محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
آپ کی اجازت ہو تو اس کی اطلاع انٹرنیشنل اقبال فورم کے فیس بک صفحے پر بھی کریں؟
میرے لئے باعثِ خوشی ہو گا۔آپ کی اجازت ہو تو اس کی اطلاع انٹرنیشنل اقبال فورم کے فیس بک صفحے پر بھی کریں؟
جزاک اللہ فرخ بھائی۔بہت اعلیٰ کام کیا ہے تابش صاحب۔قابلِ تحسین و صد ستائش۔ میرے خیال میں اقبال اکادمی کی سائٹ سے ٹیکسٹ اٹھا کر بہت اچھا کیا ہے کیونکہ اعجاز صاحب کی سائٹ پر جو مواد ہے اس میں کافی اغلاط موجود ہیں۔
جزاک اللہ فرخ بھائی۔
اغلاط اس میں بھی موجود ہیں جو پتہ چلنے کے ساتھ ساتھ درست کر رہا ہوں۔
جس طرح آپ مناسب سمجھیں۔ اطلاع ضرور دیں۔اگر مجھے کسی غلطی کا علم ہوا تو میں آپ کو اسی دھاگے میں مطلع کرتا رہوں یا ذاتی پیغام بھیجوں؟
ویسے ایپل ایپ کی باری کب تک آئے گی؟ ہم بصد شوق انتظار میں ہیں!
اگر روئے سخن ہماری جانب ہے تو کچھ ایسا غلط بھی نہیں۔ ہم کہ اک کندہ ناتراش، کیا جانیں شعر کیا ہے اور شعریت کیا۔ لیکن باقی محفلین کی بابت یوں کہنا کچھ صحیح نہ ہوگا۔شاید تابش بھائی کا ایپل ایپ کی جانب خیال اس لئے نہیں گیا کہ محفل پر موجود اکثر نامور ایپل صارفین شاعری جیسی " لت " سے محفوظ ہیں
خلیل بھائی، فی الحال یہی کہہ سکوں گا کہ ابھی انتظار ترک کر دیں. اوپر وجہ بیان کی ہے.ویسے ایپل ایپ کی باری کب تک آئے گی؟ ہم بصد شوق انتظار میں ہیں!
الحمد للہ !
آج شاعرِ مشرق اینڈرائڈ ایپ کو اپڈیٹ کر دیا ہے۔
سب سے اہم فیچر جس کا اضافہ کیا ہے وہ ہے پسندیدہ کلام۔ یعنی اب آپ کسی بھی نظم کو فیورٹس میں ایڈ کر سکتے ہیں۔
خوبصورت امیری فونٹ کو ڈیفالٹ فونٹ کے طور پر سیٹ کر دیا ہے۔
جبکہ اینڈرائڈ 5.0 یا زائد والے سمارٹ فونز میں نوٹو نستعلیق فونٹ سیٹ کیا گیا ہے۔
ٹائپنگ کی اب تک سامنے آنے والی اغلاط بھی درست کر دی گئی ہیں۔
دعاؤں کا طالب
محمد تابش صدیقی
ربط
ان شاء اللہ وقت میسر ہونے پر. ابھی کچھ اور امور پر توجہ ہے، جیسے ہی وقت ملا تو ضرور.حضور کچھ میر و غالب پر بھی نظرِ کرم فرمائیے۔ عین نوازش ہو گی۔
ان شاء اللہ وقت میسر ہونے پر. ابھی کچھ اور امور پر توجہ ہے، جیسے ہی وقت ملا تو ضرور.
دیوانِ غالب تو مکمل یونیکوڈ فارمیٹ میں اردو ویب لائبریری سے حاصل کر لیا ہے. البتہ میر کا مکمل کلام غالباً ابھی تک یونیکوڈ فارم میں میسر نہیں.
جزاک اللہجی میر کا کلام بھی یونی کوڈ میں میسر ہے۔
سخن سرا سائٹ پر
اس ویب سائٹ پر ہر غزل الگ الگ کھول کر محفوظ کرنی پڑے گی، جو کہ کافی محنت طلب کام ہے۔جی میر کا کلام بھی یونی کوڈ میں میسر ہے۔
سخن سرا سائٹ پر
ایک چھوٹا سا ویب کرالر پروگرام کام کر سکتا ہے۔اس ویب سائٹ پر ہر غزل الگ الگ کھول کر محفوظ کرنی پڑے گی، جو کہ کافی محنت طلب کام ہے۔
کیا ڈائنامک ویب سائٹ کو بھی ڈاؤنلوڈ کر لے گا؟ایک چھوٹا سا ویب کرالر پروگرام کام کر سکتا ہے۔
یہ صرف سٹیٹک ویب سائٹس کو ڈاؤنلوڈ کر سکتا ہےمثلاً HTTrack
https://httrack.com/