ماشاء اللہ کیا بہترین اور خوبصورت کام کیا ہے آپ نے۔ اللہ پاک جزائے خیر عطا کرے۔ یقین کریں مجھے یوں محسوس ہورہا ہے جیسے کہ علی بابا کا خزانہ میرے ہاتھ لگ گیا ہو۔ اب اگر اسی طرح خالقِ قومی ترانہ ’’
ابو الاثر حفیظ جالندھری‘‘ مرحوم کی شہرہ آفاق تصنیف ’’
شاہنامہ اسلام‘‘ کی تمام جلدوں کو بھی ایسے ہی ایک ایپلیکیشن میں منتقل کر کے پیش کیا جائے تو یقین جانئے مجھ جیسی آج کی نئی نسل جو ادب سے کوسوں دور ہے ان کے ہاتھوں میں یہ ایک قیمتی خزانے جیسا ہوگا اور اس سے امید ہے کی نئی نسل کو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو ملے گا۔ مجھے علم ہے کہ یہ کام اتنا آسان نہیں ہے جتنی آسانی سے میں نے فرمائش کی ہے۔ بس ایک دلی خواہش تھی کہ جس کا اظہار کر دیا۔