تعارف عطاء اللہ جیلانی مختصر تعارف

شمشاد

لائبریرین
جی بلکل درست فرمایا
الحمدللہ سادات ساری دنیا میں پائے جاتے ہیں مگر ان کی زیادہ تعداد عرب علاقوں، ایران، پاکستان، ترکی اور وسط ایشیا میں پائی جاتی ہے
کیونکہ ہمارے اباواجداد نے ہجرت کی اور پوری دنیا میں پھیل گئے اور وقت کے ساتھ ساتھ جس علاقے میں رہن سہن ہوا تو اسی علاقے کی نسبت زبان بھی تبدیل ہونا شروع ہوگیا
بجا ارشاد۔ بے شک سادات ساری دنیا میں پائے جاتے ہیں لیکن سعودی عرب میں کوئی بھی اپنے نام کے ساتھ "سید" بمعنی "سادات" نہیں لکھتا۔ البتہ "سید" کا لفظ بمعنی "جناب" لکھنے میں ہر ایک نام کے ساتھ لگاتے ہیں۔
جیتے السید عطا اللہ جیلانی المحترم، السید شمشاد المحترم، الخ
 
بلکل درست فرمایا
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شکریہ برادر محترم سید عاطف علی صاحب
ایک بات بتائیے کہ جیلانی اور گیلانی میں کیا بنیادی فرق ہے ۔ نام رکھے جانے کے لحاظ سے ۔ یعنی قربان جیلانی اور یوسف رضا گیلانی
کیا ہم قربان گیلانی اور یوسف رضا جیلانی کہہ سکتے ہیں ۔ لفظی اعتبار سے نہیں پوچھ رہا انسانی ناموں کی نسبت سے پوچھ رہا ہوں ۔
یا آپ کو عطاء اللہ گیلانی کہا جائے تو غلط ہو گا ؟
 
آخری تدوین:
ایک بات بتائیے کہ جیلانی اور گیلانی میں کیا بنیادی فرق ہے ۔ نام رکھے جانے کے لحاظ سے ۔ یعنی قربان جیلانی اور یوسف رضا گیلانی
کیا ہم قربان گیلانی اور یوسف رضا جیلانی کہہ سکتے ہیں ۔ لفظۃ اعتبار سے نہیں پوچھ رہا انسانی ناموں کی نسبت سے پوچھ رہا ہوں ۔

جیلان دراصل ایک علاقے کا نام ہے جہاں شیخ عبدالقادر جیلانی رح کا پیدائش ہوا تھا عربی حروف تہجی میں حرف( گ ) نہیں ہے مثلا پاکستان کو عرب باکستان کے نام سے جانتے ہیں
اسی طرح یہ مترادف الفاظ ہے
جیلانی اور گیلانی میں بنیادی فرق مجھے نظر نہیں آرہا
عطاء اللہ جیلانی کہنے کے بجائے گیلانی کہنا بھی درست ہوگا
والسلام
 
آخری تدوین:
جی بلکل درست فرمایا
الحمدللہ سادات ساری دنیا میں پائے جاتے ہیں مگر ان کی زیادہ تعداد عرب علاقوں، ایران، پاکستان، ترکی اور وسط ایشیا میں پائی جاتی ہے
کیونکہ ہمارے اباواجداد نے ہجرت کی اور پوری دنیا میں پھیل گئے اور وقت کے ساتھ ساتھ جس علاقے میں رہن سہن ہوا تو اسی علاقے کی نسبت زبان بھی تبدیل ہونا شروع ہوگیا
جناب ازراہِ تفنن عرض کیا تھا۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے۔
 
ایک بات بتائیے کہ جیلانی اور گیلانی میں کیا بنیادی فرق ہے ۔ نام رکھے جانے کے لحاظ سے ۔ یعنی قربان جیلانی اور یوسف رضا گیلانی
کیا ہم قربان گیلانی اور یوسف رضا جیلانی کہہ سکتے ہیں ۔ لفظۃ اعتبار سے نہیں پوچھ رہا انسانی ناموں کی نسبت سے پوچھ رہا ہوں ۔
یا آپ کو عطاء اللہ گیلانی کہا جائے تو غلط ہو گا ؟

عاطف بھائی، میرے خیال میں تو جیلانی، گیلانی کی ہی تعریب ہے ۔۔۔ شیخ عبدالقادرؒ بھی ایران کے علاقے گیلان میں پیدا ہوئے تھے جو بحیرہ خضر کے ساحل سے ملحق ہے۔ واللہ اعلم :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عاطف بھائی، میرے خیال میں تو جیلانی، گیلانی کی ہی تعریب ہے ۔۔۔ شیخ عبدالقادرؒ بھی ایران کے علاقے گیلان میں پیدا ہوئے تھے جو بحیرہ خضر کے ساحل سے ملحق ہے۔ واللہ اعلم :)
جی ہاں درست ۔ لیکن میرا مطلب کہ کچھ لوگ تفریس جبکہ کچھ لوگ تعریب کس بنیاد پر منتخب کرتے ہیں ۔ خیر یہ سوال فوڈ فار تھاٹ تھا بس ۔ :ROFLMAO:
 
میرے خیال میں تو یہ کوئی رینڈم سلیکشن ہوگی :)
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ شیخ کے ایرانی مریدوں نے گیلانی کہلائے جانے کو ترجیح دی ہو اور عرب مریدوں نے جیلانی ۔۔۔ واللہ اعلم :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
محترم عزیزم

درجہ بندی کا آپشن میرے سکرین پر نہیں آرہا
یعنی پسندیدگی کا اظہار نہیں کرسکتا مہربانی فرما کر رہنمائی فر دے
بس پندرہ سولہ مراسلے اور لکھ ڈالیں آپ کو یہ درجہ حاصل ہو جائے گا کہ احباب کے مراسلات کو پذیرائی بخش سکیں یا آڑے ہاتھوں لے سکیں گے ۔ :sneaky:
 
سیما علی

لائبریرین
خیر اس کی ضرورت تو نہیں تھی لیکن جب آپ نے ہماری تعریف کر ہی ڈالی تو ہم پر بھی لازم ہے کہ آپ کی ممنونیت کے تہہ دل سے ممنون ہوں۔۔۔
باقی رہی عوام الناس کی خدمت تو وہ ہم پہلے بھی بلامعاوضہ کرتے چلے آرہے ہیں اور امید واثق ہے کہ آئندہ بھی ایسا ہی کچھ کرتے رہیں گے!!!
:):):)
چاہے جلنے والے لاکھ جلیں!!!
آمین الہی آمین
 
Top