علامہ اقبال کے مکمل کلام پر مشتمل اینڈرائڈ ایپ

کلام شئر کرنے کی سہولت کے ساتھ ایپ اپڈیٹ کر دی ہے۔
فیس بک پر ٹیکسٹ شئر کرنے کا طریقۂ کار فیس بک نے کافی مشکل بنا دیا ہے۔ اس لیے اس کی الگ آپشن ہے،جس پر کلک کرنے سے نظم کا ٹیکسٹ کاپی ہو جائے گا اور فیس بک شئرنگ ونڈو کھل جائے گی، جہاں صرف پیسٹ کرنا ہو گا۔
اس کے علاوہ ٹیکسٹ میں کچھ مسائل درست کیے ہیں۔ وٹس ایپ اور کچھ جگہوں پر پیسٹ کرتے وقت تمام مصرعے جڑ جانے کا مسئلہ بھی حل کیا گیا ہے۔ :)
 
فہد اشرف

محفلین

فیسبک شئیرنگ ونڈو موبائل فون پہ ایک لمحے کے لیے کھلتی ہے پھر اپنے آپ بند ہو جاتی ہے ٹیکسٹ البتہ کاپی ہو جاتا ہے۔ اسکرین ویڈیو میں آپ کو میسنجر پہ بھیج رہا ہوں
 
آخری تدوین:
آپ کے علاوہ شاید اور کسی نے شئر کر کے چیک نہیں کیا۔
مسئلہ اس وجہ سے آ رہا تھا کہ فیس بک اے پی آئی کے لیے جو فیس بک ایپس بنائی تھیں، وہ ابھی پبلک نہیں تھیں، بلکہ انڈر ڈویلپمنٹ تھیں۔ اور میں نے ساری ٹیسٹنگ اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ہی کی تھی۔ :)
اب چیک کر لیجیے گا۔
 
کلام شئر کرنے کی سہولت کے ساتھ ایپ اپڈیٹ کر دی ہے۔
فیس بک پر ٹیکسٹ شئر کرنے کا طریقۂ کار فیس بک نے کافی مشکل بنا دیا ہے۔ اس لیے اس کی الگ آپشن ہے،جس پر کلک کرنے سے نظم کا ٹیکسٹ کاپی ہو جائے گا اور فیس بک شئرنگ ونڈو کھل جائے گی، جہاں صرف پیسٹ کرنا ہو گا۔
اس کے علاوہ ٹیکسٹ میں کچھ مسائل درست کیے ہیں۔ وٹس ایپ اور کچھ جگہوں پر پیسٹ کرتے وقت تمام مصرعے جڑ جانے کا مسئلہ بھی حل کیا گیا ہے۔ :)
بہترین کام کردیا محمد تابش صدیقی بھائی آپ نے ۔ ۔ یقین جانیں مجھے واٹس ایپ یا کہیں اور جگہ اسے شیئر کرنے کے لئے پہلے اسے کاپی کرنا پڑتا تھا پھر اسکی نوک پلک درست کرنی پڑتی تھی ۔ ۔ لیکن اب یہ مسئلہ بھی آپ نے حل کردیا ہے ۔ ۔ جزاک اللہ ۔ ۔
 
فہد اشرف

محفلین
محمد تابش صدیقی بھائی کچھ فیڈ بیکس
  • تمام فارسی کلام (کچھ ایک اردو نظموں میں بھی) میں اشعار کو بند میں نہیں لکھا گیا ہے بلکہ سب مصرعے یکساں دوری پہ ہیں۔
  • ہمزۂ اضافت زیادہ تر جگہوں پہ نہیں لگایا گیا ہے۔
  • کہیں کہیں املے کی غلطیاں بھی مل جاتی ہیں۔ اگر آپ کہیں تو انہیں اسی لڑی میں وقتاً فوقتاً لکھتا رہوں جب زیادہ اکٹھی ہو جائیں تو آپ ایپ میں درست کر دینا۔
 
آخری تدوین:

یاسر شاہ

محفلین
السلام علیکم !
شاندار کام کیا ہے تابش بھائی -انٹر ویو میں آپ کی آواز بھی مسحور کن لگی -

کوشش کرکے اقبال کے خطوط بھی شامل کر دیجئے فیض عام کے لئے-

اللھم زد فزد
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک فرمائش میری بھی ہے صدیقی صاحب:

آپ کی ایپ کے تلاش کے نتائج جب آتے ہیں تو ان میں متن میں مطلوبہ لفظ نہیں آتا بلکہ نظم کا عنوان یا غزل کا پہلا مصرع سامنے آتا ہے اور اکثر کسی لفظ کو ڈھونڈتے ہوئے یہ علم نہیں ہوتا کہ یہ کونسی نظم کا یا کس غزل کا ہے اور سب کو باری باری کھول کر دیکھنا پڑتا ہے اور کبھی تو مطلوبہ شعر تک پہنچنے میں کافی زیادہ وقت لگ جاتا ہے جب کہ عام طور پر، ویب وغیرہ میں جب ہم تلاش کرتے ہیں تو مطلوبہ لفظ متن کے اندر ہائی لائیٹ ہو کر، آگے پیچھے کے الفاظ کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے اور فی الفور مطلوبہ چیز مل جاتی ہے۔

مثال کے طور پر یہ تصویر دیکھیں، علامہ کے کلام میں "پرواز" ڈھونڈا ہے، آپ کی تلاش اور ایک ویب سائٹ کی تلاش میں فرق نظر آئے گا اور یہ بھی کہ میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں۔ اگر آسانی سے ہو سکے تو اس چیز کو دیکھ لیں۔ شکریہ! :)

Screenshot-2018-11-10-12-49-05.jpg

Fullscreen-capture-10-11-2018-124741-PM.jpg
 
Top