ایک ایسی بھی گھڑی عشق میں آئی تھی کہ ہم خاک کو ہاتھ لگاتے تو ، ستارہ کرتے
عمر سیف محفلین اگست 23، 2007 #981 ایک ایسی بھی گھڑی عشق میں آئی تھی کہ ہم خاک کو ہاتھ لگاتے تو ، ستارہ کرتے
زینب محفلین اگست 23، 2007 #982 کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی سو میں نے جیون ہار دیا میں کیسا ذندہ آدمی تھا اک شخص نے مجھ کو مار دیا
الف عین لائبریرین اگست 24، 2007 #983 کلاہ کج تھی اگرچہ میں ٹوٹا پھوٹا تھا غرورِ عشق تھا، میں کیسی آن بان میں تھا ا ع
عمر سیف محفلین اگست 24، 2007 #984 لطف وہ عشق میں پائے ہیں کہ جی جانتا ہے رنج بھی اتنے اٹھائے ہیں کہ جی جانتا ہے
الف عین لائبریرین اگست 25، 2007 #987 اے قیس!۔۔۔ اخی! بتا کہ ستاتا ہے یوں ہی عشق؟ ہم نے تو دل میں روگ یہ پالا نہ تھا کبھی ا ع
زینب محفلین اگست 25، 2007 #988 آج تو ہم کو پاگل کہ لو،پتھر پھینکو،تنز کرو عشق کی بازی کھیل نہیں ،کھیلو گے تو ہارو گے
شمشاد لائبریرین اگست 25، 2007 #989 اُٹھ گئی رسمِ محبت، سرد ہے بازارِ عشق دل تڑپتا ہے متاعِ غم کو ارزاں دیکھ کر (سرور)
شمشاد لائبریرین اگست 25، 2007 #991 بس 10 پوسٹیں اور عمر بھر رویا کیے ناکامیاں دیکھا کیے کیسی کیسی عشق میں رسوائیاں دیکھا کیے! (سرور)
عمر سیف محفلین اگست 25، 2007 #992 محفل پہ پہلی بار 100 صفحے دیکھے مبارک ہو۔ عشق بے حد ہو تو منزل ہے نہ منزل کا پتا اور سمٹے تو ہر شخص کی منزل ہوجائے
محفل پہ پہلی بار 100 صفحے دیکھے مبارک ہو۔ عشق بے حد ہو تو منزل ہے نہ منزل کا پتا اور سمٹے تو ہر شخص کی منزل ہوجائے
شمشاد لائبریرین اگست 25، 2007 #993 ایسی بات تو نہیں، بہت سے دھاگے 100 صفحوں سے زیادہ کے ہو کر مقفل ہوئے ہیں۔ دیکھنے کی چیز ہیں اہلِ خرد کی کاوشیں عشق میں یہ خوش گماں سود و زیاں دیکھا کیے! (سرور)
ایسی بات تو نہیں، بہت سے دھاگے 100 صفحوں سے زیادہ کے ہو کر مقفل ہوئے ہیں۔ دیکھنے کی چیز ہیں اہلِ خرد کی کاوشیں عشق میں یہ خوش گماں سود و زیاں دیکھا کیے! (سرور)
سارہ خان محفلین اگست 28، 2007 #994 عشق وہ شغل ھے جس میں زیاں ھی زیاں دل کا جلنا ھے فقط اور زمانے کی رسوائ ھے
عمر سیف محفلین اگست 29، 2007 #996 مجھے قسم ہے تیرے عشق باکمال کی اب تم جان بھی مانگو گے تو انکار نہ ہوگا
شمشاد لائبریرین اگست 29، 2007 #999 راہِ دورِ عشق میں اب تو رکھا ہم نے قدم رفتہ رفتہ پیش کیا آتا ہے بارے دیکھیے (میر)
شمشاد لائبریرین اگست 29، 2007 #1,000 لیجیئے صاحبان یہ دھاگہ 100 صفحے کر چکا اس لیے اسے مقفل کرتا ہوں۔ نیا دھاگہ ابھی کھل جائے گا۔