عشق ممنوع

پردیسی

محفلین
آج کل اردو ون پر ایک ڈرامہ عشق ممنوع کے نام سے چل رہا ہے جو کہ غالبا ترکی زبان سے اردو زبان میں منتقل کیا گیا ہے۔عشق ممنوع ڈرامہ خوبصورت کرداروں پر مشتمل ایک کھلا ڈرامہ ہے۔شریف و شرفاء اس ڈرامے کو بڑے سکون سے دیکھ ہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔:p
 
پردیسی

محفلین
نجیب بھائی، کچھ کہانی تو بتائیے اس ڈرامے کی۔

برادر میں نے کہانی لکھ دی ۔۔۔ تو آپ جیسے محترم ناراض ہوسکتے ہیں ۔۔۔ ویسے میں چاہتا ہوں کہ ساری محفل کے لوگ خصوصا ساجد برادر بھی اسے دیکھیں۔
اس ڈرامے کی جھلک آپ یو ٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں۔۔ ویسے میں نے آپ کی سہولت کے لئے گوگل سرچ کا یہ پیج آپ کے لئے منتخب کیا ہے۔
یاد رہے کہ اردو ون کا یہ ڈرامہ پورے پاکستان میں ریٹنگ کے لحاظ سے نمبر ون پر ہے اور میں تو خیر اسے دیکھتا ہی ہوں مگر پاکستانی شرفاء بھی اسے بڑے زوق
 
شہزاد وحید

محفلین
جی بلکل۔ ترکی زبان سے اردو میں ڈب کیا گیا یہ ٹی وی شو اس وقت پاکستان بھر میں بے حد مقبول ہے ۔ خاص کر گھریلو خواتین میں۔ حتیٰ کہ بینک میں موجود خواتین کا بھی فارغ وقت میں موضوع گفتگو یہی ہوتا ہے۔خاصا بولڈ ہے یہ ٹی شو، ڈائیلاگز کے معاملے میں، لباس کے معاملے اور کہانی کے معاملے میں بھی۔ لیکن میرے خیال سے اس وقت پاکستان کے اپنے ٹی وی شوز بھی ایسے ہی بولڈ ہیں اس لیئے کچھ خاص فرق نہیں محسوس ہوتا۔
 
عاطف بٹ

محفلین
برادر میں نے کہانی لکھ دی ۔۔۔ تو آپ جیسے محترم ناراض ہوسکتے ہیں ۔۔۔ ویسے میں چاہتا ہوں کہ ساری محفل کے لوگ خصوصا ساجد برادر بھی اسے دیکھیں۔
اس ڈرامے کی جھلک آپ یو ٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں۔۔ ویسے میں نے آپ کی سہولت کے لئے گوگل سرچ کا یہ پیج آپ کے لئے منتخب کیا ہے۔
یاد رہے کہ اردو ون کا یہ ڈرامہ پورے پاکستان میں ریٹنگ کے لحاظ سے نمبر ون پر ہے اور میں تو خیر اسے دیکھتا ہی ہوں مگر پاکستانی شرفاء بھی اسے بڑے زوق
چلئے، میں انٹرنیٹ پر اس کی کہانی کے بارے میں کچھ تلاش کرتا ہوں۔ دراصل، پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی ہے اس لئے میں اس لنک کو کھول نہیں سکتا۔ اور آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ نشریاتی صحافت سے وابستہ ہونے کے باوجود میرے گھر میں ٹیلیویژن نہیں ہے، لہٰذا میرا اور دیگر اہلِ خانہ کا بہت سا وقت اور دماغ ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بھارت کے فضول ڈراموں کا اثر اسی طرح کم کیا جا سکتا ہے کہ ترکی، مصر، لبنان اور آذربائجان کے اچھے ڈراموں کو اردو میں ڈب کر کے چینلوں پر دکھایا جائے۔
بالکل آپنے ٹھیک فرمایا ہے بھارت کے ڈراموں میں کوئی کہانی نہیں ہوتی بس وہاں چالیں وغیرہ کرنا دیکھاتے ہیں۔ اس کے برعکس اردو چینل والے ڈرامے بہت اچھے ہوتے ہیں
 
باباجی

محفلین
خدا کا واسطہ ہے یار
میرے گھر میں صرف یہی چینل چلتا ہے
میری امی اور چھاٹا بھائی یہی منحوس ڈرامہ دیکھتے ہیں
اور میرا آفس مینجر بھی اردو ون کا کوئی ڈرامہ دیکھنے کے لیئے انتظار کرتا ہے
کوئی ازابیل نام کا ڈرامہ ہے
 
حسان خان

لائبریرین
بالکل آپنے ٹھیک فرمایا ہے بھارت کے ڈراموں میں کوئی کہانی نہیں ہوتی بس وہاں چالیں وغیرہ کرنا دیکھاتے ہیں۔ اس کے برعکس اردو چینل والے ڈرامے بہت اچھے ہوتے ہیں

پاکستان کے اپنے ڈرامے بھی عام طور پر بھارتی ڈراموں کی بھونڈی نقل ہوتے ہیں۔
 
پردیسی

محفلین
خدا کا واسطہ ہے یار
میرے گھر میں صرف یہی چینل چلتا ہے
میری امی اور چھاٹا بھائی یہی منحوس ڈرامہ دیکھتے ہیں
اور میرا آفس مینجر بھی اردو ون کا کوئی ڈرامہ دیکھنے کے لیئے انتظار کرتا ہے
کوئی ازابیل نام کا ڈرامہ ہے
جی ہاں ازابیل ہی ہے۔۔۔ساتھ اسے میری آخری محبت کا نام بھی دیا جارہا ہے
 
حسان خان

لائبریرین
ایکسپریس والے بھی ترکی کا ایک ڈرامہ 'آسی' اردو ڈبنگ کے ساتھ دکھا رہے ہیں۔ چلو اچھا ہے، یوں آہستہ آہستہ ترکی کا اثر بڑھے گا۔
 
پردیسی

محفلین
اب اگر آپ لوگ اجازت دیں تو اپنی زبان میں عشق ممنوع کی کہانی اور اس پر تھوڑا تبصرہ پیش کروں ۔۔:-P
 
Top