اس فانٹ کے حوالے سے کچھ دنوں سے اردو محفل اور دیگر فورمز پر جو میں بحث و مباحثہ دیکھ رہا ھوں وہ صرف اور صرف اس کی ویب پر کارکردگی پر ہورہا ھے میرا خیال ہے کہ میں اس فانٹ کے حوالے سے ایک بات ضرور واضع کردوں کہ اس فانٹ پر کام کے آغاز میں جو سوچ تھی وہ صرف یہ تھی کہ مائکروسافٹ ورڈ کے لئے ایک ایسا اوپن ٹائپ لیگچر بیسڈ نستعلیق فانٹ ڈیویلپ کیا جائے جو نہ صرف اچھی رفتار کا حامل ہو بلکہ خوبصورتی میں بھی منفرد ہو۔ جن کے سامنا اس سے پہلے بننے والے فانٹس کو تھا۔
اس حوالے سے فاروق صاحب کا حد درجے مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے کمال مہربانی سے اپنے رعنا فانٹ کو بنیاد بنانے کی اجازت دی۔ جس پر کام کا آغاز کیا گیا بعد میں اس کی شکل و صورت میں کافی تبدیلیاں آئیں اور آج یہ اس پوزیشن پر ہے کہ اپنے ہم عصر دیگر فانٹس پر یقینا فوقیت رکھتا ہے۔ انشاء اللہ عنقریب آپ اس رزلٹ خود دیکھ بھی لیں گے۔
اب رہا سوال ویب پر اس کی رفتار اور کارکردگی کا جس پر کافی زور و شور سے بحث و مباحثہ ہورہا ہے اور کافی توقعات بھی وابستہ ہیں تو میں یہ بات واضع کرتا چلوں کہ اس کی بنیاد ویب پر استعمال کے لئے ہرگزنہیں تھی اور نہ ہی اس کی ویب پر اس کی کارکردگی کو اس فانٹ کی کامیابی یا ناکامی کا معیار بنایا جاسکتا ہے۔ اگرچہ خوش قسمتی سے یہ ویب پر اسی سپیڈ اور خوبصورتی کے ساتھ چل رہا ہے جیسے یہ مائیکروسافٹ ورڈ پر چلتا ہے لیکن پھر بھی اس میں کچھ مسائل ہوسکتے ہیں۔ جس میں سب سے بڑا مسئلہ اس کا سائز ہے۔ ممکن ہے یہ سب وقت کے ساتھ ساتھ آئندہ کے ورزن میں ٹھیک ہوتے رہیں لیکن فی الوقت اسے ویب کے لئے ایک مکمل فانٹ نہیں سمجھا جائے۔
ویب پر اس کا رزلٹ: