میرے جیسے بن جاؤ گے جب عشق تُمہیں ہو جائے گ دیواروں سے سر ٹکراؤ گے جب عشق تُمہیں ہو جائے گا
ہما محفلین اگست 11، 2007 #961 میرے جیسے بن جاؤ گے جب عشق تُمہیں ہو جائے گ دیواروں سے سر ٹکراؤ گے جب عشق تُمہیں ہو جائے گا
حسن علوی محفلین اگست 11، 2007 #962 ہم نے سبھی کو عشق میں بد ظن بنا لیا تھا دل جو دوست اس کو بھی دشمن بنا لیا (بہادر شاہ ظفر)
ہما محفلین اگست 11، 2007 #963 میرے ہم نفس مرے ہمنوا، مجھے دوست بن کے دغا نہ دے میںہوں دردِ عشق سے جاںبہ لب، مجھے زندگی کی دعا نہ دے
میرے ہم نفس مرے ہمنوا، مجھے دوست بن کے دغا نہ دے میںہوں دردِ عشق سے جاںبہ لب، مجھے زندگی کی دعا نہ دے
حسن علوی محفلین اگست 11، 2007 #964 عشق کو بے نقاب ہونا تھا آپ اپنا جواب ہونا تھا مست جامِ شراب ہونا تھا بے خود اضطراب ہونا تھا تیری آنکھوں کا کچھ قصور نہیں ہاں مجھی کو خراب ہونا تھا
عشق کو بے نقاب ہونا تھا آپ اپنا جواب ہونا تھا مست جامِ شراب ہونا تھا بے خود اضطراب ہونا تھا تیری آنکھوں کا کچھ قصور نہیں ہاں مجھی کو خراب ہونا تھا
ہما محفلین اگست 11، 2007 #965 جو مُسرتوںمیں خلش نہیں۔ جو اذیتوں میں مزا نہیں تیرے حسن کا بھی قصور ہے ، میرے عشق ہی کی خطا نہیں
شمشاد لائبریرین اگست 11، 2007 #966 آؤ کہ آج ختم ہوئی داستانِ عشق اب ختمِ عاشقی کے فسانے سنائیں ہم (فیض احمد فیض)
عمر سیف محفلین اگست 12، 2007 #967 عشق میں لاجواب ہیں ہم لوگ ماہتاب آفتاب ہیں ہم لوگ گرچہ اہلِ شراب ہیں ہم لوگ یہ نہ سمجھو خراب ہیں ہم لوگ
عشق میں لاجواب ہیں ہم لوگ ماہتاب آفتاب ہیں ہم لوگ گرچہ اہلِ شراب ہیں ہم لوگ یہ نہ سمجھو خراب ہیں ہم لوگ
شمشاد لائبریرین اگست 13، 2007 #968 آؤ کہ آج ختم ہوئی داستانِ عشق اب ختمِ عاشقی کے فسانے سنائیں ہم (فیض احمد فیض)
حسن علوی محفلین اگست 13، 2007 #969 شمشاد بھائی ایک ہی شعر دو بار اس درجہ عشق موجبِ رسوائی بن گیا میں آپ اپنے گھر کا تماشائی بن کیا (ساغر صدیقی)
شمشاد بھائی ایک ہی شعر دو بار اس درجہ عشق موجبِ رسوائی بن گیا میں آپ اپنے گھر کا تماشائی بن کیا (ساغر صدیقی)
شمشاد لائبریرین اگست 13، 2007 #970 پہلے بتانا تھا نا، کوئی اور عشق کر لیتے، خیر اب تو جو ہو گیا سو ہو گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے ہر چند غمِ عشق کو کھونا چاہا غمِ الفت غمِ دنیا میں سمونا چاہا (ساحر)
پہلے بتانا تھا نا، کوئی اور عشق کر لیتے، خیر اب تو جو ہو گیا سو ہو گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے ہر چند غمِ عشق کو کھونا چاہا غمِ الفت غمِ دنیا میں سمونا چاہا (ساحر)
عمر سیف محفلین اگست 20، 2007 #971 کہاں وہ عشق کا عالم کہاں وہ حسن تمام یہ سوچتا ہوں کہ میں اپنے روبرو تو نہیں
عمر سیف محفلین اگست 20، 2007 #973 اس عشق و ترکِ عشق میں ناصح کہاں سے آ گیا یہ اختیار آنکھوں کا ہے یہ فیصلہ ہے دل کے پاس
شمشاد لائبریرین اگست 20، 2007 #974 مری جاں اب بھی اپنا حسن واپس پھیر دے مجھ کو ابھی تک دل میں تیرے عشق کی قندیل روشن ہے (فیض)
عمر سیف محفلین اگست 20، 2007 #975 ترے صدقے، بتا اے فطرتِ عشق آفریں مجھ کو پڑھا لکھا تھا جو کچھ، یاد اب وہ کیوں نہیں مجھ کو
شمشاد لائبریرین اگست 20، 2007 #976 مرے دل کی تہوں سے تیری صورت ڈھل کے بہہ جائے حریم عشق کی شمع درخشاں بجھ کے رہ جائے (فیض)
عمر سیف محفلین اگست 20، 2007 #977 جہانِ عشق کے سیّارے اور ہی کچھ ہیں نہ ماہ و مہر ، نہ مریخ و مشتری سے غرض
شمشاد لائبریرین اگست 20، 2007 #978 جنونِ عشق کی ہمت جوان تھی جن سے وہ آرزوئیں کہاں سو گئیں ہیں میرے ندیم؟ (فیض)
عمر سیف محفلین اگست 22، 2007 #979 کسی سے عشق کا اظہار جس میں کرنا تھا خبر نہیں کہ وہ لمحہ کہاں گذر گیا
زینب محفلین اگست 22، 2007 #980 یہ عشق نہیں آساں ہم نے تو یہ جانا ہے ساگر کی لکیروں کو ہاتھوں سے چرانا ہے۔