عشق کے درد کی دوا کیا ہے سب سمجھتے ہیں چارہ گر کے سوا
زیرک محفلین نومبر 12، 2018 #163 ہم نے تاخیر سے سیکھے ہیں محبت کے اصول ہم پہ لازم ہے ترا عشق دوبارہ کر لیں
زیرک محفلین نومبر 20، 2018 #165 ہزار طرح کے روگ اس کے ساتھ آتے ہیں یہ عشق بے سر و سامان تھوڑی ہوتا ہے
زیرک محفلین نومبر 23، 2018 #166 کتابِ زیست یونہی رحل پر دھری ہوئی ہے نہ عشق ہم نے کمایا، نہ شاعری ہوئی ہے
زیرک محفلین نومبر 24، 2018 #167 زمیں کی گود میں سر رکھ کر سو گئے آخر تمہارے عشق میں کتنے نڈھال تھے ہم بھی آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان پروین شاکر کا جنم دن ہے
زمیں کی گود میں سر رکھ کر سو گئے آخر تمہارے عشق میں کتنے نڈھال تھے ہم بھی آج خوشبو اور نازک احساسات کی ترجمان پروین شاکر کا جنم دن ہے
زیرک محفلین نومبر 25، 2018 #168 عشق کیا ہے عشق میں دنیاداری بھی سیکھ ہی لی ہے آخر یہ فن کاری بھی میثم علی آغا
زیرک محفلین نومبر 26، 2018 #170 یہ عشق کا روزہ ہے، ذرا سوچ کر رکھیو ہوتی نہیں ہے اس روزے کی افطار، خبردار
زیرک محفلین نومبر 27، 2018 #171 ہم وارداتِ قلب سمجھتے تھے عشق کو یہ فتنہ واردات سے آگے کی چیز ہے راحیل فاروق
مظلوم گل محفلین نومبر 27، 2018 #172 عشق مجھے نہ ڈھونڈ پایا میں عشق سے دور رہا ساری عمر ڈھونڈتے رھے اور وہ مجھ سے دور رہا مظلوم گل
زیرک محفلین نومبر 28، 2018 #176 مٹ گئی بربادئ عشق کی شکایت دوستو اب گلستان رکھ لیا ہے میں نے ویرانے کا نام
زیرک محفلین نومبر 29، 2018 #177 عرصہ بیتا، زندگی بیتی، سب کچھ بیتا لیکن پھر بھی جو عشق میں بیتی، عشق ہی جانے یا وہ جانے جس پر بیتی
زیرک محفلین نومبر 29، 2018 #178 عشق کچھ کھیل نہیں اے دل آرام طلب سیکھنا تھا تجھے وہ کام جو آسان ہوتا داغ دہلوی
زیرک محفلین دسمبر 1، 2018 #179 عشق میں دنیا گنوائی ہے نہ جاں دی ہے فراز پھر بھی ہم اہلِ محبت کی مثالوں میں رہے احمد فراز
زیرک محفلین دسمبر 3، 2018 #180 تعویذ بھی کیے تھے، دَم بھی ہزار پھونکے چُھوٹی نہ جان میری، کافر تھا عشق میرا