فاخر
محفلین
أهلا و سهلا مرحباتعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا ،
اسم عطاء اللہ جیلانی ہےسید خاندان سے تعلق رکھتا ہوں مادری زبان پشتو ہے اردو ادب کی محبت دل میں پیوست ہے جس نے اردو محفل کی طرف کھینچ لایا، شاعری اور سنہرے حروف کی خوشبو سے معطر ہونا چاہتا ہوں
اردو محفل کے معزز اراکین کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے اردو ادب کی خدمت میں عوام الناس کے لئے آسانیاں پیدا کی اور بارگاہ الہی میں دعا گو ہوں کہ تمام اراکین خوش و خرم رہیں اور زندگی کے ہر سفر میں کامیاب و کامران رہیں
بہت بہت مبارک باد ، تہہ دل سے شکریہ !! ویسے پشتو ، فارسی ،عربی اورھندی کے ملغوبہ اور مرکب کا نام ہی ’ اردو‘ ہے ۔ آپ کا شکریہ اس لیے بھی کہ آپ کو اردو کی خوشبو اس محفل تک کھینچ کر لائی ہے ۔ ہمارے آبا و اجداد کی مادری زبان بھی فارسی ہی تھی۔ خیر، اب کہنا کم از کم میرے لئے’عار‘ کا باعث ہے ؛کیوں کہ ہندوستان میں اب یہ زبان بولی نہیں جاتی اور نہ ہی اس کی تعلیم ہوتی ہے، تو پھر کس منھ سے کہوں کہ ’’پشتو ھماری مادری زبان ہے ، البتہ کسی حد تک پشتو کو جدی زبان کہہ سکتے ہیں ،(ھمارے آبا و اجداد شیر شاہ سوری کی فوج میں سپاہی تھے، تقسیمِ ہند کے موقعہ پر ھندوستان میں قیام کو ہی ترجیح دی ) ہمارے ملک میں اس وقت اردو یا پھر دینی مدارس میں ایک مخصوص حلقہ تک عربی زبان رائج ہے۔
ماشاء اللہ اس پلیٹ فارم پر نہایت ہی سنجیدہ مزاج کے حامل افراد ہیں ، جن سے میں خود سیکھتا رہتا ہوں اور دوسرے احباب بھی سیکھتے رہتے ہیں ۔ توقع ہے کہ اس محفل میں آپ کے سنجیدہ مزاج کے مطابق ہی احباب ملیں گے ۔ ان شاء اللہ ۔ آپ کا پھر سے تہہ دل سے مبارک و باد و استقبال و خیر مقدم ۔