علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

نبیل

تکنیکی معاون
ماوراء، پہلے تو آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے میرے پسندیدہ ناول پر کام کا آغاز کیا ہے۔ لیکن آپ نے یہاں ڈاکٹر احسن فاروقی کا نام کیوں لکھا ہے؟ اس کتاب کے مصنف تو ممتاز مفتی ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
نبیل، اس کتاب پر نہ صرف میں کام شروع کر رہی ہوں بلکہ ہماری اور بھی کئی ممبرز لکھیں گے۔ سب سے پہلے تو سارہ خان نے اس کو لکھنے کا آغاز کیا ہے۔ اس کے بعد جو بھی اسے ٹائپ کرنے میں ہماری مدد کر سکے۔

اس کے رائٹر کا نام ممتاز مفتی (پہلی پوسٹ میں) ہی لکھا ہے۔ اس کا جو آخری باب ہے میرا خیال ہے وہ ڈاکٹر احسن فاروقی کے کومنٹس ہیں۔
 
جواب

بہت خوب

کافی ضخیم ناول ہے اور اسے اردو ادب کا گروگرنتھ بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ناول اردو کے عظیم ناولوں میں سے ایک ہے۔ ایک ایسے بچے کی کہانی جس کی نفسیات پر اس کے باپ کی مکمل جنسی زندگی اثر انداز ہوتی ہے اور عورت کا جسم اس کے لیے ایک سراب بن جاتا ہے۔ ناول کا بہترین اور لافانی کردار شہزاد ہے۔ جس کا کردار اس شعر سے واضح ہوسکتا ہے۔ کہ

دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہے
جو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے

جب کہ ایلی کی سادی کے ساتھ محبت کی داستان بھی اپنی مثال آپ ہے۔ میں نے زندگی میں‌ پہلا اچھا ناول علی پور کا ایلی پڑھا۔ اور جب ناول ختم ہونے لگا تو مجھے احساس ہوا کہ اس کے بعد تو پڑھنے کے لیے کچھ بھی نہیں رہا۔ لائنجائس کی ترفع کی تعریف اگر کسی ناول کے لیے استعمال ہو سکتی ہے تو وہ علی پور کا ایلی ہے۔ بے شک ناول پڑھنے کے بعد میں اپنی ذہنی سطح کو عام سطح سے کافی بلند محسوس کرنے لگا تھا اور یہی ترفع کا اصل مقام ہے۔

اللہ آپ کو توفیق دے کہ آپ اس مشکل کام کو بخوبی سرانجام دے سکیں۔ میں چند اور پروجیکٹس پر کام کررہاہوں اور اگر فرصت ملی تو آپ لوگوں کا ساتھ ضرور دوں گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ ماوراء۔ جلد از جلد کام شروع کر رہے ہیں۔ پہلے یہ بتائیں کہ سارہ کون سے باب پر کام کر رہی ہیں تاکہ ہم لوگ مزید تقسیم کر سکیں۔ ابھی کچھ دن میں‌ وکی پر کتب کی نیویگیشن لنکس پر کام کر رہا ہوں۔ لیکن اس معاملے میں‌میں‌حاضر ہوں۔
غلام
 
ماوراء

محفلین
نبیل، وہاب اور قیصرانی آپ سب کا شکریہ۔
اصل میں محب بھی کہیں اس میں شامل تھے، لیکن ان کی مجھے آج تک نہ سمجھ آئی ہے اور شاید کبھی آ بھی نہ سکے۔

قیصرانی، سارہ کو میں نے ابھی چند صفحات ہی بھیجے ہیں۔ وہ شروع سے ہی لکھ رہی ہے۔ ابھی مجھے بھی وکی سے ہی فرصت نہیں مل رہی۔ اس لیے کوشش کروں گی کہ ساتھ ساتھ اس پر بھی کام کر سکوں۔ آپ کی مدد کا بھی بہت شکریہ۔ امید ہے کہ شمشاد بھائی، جاوید اقبال اور فریب بھی ساتھ دیں گے۔ جب مکمل ٹیم بن جائے تو شاید پھر ہی ہم تقسیم کا کام کر سکیں گے۔
 
بہت خوب ماورا ، کیا کہنے یعنی اب مجھے ایک لاینجل مسئلہ کی طرح پیش کر رہی ہو جس کی نہ تمہیں کبھی سمجھ آئی اور نہ آئے گی :p میں اتنا مشکل تو نہیں ہوں بیشک رضوان سے پوچھ لو :wink:

میں شامل تھا کیا مطلب :shock: میں نے ہی تو اعلان کیا تھا اس کتاب کا اور تم نے کہا تھا کہ ابھی نہیں کرنا تھا اعلان ، میں پھر چپ ہوگیا اور اس انتظار میں تھا کہ اس کتاب کے صفحات سکین ہوجائے اس مقدار میں کہ ہم پوری ٹیم کو اس پر لگا سکیں مگر تم نے اشارتا بھی نہیں بتایا کہ اس پر کام شروع ہوگیا ہے اور کوئی اس پر کام بھی کررہا ہے۔

میں تو خود عالم حیرت میں ہوں اب تک کہ دنیا کے رنگ ڈھنگ بھی نرالے ہیں :lol:
 
الف عین

لائبریرین
علی پور کا ایلی ممکن ہے کہ کاپی رائٹ سے آزاد ہو، لیکن اگر ناشر نے اپنا کاپی رائٹ رکھا ہے تو غلط ہوگا۔ اور یہ بات اس وقت لاگو ہو گی جب اس اڈیشن کو من و عن معہ دیباچے کے دیا جائے۔ احسن فاروقی کا مقدمہ اس کتاب پر شایسد کاپی رائٹ کے تحت آئے گا۔ اس لئے محض اصل ناول کیا جاے۔
اب اردو کے باقی عظیم ناولوں کا کب پلان بن رہا ہے:
خدا کی بستی
آگ کا دریا
اداس نسلیں
آنگن
تلاشِ بہاراں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:

رضوان کے لیے آپ مشکل نہیں ہو گے نا۔ لیکن میرے لیے بہت ہیں۔ بے شک منصور سے پوچھ لیں۔ :)

ویسے میں نے یہ جملہ اس لیے لکھا تھا کہ آپ کو ذرا پتہ چل جائے کہ کام بھی شروع کرنا ہے۔ سارہ کی آجکل چھٹیاں ہیں وہ کہہ رہی تھی کہ میں ابھی مدد کر سکتی ہوں۔ اسی لیے میں نے اس کو کچھ صفحات بھیج دئیے ہیں۔ اور تھریڈ بھی کھولا ہے۔
اعلان تو آپ واقعی کر چکے ہیں۔ ویسے آپ کو معلوم ہے کہ کتنے صفحات سکین ہو چکے ہیں۔؟؟ (اب دیکھ کر نہ بتایئے گا۔)

میں اور منصور تو آپ کے انتظار میں ہوتے ہیں کہ شاید آپ کی طرف سے کوئی اب کام کی بات کا اشارہ ہو۔۔پر۔۔۔ :roll:
 
رضوان

محفلین
ًماوراء بہت شاندار اس ناول کے ساتھ تم ہی انصاف کر سکتی ہو۔ ناول کے متعلق میرے خیالات کی ہو بہو وہاب نے ترجمانی کی ہے علی پور کا ایلی اور اداس نسلیں دو ایسے ناول ہیں کہ جنہیں پڑھ کر افسوس ہوا کہ اتنی جلدی ختم ہو گئے۔
محب واقعی مشکل نہیں ہے اگر ان سے کوئی توقع نہ رکھی جائے باقی کسی نے کہا ہے نا کہ حسابِ دوستاں دردِ دل والی بات ہے۔ اب زیادہ منہ کھولیں تو بدنامی اپنی ہی ہے کہ بندہ اپنے دوستوں ہی سے پہچانا جاتا ہے۔ :wink:
 
اعجاز اختر نے کہا:

کوشش ہے اعجاز صاحب کے اس کے بعد اداس نسلیں شروع کیا جائے۔
 
ماوراء نے کہا:

منصور سے کیوں پوچھوں اس کے لیے تو میں بالکل حلوہ ہوں سمجھنے کے لحاظ سے۔ میں تو تیار ہوں خود ہی کہہ رہی تھی کہ ابھی بہت تھوڑے صفحات ہوئے ہیں اور ابھی فائنل کے بعد زور پکڑا جائے گا سکینگ پر۔ سچ تو یہ ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ کتنے سکین ہوگئے ہیں ، دیکھ لو میں نے سچ کا ساتھ دیا ہے اتنے کڑے وقت میں بھی :lol:

ہاں ہاں تم اور منصور ہی تو سارے کام کرتے ہو میں اور رضوان تو صرف باتیں ہی کرتے ہیں ، کہہ دو کہہ دو ۔ ایک تو رضوان کے ساتھ پھر پھر کر میں بھی بدنام ہوگیا ہوں۔ میں بالکل تیار ہوں کام کے لیے اور اس دفعہ تو دیکھنا رضوان کو بھی تیار کر لوں گا۔
 
رضوان نے کہا:
ًماوراء بہت شاندار اس ناول کے ساتھ تم ہی انصاف کر سکتی ہو۔ ناول کے متعلق میرے خیالات کی ہو بہو وہاب نے ترجمانی کی ہے علی پور کا ایلی اور اداس نسلیں دو ایسے ناول ہیں کہ جنہیں پڑھ کر افسوس ہوا کہ اتنی جلدی ختم ہو گئے۔
محب واقعی مشکل نہیں ہے اگر ان سے کوئی توقع نہ رکھی جائے باقی کسی نے کہا ہے نا کہ حسابِ دوستاں دردِ دل والی بات ہے۔ اب زیادہ منہ کھولیں تو بدنامی اپنی ہی ہے کہ بندہ اپنے دوستوں ہی سے پہچانا جاتا ہے۔ :wink:

بھائی صاحب آپ بھی ذرا سنبھل جائیں ، یہ ناول ایک عفریت ہے اور اس کے لیے پوری لائبریری ٹیم ملے گی تو یہ مکمل ہوگا۔ اس پر منصور ، میں اور ماورا شروع میں تبادلہ خیال کرچکے ہیں اور اس کے لیے ہم سب کو مل کر لکھنا ہوگا ، خوشی کی بات یہ ہے کہ ایک اور تیز رفتار لکھنے والے ممبر جاوید اقبال بھی اب ہمارے ساتھ ہیں اور سارہ بھی ساتھ ہے اس دفعہ اور شاکر بھی ہاتھ بٹا سکیں گے کچھ۔ اور تو اور میرا ارادہ ہے کہ باس شگفتہ سے بھی کچھ تبرکا لکھوا لیا جائے۔ :lol:

باقی اتنا کچھ کہہ کر بھی کہتے ہو کہ اب زیادہ منہ کیا کھولنا ، منہ ہے کہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی

تسلی رکھیں آپ کے لئے کچھ اور عفریت بھی ہیں جو آپ کی راہ تک رہے ہیں :)
۔

ماوراء ،

آپ کے لئے شکریہ تو بہت کم لگتا ہے کہنا ۔

:best: :zabardast1:

اگر ضرورت ہو تو تبرک میں مجھے بھی شامل کرلیں ورنہ محب علوی تو پیدا ہی کام کرنے کے لئے ہوئے ہیں ۔

سارہ

بہت خوب
 
ماوراء

محفلین
زبردست سارہ۔۔ جیتی رہو!! مجھے نہیں معلوم تھا کہ اتنی جلدی لکھ لو گی۔ ادھر میں نے فائل بھیجی اور ادھر تم نے لکھ کر پوسٹ بھی کر دیا۔ :( :wink:

شگفتہ سسٹر، میں نے تو صرف تھریڈ کھولا ہے۔ وہ اسی لیے کہ سارہ نے لکھنا شروع کرنا تھا۔ اگر آپ تھریڈ کھولنے کا شکریہ کر رہی ہیں۔ تو شکریہ۔

اور محب علوی صاحب کے لیے میں نے آج تک جو کہا وہ صرف مذاق میں کہا تھا۔ ( کہ کام کم اور باتیں زیادہ کرتے ہیں) ورنہ ہم سب کو معلوم ہے کہ وہ ماشاءاللہ کتنے کام کرتے ہیں۔ اور اس میں کوئی شک نہیں۔

علی پور کا ایلی کو لائبریری میں برقیانے کا محب علوی کو ہی خیال آیا۔ اور وہ ہی اس کتاب کو سکین کروا رہے ہیں۔ میں نے بس اس میں سارہ اور سارا( آجکل افسانہ لکھ رہی ہے اس کے مکمل ہو جانے کے بعد انشاءاللہ) کو اس ٹیم میں شامل کیا ہے۔ میں خود بھی انشاءاللہ جلد ہی لکھو گی۔ (آجکل وکی پر مصروف ہوں)۔ جیسا کہ محب علوی صاحب نے کہا ہے کہ اس کتاب کا اعلان انھوں نے کیا تھا۔ اس لیے مجھے امید ہے کہ وہ اس کی ٹیم کا بھی اعلان کر دیں گے۔

اگر یہاں میری تعریف کے بجائے محب علوی کی تعریف کی جائے تو مجھے زیادہ خوشی ہو گی۔ :)
 
اب مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ ماورا اتنی اچھی کیسے ہوگئی ہے یکایک اور اپنے حصہ کا کریڈٹ بھی مجھے دینے پر تل گئی ہے ، لگتا ہے عرصہ ہوا کسی سے ڈانٹ نہیں پڑی یا ماورا نے کوئی زبردست پینترا بدلا ہے۔ آئیں ذرا تحقیق کرتے ہیں ں

اور محب علوی صاحب کے لیے میں نے آج تک جو کہا وہ صرف مذاق میں کہا تھا۔ ( کہ کام کم اور باتیں زیادہ کرتے ہیں) ورنہ ہم سب کو معلوم ہے کہ وہ ماشاءاللہ کتنے کام کرتے ہیں۔ اور اس میں کوئی شک نہیں۔

ویسے اس میں مذاق زیاد ہے کہ سنجیدگی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہی ، کوئی مدد کرے گا میری ان جملوں کو سمجھنے میں۔ ذرا جملوں کی بناوٹ پر غور کریں۔ محب علوی صاحب ( صاحب کے لفظ پر غور کیا جائے یہ اکثر طنزیہ یا مخالفت میں کہا جاتا ہے ) کے لیے میں نے آج تک جو کہا وہ صرف مذاق میں کہا تھا ( وضاحت کے طور پر جو کچھ بریکٹ میں لکھا ہے اس پر غور کریں ، کام کم اور باتیں زیادہ ہی کو دہرا دیا ہے چالاکی کے ساتھ )۔ ماشاءللہ کتنا کام کرتے ہیں ( اس میں تو صاف صاف باقیوں کو نکتہ چینی کی دعوت دی ہے)۔ آگے کمال خوبصورتی سے کیسے شک پر مہر لگائی ہے یہ کہہ کر

“ وہ ماشاءاللہ کتنے کام کرتے ہیں۔ اور اس میں کوئی شک نہیں۔ “
سارے فورم کو شک ہے اور موصوفہ کہہ رہی ہیں کہ اس میں کوئی شک نہیں :wink:

اب ذرا پس منظر پر روشنی ڈال دوں کہ یہ ناول شروع کیسے ہوا۔ ایک شخصیت ہیں جمال اعظم جو کتابیں سکین کرنے میں وہی مہارت رکھتے ہیں جو ہماری شمشاد خطوط لکھنے میں ۔ انہی کی سکین کی ہوئی زاویہ 1 اور زاویہ 2 پر میں نے ماورا کو مشورہ دیا تھا اور ماورا نے زاویہ 1 شروع کرکے باقی ٹیم کو ساتھ ملا کر مکمل کی تھی اور بعد ازاں پھر زاویہ 2 بھی اسی ٹیم نے مکمل کی تھی۔ میں نے پروگرام بنایا کہ جمال اعظم کو دام میں لایا جائے کیونکہ یہ ایسا شخص ہے جو لائبریری کے لیے ایک زبردست بنیادی کام سرعت سے کرسکتا ہے اور کر بھی رہا ہے۔ میں نے اور ماورا نے میل لکھیں اور شکریہ کے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دی جس پر آمادگی کا اظہار کیا جمال اعظم نے۔ جمال کے پاس دو کتابیں تھی اس وقت الکھ نگری اور علی پور کا ایلی ، جس پر ہم نے علی پور کا ایلی پر رضامندی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں میری کچھ مصروفیت رہی مگر ماورا نے اس کام کو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے کتاب سکین کروانا شروع کردیا اور اب تک کافی حد تک کتاب سکین ہوچکی ہے۔ سکین کروانے کا زیادہ سہرا ماورا ہی کے سر ہے مگر مشاورت اور کتاب کی سلیکشن میں میرا برابر کا ہاتھ رہا ہے ( یہ کریڈٹ میں لے لیتا ہوں جو میرا بنتا ہے :wink:
 
کتاب لکھنے اور لکھوانے کی لیے جس لگن اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہے وہ ماورا میں بدرجہ اتم موجود ہے اور میں کتاب میں ساتھ تو رہوں گا مگر اس لکھوانے کے لیے ماورا سے درخواست کروں گا کہ وہ کسر نفسی چھوڑ کر وہی پرانی لگن کا مظاہرے کرے جو اس نے زاویہ کے لیے کی تھی۔ کوئی بندے اگر کام میں سستی کرے یا کسی بندے کو کام کے لیے قائل کرنا ہو تو میں طنزوں کے تیروں کے ساتھ ہمہ وقت میسر ہوں صرف ایک استثنائی صورت (رضوان ) کے سوا ۔ :lol:

ٹیم کے اعلان کے طور پر اگر ماورا مجھے سعادت دے رہی ہے تو کفرانِ نعمت کیوں اور آپ ہی کریں میں کس لائق جیسے تکلفات میں پڑے بغیر عرض کردوں کہ کتاب ہے بہت بڑی اور ہم لوگ ہیں چھوٹے (‌کتاب کا علمی قد بھی تو دیکھنا ہے ) مگر اگر ہم نے وہی لگن دکھائی جو ہم نے پچھلی بار دکھائی تھی اور ہمیں ساتھ ملا اپنے چند پرانے اور نئے ممبران کا تو یقین کریں اس دفعہ تاریخ رقم ہوجائے گی۔

ماورا ( کتاب کو چلانے اور لکھنے دونوں میں اپنے سابقہ تجربہ کی وجہ سے سب سے زیادہ اہمیت کی حامل)

شمشاد (‌بہت امیدیں ہیں اس شہنشاہِ خطوط سے )

قیصرانی ( جو اب ترقی کرکے بے بی سے باتونی ہوگیا ہے اور جس کی رفتار اپنے منہ سے آپ بولتی ہے)

فریب ( زاویہ کی دونوں کتابوں میں برابر شریک رہے اور اس دفعہ بھی اہم ترین رکن ہوں گے انشاءللہ )

جاوید اقبال ( اس نو جوان کی رفتار اور لگن دیکھ کر مجھے امید ہے کہ ہم سب خوش رہیں گے )

سارائیں (سارہ اور سارا ، اس دفعہ تو شروعات ہی ان سے ہوئی ہے اور یقینا یہ اس کتاب اور لائبریری کے لیے مسرت کی خبر ہے )

رضوان ( اگر آبِ گم سے سر اٹھا لیں ویسے مجھے امید ہے اس دفعہ رضوان پرانے داغ دھو دیں گے)

محب علوی ( میں بھی اس دفعہ حیران کرنے کے موڈ میں ہوں )

شاکر ( رفتار تو اچھی خاصی ہے مگر لبیک ان کی پہلی ترجیح ہے میری کوشش ہے کہ کچھ نہ کچھ لکھوا لیا جائے اس پر بھی )

وہاب ( اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اس ادارے سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے )

شگفتہ تبرکا کچھ لکھوانے کا خیال تو ہے آگے دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دوستو، ابھی میرا خیال ہے کہ دو یا تین سو صفحات سکین ہو چکے ہیں۔ کیوں نہ ایک ایک باب ہم دوست آپس میں بانٹ لیں تاکہ کام جلدی سے شروع ہو جائے؟
ہو سکتا ہے کہ آئیندہ چند دنوں میں میرا پاکستان اور بنگلہ دیش کا چکر لگے۔ تو کچھ دن میں محفل کو وقت نہیں دے پاؤں گا۔ :lol:
قیصرانی
 
تازہ صورتحال کے مطابق 600 کے لگ بھگ صفحات سکین ہوچکے ہیں ، جمال اعظم کو بجا طور پر سکیننگ کا جن کہا جاسکتا ہے :lol:

شگفتہ آپ نے اپنا حصہ ڈالنے کا کچھ سوچا ، کیوں نہ شروعات آپ سے کی جائے اس سے ٹیم کا جوش و خروش دیدنی ہوگا :)

قیصرانی ، پاکستان جاؤ یا بنگلہ دیش ، کتابیں لکھنے سے چھٹی نہیں مل سکتی اور محفل سے چھوٹی کے لیے ابھی بورڈ‌ بیٹھے گا تو فیصلہ شگفتہ سنا ہی دیں گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
بہت ہی نیک خیال ہے ۔

وارننگ :

رخصت پر جانے سے پہلے چھٹی کی درخواست دینی ہوگی بورڈ فیصلہ کرے گا :)

:
بورڈ، فیصلہ، نتیجہ؟ :shock: آپ نے تو ایم اے پاس کر لی، وہ بھی یونیورسٹی سے۔ ابھی تو بورڈ کا پیچھا چھوڑیں :lol:
ویسے فلائٹ کنفرم ہونے تک کوئی پتہ نہیں ہے۔
قیصرانی
 
Top