طرف سے اسکو بہت سارا پیار اور دعائیں
اور ایک بات یہ کہ اسکی نظر ضرور اتارو ، ان شاءاللہ بالکل ٹھیک ہوجائے گی
بنانا شیک بھی پلاؤ اس سے اسہال میں بھی بہتری آئے گی اور قوت بخش بھی ہوگا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
عبشہ رانی بڑی سیانی۔۔۔ ان شا ء اللہ جلد صحت یاب ہونگی۔
امید ہے کہ آپ ڈاکٹر کی ایڈوائس پر عمل کر رہے ہونگے جس میں یقینا" پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کا بھی کہا گیا ہو گا۔
جی سرکار۔۔۔ ساری ہدایات پر عمل کر رہا ہوں۔۔۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اللہ کا شکر ہے کہ اب اسکی طبیعت بہتر ہے
نیرنگ خیال میری طرف سے اسکو بہت سارا پیار اور دعائیں
اور ایک بات یہ کہ اسکی نظر ضرور اتارو ، ان شاءاللہ بالکل ٹھیک ہوجائے گی
بنانا شیک بھی پلاؤ اس سے اسہال میں بھی بہتری آئے گی اور قوت بخش بھی ہوگا
آمین
اپیا آپ کا پیغام حکمران تک پہنچا دیا ہے۔۔۔ کیلے کے شیک والا۔۔۔۔ کیوں کہ کھا تو وہ کچھ بھی نہیں رہی۔۔۔۔ اس لیے شیک ہی بہترین رہے گا۔
 
مہ جبین

محفلین
آمین
اپیا آپ کا پیغام حکمران تک پہنچا دیا ہے۔۔۔ کیلے کے شیک والا۔۔۔ ۔ کیوں کہ کھا تو وہ کچھ بھی نہیں رہی۔۔۔ ۔ اس لیے شیک ہی بہترین رہے گا۔
ہاں ایسے میں تو شیک ہی بہترین غذا ہوتی ہے کہ کیلے تو ویسے بھی اسہال میں بہت فائدہ مند ہوتے ہیں اور دوسرا یہ کہ بچے چبانے والی غذائیں نہیں کھاسکتے تو یوں نرم غذا دودھ کے ساتھ طاقت بخش ہوتی ہے اور بہت جلد صحت میں بہتری آتی ہے
 
بنوا رہا ہوں اپیا۔۔۔ چار پانچ گلاس۔۔۔۔۔ جتنا عشبہ پیے گی۔۔۔ بقیہ میں پی لوں گا۔۔۔۔
 
Top