عظیم قائد عظیم لیڈر - پرویز مشرف سید

کاشفی

محفلین
کاشفی صاحب ، ویسے آپ ان تصاویر کو یہاں ارسال کرنے کا مقصد بتانا پسند فرمائیں گے؟۔
ساجد صاحب! مقصد صرف یہ تھا کہ پرویز مشرف کی تصاویر شیئر کروں محفل میں۔۔اور کچھ بھی نہیں۔۔
یہ لڑی میں نے تصاویر والے سیکشن میں بنائی تھی۔۔ کسی وجہ سے یہاں منتقل ہوگئی لڑی۔۔لیکن اس میں میرا کوئی قصور نہیں۔۔
میں نے اس میں کوئی بھی بحث نہیں کی ہے اب تک۔۔۔ شروع سے دیکھ لیں۔۔پلیز۔
اگر اب بھی بات کلیئر نہیں ہوئی تو میں اپنا سر پھوڑ لوں گا سیل بٹّے سے لیکن تصویر بنا کر۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
فیک تصاویر کہاں سے آگئیں شمشاد بھائی۔۔یہ تو ڈیزائن تھا۔۔ جس میں لکھا ہے کہ پرویز مشرف فلاں فلاں تاریخ کو آرہے ہیں۔۔
میں نے وضاحت بھی کردی ہے کہ یہ لڑی تصاویر والے سیکشن میں میں بنائی تھی۔۔اسی لیئے تصاویر ہی پوسٹ کررہا ہوں۔۔
اگر کوئی غلط تصویر ہے جو کہ محفل کے اصولوں کے خلاف ہے تو اسے ہدف کردیں۔۔اور کیا کہہ سکتا ہوں۔۔:)
فیک سے میری مراد یہ کہ یہ اصلی تصویر نہیں ہے۔ بلکہ ایک فرد کو درمیان میں کھڑا کر کے ارد گرد ڈیزائننگ کی گئی ہے۔
 
1101786460-1.jpg
 

کاشفی

محفلین
بہتر ہو گا کہ آپ خود پر بنا شمشاد بھائی کی مدد کے قابو رکھا کریں کیونکہ ہر وقت شمشاد بھائی دستیاب نہیں ہوتے۔

مسئلہ شمشاد بھائی کے دستیاب ہونے کا نہیں ہے۔۔مسئلہ یہ ہے کہ میری پرائم منسٹر اور میری بیٹی آج کل پاکستان گئی ہوئی ہیں۔۔لہذا کبھی کبھی بےقابو ہوجاتا ہوں۔۔
لیکن اگلے مہینے سے آپ لوگوں کو پریشانی نہیں ہوگی۔۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
وقت وقت کی بات ہے۔ کبھی ایوب خان ہیرو تھا اور ایک وقت آیا کہ ایوب کُتا کے نعرے لگے۔

کبھی پرویز مشرف ہیرو تھا، اب اس کی آمد پر جوتوں کے بینر لگے ہیں۔

اللہ ہی عزت دینے والا اور اللہ ہی ذلت دینے والا ہے۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اپنی پناہ میں رکھے۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے سیاست سے ہٹ کر بہت دور ایک بات یہ کہ
بندے کی دہشت ابھی تک ہے لوگوں میں کہ اسے جنرلی چھوڑے عرصہ ہوا لیکن لوگ ابھی تک اس کے نام کے ساتھ جنرل لگاتے ہیں۔

ویسے سیاست ہٹ کر دور ایک بات یہ بھی کہ
پڑھے لکھے اور کاروباری طبقے کے نزدیک مشرف سے بہتر کوئی لیڈر نہیں۔

کیوں کے اس کا دور معاشی لحاظ سے بہت بہتر دور تھا باقی حکومتوں کے مقابلے۔
فارنرز یہاں پیسہ لگانے میں جھجکتے نہیں تھے اور خود یہاں کا کاروباری طبقہ بھی ٹھیک جارہا تھا۔
اور پی پی پی کے دور میں تو یہاں سے لوگوں نے اپنا کاروبار لے کر دوسرے ملکوں میں جانے میں ہی عافیت جانی۔
کتنی ہی گارمنٹز کی فیکڑیاں کتنے ہی پرنٹنگ پریس بنگلہ دیش، دبئی اور نجانے کہاں کہاں جا بسے۔
 
Top