! علوی نستعلیق کے اسکرین شارٹس !

جی ہاں‌2 نومبر حتمی تاریخ‌ ہے علوی نستعلیق کے ریلیز ہونے کا اب سب دوست احباب اسکے تشہیر کا اپنی اپنی طرف سے پوری کوشش کیجئے گا
 
علوی امجد

محفلین
اس فانٹ کے حوالے سے کچھ دنوں سے اردو محفل اور دیگر فورمز پر جو میں بحث و مباحثہ دیکھ رہا ھوں وہ صرف اور صرف اس کی ویب پر کارکردگی پر ہورہا ھے میرا خیال ہے کہ میں اس فانٹ کے حوالے سے ایک بات ضرور واضع کردوں کہ اس فانٹ پر کام کے آغاز میں جو سوچ تھی وہ صرف یہ تھی کہ مائکروسافٹ ورڈ کے لئے ایک ایسا اوپن ٹائپ لیگچر بیسڈ نستعلیق فانٹ ڈیویلپ کیا جائے جو نہ صرف اچھی رفتار کا حامل ہو بلکہ خوبصورتی میں بھی منفرد ہو۔ جن کے سامنا اس سے پہلے بننے والے فانٹس کو تھا۔

اس حوالے سے فاروق صاحب کا حد درجے مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے کمال مہربانی سے اپنے رعنا فانٹ کو بنیاد بنانے کی اجازت دی۔ جس پر کام کا آغاز کیا گیا بعد میں اس کی شکل و صورت میں کافی تبدیلیاں آئیں اور آج یہ اس پوزیشن پر ہے کہ اپنے ہم عصر دیگر فانٹس پر یقینا فوقیت رکھتا ہے۔ انشاء اللہ عنقریب آپ اس رزلٹ خود دیکھ بھی لیں گے۔
اب رہا سوال ویب پر اس کی رفتار اور کارکردگی کا جس پر کافی زور و شور سے بحث و مباحثہ ہورہا ہے اور کافی توقعات بھی وابستہ ہیں تو میں یہ بات واضع کرتا چلوں کہ اس کی بنیاد ویب پر استعمال کے لئے ہرگزنہیں تھی اور نہ ہی اس کی ویب پر اس کی کارکردگی کو اس فانٹ کی کامیابی یا ناکامی کا معیار بنایا جاسکتا ہے۔ اگرچہ خوش قسمتی سے یہ ویب پر اسی سپیڈ اور خوبصورتی کے ساتھ چل رہا ہے جیسے یہ مائیکروسافٹ ورڈ پر چلتا ہے لیکن پھر بھی اس میں کچھ مسائل ہوسکتے ہیں۔ جس میں سب سے بڑا مسئلہ اس کا سائز ہے۔ ممکن ہے یہ سب وقت کے ساتھ ساتھ آئندہ کے ورزن میں ٹھیک ہوتے رہیں لیکن فی الوقت اسے ویب کے لئے ایک مکمل فانٹ نہیں سمجھا جائے۔
ویب پر اس کا رزلٹ:

16.gif

12.gif

1-6.gif

15.gif

2-6.gif
 
arifkarim

معطل
ماشاءاللہ، یہ تو ویب پر بھی خوب جگمگا رہا ہے۔ امید ہے ان شاٹس کے بعد بحث و مباحثہ ختم ہو جائے گا۔۔۔
 
میرے خیال سے ویب کے لئے فانٹ بنانے کے لئے از سر نو کام کرنا ہوگا۔ ایک تو لائن اسپیسنگ دوسرے سائز کے تناسب کا خاص‌ خٰال رکھنا ہوگا۔ ورنہ گریس فل ڈگریڈیشن نہیں‌ہو پاتا۔ اور مطلوبہ فانٹ دستیاب نہ ہونے کی صؤرت میں صارف کی مشین پر صفحہ انتہائی بھونڈا نظر آںے لگتا ہے۔ کئی جگہوں پر ٹٰیب اور فہرست میں‌ توڑ پھوڑ واقع ہو جاتا ہے۔

جاوا اسکرپٹ سے کسی مشین میں کسی خط کی موجودگی کا پتہ لگانا بھی جوئے شیر کا لانا ہے۔ ورنہ متبادل سی ایس ایس سے ہی کام لیا جا سکے ایسے موقعوں پر۔
 
درست، دراصل اسکرین شارٹس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ، ''زبردستی'' براؤزر میں فانٹ کو فٹ کیا گیا۔ میں بھی اکثر بعض نستعلیق فانٹس کی ٹیسٹنگ کے دوران یہ کام کرتا ہوں، اور چونکہ فانٹ کا اور ویب پیج کا اسٹائل مختلف ہوتا ہے۔ اسلئے تھوڑ پھوڑ واقع ہو جاتی ہے۔ جاوا اسکرپٹ یا سی ایس ایس میں اس فانٹ کو تاہوما فیملی کیساتھ ڈیفائن کر دینا چاہیے تاکہ اگر کسی کے پاس یہ فانٹ نہ بھی موجود ہو تو کم از کم صاف تو نظر آئے۔۔۔۔
 
جی ہاں یہ صرف ٹیسٹنگ کے لئے اپنی سٹائل شیٹ ڈیفائن کرکے براوزر کو زبردستی یہ فانٹ دکھانے پر مجبور کیا گیا ہے۔ درحقیقت ان تمام ویب سائٹس کی اپنی ایک مخصوص سٹائل شیٹ ہوتی ہے جو کہ ان میں استعمال کردہ فانٹس کو مدنظر رکھ کر بنائی جاتی ہے ان میں زیادہ تر نسخ فانٹ کو بنیاد بنا کر بنائی گئی ہیں۔ اس لئے ان تصاویر میں آپ کو سپیسنگ اور فانٹ میں مطابقت نظر نہیں آرہی۔ جب ان ویب سائٹس پر اس فانٹ کو صحیح سٹائل شیٹ کے ساتھ لگایا جائےگا تو اس کی کارکردگی نظر آئے گی۔ لیکن یہاں میں پھر آپ سے کہوں‌گا کہ یہ فانٹ ویب کو مدنظر رکھ کر نہیں بنایا گیا تھا اس لئے اس کو ویب کا معیار پر نہ پرکھا جائے۔
 
علوی بھائی کہاں ہیں؟ یہاں بہت ٹینشن ہو گئی ہے :)
نا بھیا کوئی ٹینشن نہیں ہے ۔ بس خوشی کچھ زیاد ہی ہے۔ دراصل آج میں نے جاب کے سلسلے میں ایک اردو فارم بنایا تھا جو نفیس نستعلیق پر بہت خوبصورت لگ رہا تھا۔ تو اگر اس فارم کو نوری نستعلیق/ علوی نستعلیق پر دیکھونگا گا تو کتنا خوبصورت لگے گا۔ بس یہی بات تھی ایکس سائٹینگ کی۔
:):):):):)
والسلام:):):)
:):)
 
مہوش علی

لائبریرین
بالکل اپنی بساط کے مطابق مکمل تشہیر کریں گے۔

علوی نستعلیق کی تشہیر کے حوالے سے میری خواہش تھی کہ جب یہ فونٹ ریلیز ہوتا تو مثال دینے کے لیے کم از کم "اس محفل" کا لنک اس پر ہوتا اور یہ "محفل" آفیشل ریلیز سے قبل ہی علوی نستعلیق میں منتقل کر لی گئی ہوتی۔
ابھی بھی اگر وقت باقی بچا ہے تو اس تجویز پر غور کریں کیونکہ بہت بہتر ہو گا کہ ریلیز کے وقت کم از کم ایک ویب سائیٹ اس فونٹ میں کام کر رہی ہو تاکہ لوگ خود اس فونٹ کی آنلائن کارکردگی کا مطالعہ کر سکیں۔
 
اگر کل رات 12 بجے تک کا وقت ہو تو سمت کے تازہ شمارے کو اس میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ اس شمارے میں پریزینٹیشن سے متعلق چند تبدیلیاں رہتی ہیں جنہیں میں کل رات سے قبل مکمل کر پانے سے قاصر ہوں۔
 
arifkarim

معطل
علوی نستعلیق کی تشہیر کے حوالے سے میری خواہش تھی کہ جب یہ فونٹ ریلیز ہوتا تو مثال دینے کے لیے کم از کم "اس محفل" کا لنک اس پر ہوتا اور یہ "محفل" آفیشل ریلیز سے قبل ہی علوی نستعلیق میں منتقل کر لی گئی ہوتی۔
ابھی بھی اگر وقت باقی بچا ہے تو اس تجویز پر غور کریں کیونکہ بہت بہتر ہو گا کہ ریلیز کے وقت کم از کم ایک ویب سائیٹ اس فونٹ میں کام کر رہی ہو تاکہ لوگ خود اس فونٹ کی آنلائن کارکردگی کا مطالعہ کر سکیں۔

اسکی فکر نہ کریں، نبیل بھائی علوی نستعلیق کیلئے ایک ٹیسٹنگ تھیم بنا چکے ہیں!:grin:

ذرا نیچے تھیمز پر نظر تو ماریں!
 
Top