علوی نستعلیق فونٹ میں حروف کے جوڑوں کی غلطیاں نوٹ کریں

میں بھی اس سے متفق ہوں کہ غلط کو غلط ہی نظر آنا چاہیے،

ویسے زین آپ اس انپیج مبدل کو استعمال کریے، ہم اعجاز صاحب کی سربراہی میں اس کو بہتر بنا رہے ہیں امید ہے اس سے آپ کو بہتر نتائج ملیں گے اور ہم بھی آپ کے دستاویزات سے مستفید ہوسکیں گے۔

http://www.desertclick.com/test/Inpage2UNI_WEB_0.9.3.zip
 
Raheel Anjum

محفلین
لفظ ڈ+ا+ک+و+م+ی+ن+ٹ+ی+ش+ن کو جب علوی نستعلیق میں لکھا جائے تو جب تک اخری حرف ن پریس نہ کریں جوڑ صحیح رہتے ہیں لیکن جونہی ن پریس کریں تو ایک توشروع کا 'م' غائب ہو جاتا ہے اور دوسرے 'ی' اور'ن'کا جوڑ الگ الگ دکھائی دینے لگتا ہے
اگر آخری ن کی جگہ کوئی اور حرف لکھیں توبھی اوپر والے دونوں عمل ہو تے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں بھی اس سے متفق ہوں کہ غلط کو غلط ہی نظر آنا چاہیے،

ویسے زین آپ اس انپیج مبدل کو استعمال کریے، ہم اعجاز صاحب کی سربراہی میں اس کو بہتر بنا رہے ہیں امید ہے اس سے آپ کو بہتر نتائج ملیں گے اور ہم بھی آپ کے دستاویزات سے مستفید ہوسکیں گے۔

http://www.desertclick.com/test/inpage2uni_web_0.9.3.zip
شارق، میرے خیال میں اس کنورٹر کو ڈاٹ نیٹ میں کنورٹ کر دیا جائے تو اسے اپلیکیشنز میں شامل کرنا ممکن ہو جائے گا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
 
محمداحمد

لائبریرین
پ+ل+ک= پلک

پلک لکتھے ہوئے کافی "ک" کی جگہ "گ" نظر آرہا ہے۔ ایسا نہ جانے کیوں ہے میں نے مجبوری میں ل پر زبر لگایا تو کچھ اس طرح کا ہوگیا "پلَک"۔
 
اچھا مشورہ

شارق، میرے خیال میں اس کنورٹر کو ڈاٹ نیٹ میں کنورٹ کر دیا جائے تو اسے اپلیکیشنز میں شامل کرنا ممکن ہو جائے گا۔ آپ کا کیا خیال ہے؟

(موضوع سے ہٹنے کے لیے معذرت)

نبیل میرے خیال میں اچھا مشورہ ہے، اگر محفل کے کوئی دوست اس کو ڈاٹ نیٹ میں پورٹ کرنے کو تیار ہوں تو میں تکنیکی معلومات بخوشی منتقل کر دوں گا۔
 
الف عین

لائبریرین
شارق کا شکریہ کہ نیا ورژن یہاں ہی مہیا کر دیا. اسے محفل کے ڈاؤن لوڈ میں شامل کر دیں تو بہتر ہو.

علوی نستعلیق کے بارے میں...
سنہ کی علامت محض عیسوی سن کے لئے کام کرتی ہے. یعنی اس میں سن عیسوی کا ہی پرووژن ہے، سنِ ہجری کا نہیں. دعوۃ القرآن میں ہجری سن ہٹا رہا ہوں. ٍ
 
علوی امجد

میں نے نوٹ کرلیا ہے۔ انشاء اللہ اگلے ورژن میں شامل کردی جائے گی۔
ایک تھوڑی سے گائیڈ لائن بھی دے دیں کہ سنہ کا یونی کوڈ ویلیو تو 0601 ہے ۔ جس پر میں نے 'ء' کا اضافہ کرکے سن عیسوی بنا دیا۔ مجھے اس وقت یونی کوڈ شیٹ نہیں مل رہی لیکن میرا خیال ہے کہ ہجری کے لئے علیحدہ سے شائد کوئی ویلیو نہیں ہے۔اس کے لئے کیا کیا جائے؟ کیا ایک اضافی کیریکٹر بنا دیا جائے۔ لیکن اس میں سب سے بڑا مسئلہ کی بورڈ سے ٹائپنگ کا ہوگا؟
 
arifkarim

معطل

لیٹسٹ یونیکوڈ شیٹ:
http://unicode.org/charts/PDF/U0600.pdf

سنہ ہجری کیلئے پرائوٹ یوز ایریا میں کوئی ویلیو دے دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
علوی امجد

محفلین
لیٹسٹ یونیکوڈ شیٹ:
http://unicode.org/charts/pdf/u0600.pdf

سنہ ہجری کیلئے پرائوٹ یوز ایریا میں کوئی ویلیو دے دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فی الحال تو یہی کرنا پڑے گا لیکن Pua کیریکٹرز کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہوتا ہے کہ وہ کی بورڈ میپنگ میں نظر نہیں آتے اور نہ ہی ہر کوئی ایسے آسانی کے ساتھ کی بورڈ میں ڈال سکتا ہے۔
 
یا پھر عربی میپنگ میں ہی کوئی بیکار سی ویلیو سے دیں جو اردو کیبورڈ میں تو ہو، لیکن بہت کم استعمال ہوتی ہو۔ جیسے آپنے المصحف فانٹ میں کیا تھا ;)
 
السلام علیکم
ٹائپنگ‌ کے دوران کچھ الفاظ سامنے آتے ہیں جو درست نہیں ہوتے یا لگیچرز کے درمیان فاصلہ زیادہ ہوتا ہے۔ کچھ الفاظ نکالے ہیں میں نے جدول بناکر وورڈ میں کیا وہ الفاظ لکھ دوں یا پھر مزید اضافہ کرکے یہاں فائل دے‌ دوں۔ میں نے ان الفاظ کو بھی نوٹ کرنا شروع کیا تھا جہاں مثلا نقطے جڑتے ہیں یا پھر ایک ہی لفظ کے لگیچر کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے

کس قسم کے‌ الفاظ نوٹ کروں؟

شکریہ
 
بہتر ہے وہ الفاظ یا جوڑ یہیں پوسٹ کر دیں۔ اس طرح غلطی ڈھونڈنے میں آسانی ہوگی۔
 
فی الحال تو یہی کرنا پڑے گا لیکن Pua کیریکٹرز کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہوتا ہے کہ وہ کی بورڈ میپنگ میں نظر نہیں آتے اور نہ ہی ہر کوئی ایسے آسانی کے ساتھ کی بورڈ میں ڈال سکتا ہے۔
لیکن سنہ میں "ء" ڈالنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ آپ صرف سنہ ڈال دے اور تھوڑی سی پوزیسنگ کر دیں گے جب "ء" یا "ھ" ڈالے تو سنہ کی آخر میں کہاں پر آئے۔اللہ اللہ خیر سلا
21-Nov-082224Picture_02.gif
 
مغزل

محفلین
توجہ فرمائیں‌
کیوں کہ مجھے یہی مسئلہ درپیش تھا تب ہی میں نے کھابہ کا لفظ استعمال کیا ۔۔۔۔۔
ورگرنہ میں بھی ط ع ا م لکھتا

آصف شفیع نے کہا:
یعنی اول طعام بعد کلام؟
رسید کا شکریہ

ط سےط ع ام لکھیئے تو بعام لکھا جاتا ہے ۔
جب کہ نسخ میں صحیح ہے
 
Raheel Anjum

محفلین
محفل پر آوارہ گردی کرتے ہوئے ایک جگہ ٹیکسٹ لکھی نظر آئی "میںبھی " کچھ سمجھ میں نہ آیا کہ یہ کیا لکھا ہوا ہے۔ ورڈ کھول کر اس میں پیسٹ کیا تو بھی کچھ سمجھ میں نہ آیا کہ کیا لکھا ہوا ہے۔ جب فانٹ کوعلوی نستعلیق کی بجاے اردو نسخ سے تبدیل کیا تو پتا چلا کہ اصل میں یہ "میں بھی "لکھا ہو اہےلیکن اس میں لکھنے والے نے غلطی سے ں اور ب میں سپیس نہیں دی۔لیکن اس غلطی نے دونوں حروف میں اور بھی کی شکل بالکل بگاڑ دی ہے۔ لیکن انہی الفاظ‌کو اگر کسی نسخ فانٹ میں بغیر سپیس کےلکھیں تو اس کی شکل خراب نہیں ہو تی
 
Top