علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

زیف سید

محفلین
ایک اور غلطی نظر آئی ہے۔ نئے پرانے دونوں ورژنوں‌میں اگر گھ ٹ نے( بہ معنی زانو )لکھا جائے تو وہ گھٹنے بن جاتا ہے، یعنی گ ٹھ نے۔

زیف
 

اجنبی

محفلین
ایک مسئلہ

بعض مقامات پر الفاظ کی قطاریں اوپر نیچے ہو جاتی ہیں ۔ مثلآ محفل پر بعض لائنیں ایک دوسرے پر چڑھ گئی ہیں، سکرین شاٹ درج ذیل ہے۔
میرے پاس علوی نستعلیق کا اپڈیٹڈ ورژن ہے۔


attachment.php
 

Attachments

  • Clipboard01.jpg
    Clipboard01.jpg
    23.2 KB · مناظر: 63
میں یہ لکھنا بھول گیا تھا کہ انورٹڈ کوماز کی ترتیب شاید الٹ ہے۔ عام طور پر دائیں انورٹڈ کوما جس ”کی“ پر آتا ہے، اس پر علوی نستعلیق میں بایاں انورٹڈ کوما آتا ہے اور بائیں کی جگہ دایاں۔
 

Raheel Anjum

محفلین
لفظ سائینٹیفک (س+ٕ ا+ئ+ی+ن+ٹ+ی+ف+ک) کو جب علوی نستعلیق میں لکھا جائے تو الفاظ کا جڑاؤ صحیح نہیں رہتا
 

Raheel Anjum

محفلین
لفظ کھینچیں م س ورڈ 2007 میں علوی نستعلیق میں لکھیں تو شروع کا کاف مکمل طور پر غائب ہو جاتا ہے
 

Raheel Anjum

محفلین
لفظ بالا صحیح لکھا جاتا ہے لیکن اگر بالآخر لکھیں تو ل اور آ کے جوڑ کی شکل خراب ہو جاتی ہے
 

زین

لائبریرین
"ں "کے بعد اگر "ے "یا کوئی اور حرف لکھا جائے اور درمیان میں سپیس نہ دیا تو وہ جڑ جاتے ہیں
انہوںنے
میں +ے بغیر سپیس دیئے لکھا جائے تو یو ں نظر آتا ہے"میںے"
ں+ن بغیر سپیس دیئے لکھا جائے تو اس طرح‌نظر آتا ہے "ںن"
اس غلطی کی نشاندہی اس لیے کررہا ہوں کیونکہ اکثر اوقات دوران ٹائپنگ حروف یا لفظوں‌کے درمیان سپیس دینا بھول جاتا ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
"ں "کے بعد اگر "ے "یا کوئی اور حرف لکھا جائے اور درمیان میں سپیس نہ دیا تو وہ جڑ جاتے ہیں
انہوںنے
میں +ے بغیر سپیس دیئے لکھا جائے تو یو ں نظر آتا ہے"میںے"
ں+ن بغیر سپیس دیئے لکھا جائے تو اس طرح‌نظر آتا ہے "ںن"
اس غلطی کی نشاندہی اس لیے کررہا ہوں کیونکہ اکثر اوقات دوران ٹائپنگ حروف یا لفظوں‌کے درمیان سپیس دینا بھول جاتا ہے۔
تو زین آپ ایسا کیا کریں کہ اسپیس دے دیا کریں :)
 

الف عین

لائبریرین
ۃ کے مرکبات اکثر درست نہیں آتے.
سپیس کی غلطی تو بہتر ہے کہ یہ دکھاتا ہے، اس طرح اپنی غلطی پکڑی جا سکتی ہے. زیادہ تر اغلاط اسی میں ہوتی ہیں کہ الفاظ کے درمیان سپیس نہیں دی جاتی
 
الف نظامی کی تجویز اچھی ہے تاہم باریک غلطیاں لوگ علوی نستعلیق میں لکھتے ہوئے پکڑ پائیں گے، جیسے:

گ ھ ٹ ن ے : گھٹنے
گ ٹ ھ ن ے : گٹھنے
 

زین

لائبریرین
تو زین آپ ایسا کیا کریں کہ اسپیس دے دیا کریں
بھائی آپ کی بات درست ۔ لیکن آپ کو پتہ ہے کہ اخبارات میں تقریبا تمام کام ان پیج ہی میں‌ہوتا ہے اور ان پیج میں یہ مسئلہ نہیں‌آتا
کوئی تحریر وغیرہ ان پیج سے یونیکوڈ‌میں‌کنورٹ کرنے کی صورت میں‌یہ سپیس والا مسئلہ آجاتا ہے ۔میرے پاس کچھ تحریریں‌تھیں جو میں یہاں شیئر کرنا چاہتا تھا لیکن صرف اسی مسئلہ کی وجہ سے نہ کرسکا۔
 
Top