عشق کا عین

علی ذاکر

محفلین
عشق کا عین اس ناول کے بارے میں کیا کھوں کچھ چیزیں ایسی ھوتی ھیں جن کے بارے میں ھم کچھ بیان نھیں کر سکتے یا ان کے بارے میں کھنے کے لئے ھمارے پاس الفاظ نھیں ھوتے میں نے بہت سے ناول پڑھے بہت اچھے بھی لگے جن میں بانو قدسیہ کے ناول بھی شامل ھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔واصف علی واصف کے بھی شامل ھیں اور ایسے بہت سے بے شمار مصنف ھیں‌ لیکن اس وقت جس مصنف کا ذکر کر رھا ھوں وھ بھی ان لوگوں سے پیچھے نھیں ھے اگر اس کو ایسے مصنفوں‌کی لسٹ میں شامل نہ کروں تو بہت زیادتی ھو گی میں جس آدمی ذکر کر رھا ھوں اس کا نام (علیم الھقی) ھے اور کتاب کا نام عشق کا عین ھے اس ایک آدمی کے عشق کی انتھا دکھائ ھے عشق پے ناول بہت سے لکھے گئے لیکن ایسا ناول میں نے پھلی بار پڑھا ھے امید ھے آپ کو بھی یہ پسند آئے گا
----------:):)
 
علی ذاکر

محفلین
اس ناول کو جب میں نے پڑھنا شروع کیا تھا تب حقیقت میں مجھے اس بات کا یقین نھیں تھا کے میں اسے پورا پڑھوں گا کیونکہ اس میں‌کچھہ ایسی باتیں ھیں جو آجکل دور سنتے ھوئے بھی بہت عجیب لگتی ھیں لیکن اس ناول میں‌ایک خاص قسم کا تجسس ھے جو پڑھنے والے کو اس سے جوڑے رکھتا ھے خاص طور پر مجھے اس کا اختتام میں لکھا گیا خط بہت پسند آیا تھا اُس انسان کی ساری زندگی کا حاصل تھا وھ چند الفاظ جس کو پانے کیلئے وھ انسان ساری زندگی ٹھوکریں‌کھاتا رھا اور وھ اُسے ملی بھی تو تب جب وھ اس دنیا سے جا چکا تھا
 
ماوراء

محفلین
گوگل پر تلاش کے بعد یہ دھاگہ مل گیا۔
"عشق کا عین" میں نے کل رات کو ہی ختم کیا ہے۔ اتنی تعریف سنی تھی، سوچا پڑھ ہی لیا جائے تو دوست سے کتاب ادھار لی۔ بات یہ ہے کہ ناول اچھا ہے۔۔لیکن بہت اچھا نہیں ہے۔:blushing:
ایک تو پڑھتے ہوئے مجھے لگا کہ بچوں کی کتاب پڑھ رہی ہوں، یعنی بہت ہی آسان الفاظ اور عام سے جملے لکھے گئے ہیں۔ دوسرا یہ کہ ایک بات کو ناول میں اتنی بار دہرایا گیا ہے کہ سوائے آخری حصے کے۔۔۔ایسا ہی لگتا رہا کہ میں وہی بار بار پڑھ رہی ہوں۔۔جو پہلے پڑھ آئی ہوں۔

ہاں آخری حصہ اچھا تھا۔۔۔لیکن کتاب پڑھتے ہوئے، سب سے اہم چیز میرے خیال میں یہ ہے۔۔کہ تحریر پڑھتے وقت انسان اس میں انوالو ہو۔ اور آپ کا خیال ادھر ادھر بھٹکنے نہ پائے۔

بہرحال، اچھا تھا۔
 
جیا راؤ

محفلین

"عشق کا عین" میں نے بھی حال ہی میں پڑھا۔۔۔۔
واقعی ایسا ناول ہے کہ اس کی تعریف کے لئے الفاظ نہیں ملتے۔۔۔۔ :):)
 
جیا راؤ

محفلین
گوگل پر تلاش کے بعد یہ دھاگہ مل گیا۔
"عشق کا عین" میں نے کل رات کو ہی ختم کیا ہے۔ اتنی تعریف سنی تھی، سوچا پڑھ ہی لیا جائے تو دوست سے کتاب ادھار لی۔ بات یہ ہے کہ ناول اچھا ہے۔۔لیکن بہت اچھا نہیں ہے۔:blushing:
ایک تو پڑھتے ہوئے مجھے لگا کہ بچوں کی کتاب پڑھ رہی ہوں، یعنی بہت ہی آسان الفاظ اور عام سے جملے لکھے گئے ہیں۔ دوسرا یہ کہ ایک بات کو ناول میں اتنی بار دہرایا گیا ہے کہ سوائے آخری حصے کے۔۔۔ایسا ہی لگتا رہا کہ میں وہی بار بار پڑھ رہی ہوں۔۔جو پہلے پڑھ آئی ہوں۔

ہاں آخری حصہ اچھا تھا۔۔۔لیکن کتاب پڑھتے ہوئے، سب سے اہم چیز میرے خیال میں یہ ہے۔۔کہ تحریر پڑھتے وقت انسان اس میں انوالو ہو۔ اور آپ کا خیال ادھر ادھر بھٹکنے نہ پائے۔

بہرحال، اچھا تھا۔

ارے۔۔۔ آپ کو اچھا نہیں لگا ماوراء؟ :(:(
 
دیکھیں ماروا پہلی بات تو یہ ہے جب بھی کسی کتاب کو پڑہنے بیٹھیں‌ تو بالکل خال ال دل ہو کر پرہیں اس کے بارے میں یہ ذہن سے نکال دیں‌کہ آپ نے اس کی کوئ تعریف سنی ہے اس سے آپ کا ایک ذہن بن جاتا ہے اور پھر وہ آپ کو اچھا نہ بھی لگے کم از کم آپ اس کی تعریف ضرور کریں‌گی باقی جو آپ نے کہا وہ بھی صحیح ہے کہیں‌جگہ پر ناول کو بلاوجہ تول دیا ہوا ہے جس سے آدمی بور ہونے لگ جاتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اچھا ناول ہے
ماسلام
 
ماوراء

محفلین
جیا اور علی، ناول اچھا تھا۔۔!! لیکن بہت اچھا نہیں تھا۔! شاید یہی وجہ ہو کہ پہلے تعریف بہت سن لی تھی۔۔تو میں کچھ زیادہ ہی اچھا سوچ رہی تھی۔
 
علی ذاکر

محفلین
ویسے بھی ہر انسان کی پسند ایک جیسی نہیں ہوتی میں اوپر آپ کو جواب میں لکھ کر آیا ہوں ماورا اس کو پڑہ لیجئے گا
ماسلام
 
رابطہ

محفلین
میرے خیال میں تو مصنف نےانجام کو زبردستی تصوف کا رنگ دیا ہے۔ اگر ایسا نہ کیا جاتا تو یہ ایک شاہکار رومانوی ناول ہو سکتا تھا۔
 
فہیم

لائبریرین
جیا اور علی، ناول اچھا تھا۔۔!! لیکن بہت اچھا نہیں تھا۔! شاید یہی وجہ ہو کہ پہلے تعریف بہت سن لی تھی۔۔تو میں کچھ زیادہ ہی اچھا سوچ رہی تھی۔

حاضر غائب پڑھنا۔
پھر بتانا کہ میں نے جو پل باندھے تھے۔ وہ کتنے مضبوط تھے:rolleyes:
 
طالوت

محفلین
میرے خیال میں تو مصنف نےانجام کو زبردستی تصوف کا رنگ دیا ہے۔ اگر ایسا نہ کیا جاتا تو یہ ایک شاہکار رومانوی ناول ہو سکتا تھا۔
قدرے متفق ! رومانوی شاہکار تو نہیں البتہ ایک اچھا رومانوی ناول ضرور ہو سکتا تھا ۔۔
وسلام
 
بہت اچھا ناول ہے، ہاں کچھ جگہوں پر پختگی نہیں ہے لیکن اسکا مرکزی خیال انتہائی اچھی طرح سوچا گیا ہے
اس ناول کو پڑھتے ہوے انسان اندر تک متاثر ہوتا ہے، اللہ مصنف کو جزائے خیر عطا فرمائے
بنیادی طور پر یہ ایک رومانوی ناول نہیں ہے مگر مصنف نے پڑھنے والوں کی دلچسپی کے لیے رومان اس میں شامل کیا، اس ناول کا مرکزی خیال تصوف ہی ہے
پڑھنے والے اگر اس کو رومانوی سمجھ کر نہ پڑہیں بلکہ عشق محمد صلی اللہ اعلیہ والہ وسلم پر لکھی گئی ایک کتاب سمجھ کر پڑھیں تو ناول لکھنے کا مقصد سمجھ سکیں گے
 
علی ذاکر

محفلین
مصنف جب بھی کوئ ناول لکھنے لگتا ہے تو وہ کوشش یہی کرتا ہے بات کا تسلسل مسلسل نہ چلے بہر حال وہی بات ہے کہ یہ ایک اچھا رومانوی ناول ہے
 
باذوق

محفلین
عشق کا عین دورِ حاضر کے مصنف کا ایک مقبول ناول ہے۔ esnips پر پ-ڈ-ف شکل میں موجود ہے۔ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
 
Top