مشترکہ حمایتی سے مراد وہ تمام سیاست دان ہیں جو ہر ابھرتے ہوئے رہنما کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں اور جب اس کے اقتدار کا سورج ڈوبنے لگتا ہے تو اگلے شکار کی تلاش میں نکل کھڑے ہوتے ہیں
ون مین شو کو آپ یوں سمجھ لیجئے کہ اگر تحریکِ انصاف سے عمران خان نکل جائے تو باقی کیا بچے گا؟ عین یہی صورتحال آل پاکستان مسلم لیگ کی ہے، عین یہی صورتحال ن لیگ کی ہے اور یہی صورتحال پی پی پی کی بھی ہے۔ اے این پی پھر بھی نسبتاً زیادہ چہرے دکھانے کو رکھتی ہے۔ جس دن عمران خان نے تحریکِ انصاف کو چھوڑ دیا اور تحریکِ انصاف پھر بھی اسی طرح رواں دواں رہی، میں مان لوں گا کہ اب ون مین شو کا وقت ختم ہو گیا ہے