مبارکباد عمار ابن ضیاء بھی اب شادی شدہ ہو گئے

محفل کے ایک ہر دلعزیز رکن عمار خاں بالآخر شادی شدہ ہو گئے۔ منگنی تو غالباً کافی عرصہ ہوا ہو گئی تھی اب رہی سہی کسر بھی پوری ہو گئی۔ ایک وقت تھا جب عمار بھائی محفل میں بہت فعال ہوا کرتے تھے۔ انھوں نے اردو بلاگنگ اور دوسرے کئی سوشل نیٹورکنگ پلیٹ فارم پر اردو کے حوالے سے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں۔ کچھ عرصہ سے اپنی تعلیمی مصروفیات میں الجھ جانے کے باعث محفل میں موصوف کی آمد کم ہو گئی ہے۔ عموماً شمشاد بھائی کہا کرتے ہیں کہ "فلاں رکن محفل میں بہت فعال تھے اور پھر ان کی شادی ہو گئی۔" اتفاق سے عمار بھائی نے اس کا موقع نہیں دیا کیوں کہ وہ منگنی کے بعد سے ہی شادی شدہ محفلین والی پٹری پر آ گئے تھے۔ :) :) :)

بہر کیف ہم محفل اور تمام محفلین کی جانب سے عمار بھائی کو تہہ دل سے بے حد مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کی خوشگوار زندگی کے لئے دعا گو ہیں۔ ہماری نیک تمنائیں عمار بھائی، ان کے تمام اہل خانہ اور نئی مہمان کے ساتھ ہیں۔ :) :) :)

wedding_20cake_20rose_20cascade_20red_0.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی اطلاع دینے کا بہت شکریہ۔

عمار خاں بھائی بہت خوشی ہوئی یہ خبر سن کر کہ آپ بھی شادی شہداؤں کی محفل میں شامل ہو گئے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لیے باعث برکت و رحمت ہو۔ مبارک قبول فرمائیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
مبارکاں :)
امید ہے عمار لالہ اب شمشاد لالہ کو یہ نہیں کہنا پڑے گا
، کہ
ایک ہوتے تھے عمار،
اور پھر ان کی شادی ہو گئی
اور وہ بیوی کو پیارے ہو گئے :laugh::laugh::laugh:
 

وجی

لائبریرین
میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو عمار ابن ضیاء کو
اللہ آپکو نئے رشتے نبھانے کی توفیق و ہمت عطا کرے
اور آپکو خوش و خرم رکھے آمین ثم آمین
 

فاتح

لائبریرین
ہم تو انھیں پہلے ہی شادی شبہ سمجھتے تھے۔ مبارک ہو عمار میاں۔ جگ جگ جیو، دودھوں نہاؤ پوتوں پلو :)
 

mfdarvesh

محفلین
بہت بہت مبارک ہو
امید ہے آپ شادی کے بعد محفلین کے سارے گلے دور کردیں گے :)
 

مہ جبین

محفلین
عمار کو شادی کی بہت بہت مبارکباد
اللہ تم دونوں کو ہمیشہ خوش و خرم اور شاد آباد رکھے آمین
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
مبارک ہو بہت بہت ۔۔۔ خوشی بھی ہو رہی ہے اور "ہمدردی" بھی ۔۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
شادی کی بہت بہت مبارکباد۔ خوش و خرم رہیں سدا ہنستے مسکراتے۔۔ سُسرال سے ڈھیروں پیار ملے۔۔آمین
 

الف عین

لائبریرین
مبارک ہو عمار۔ ایسا کرو کہ بیگم صاحبہ کو بھی یہاں لے آؤ، پھر دونوں مل کر یہاں بھی ایک دوسرے سے باتیں کریں، اس صورت میں کسی کو یہ شکایت نہیں ہوگی کہ شادی کے بعد فعال نہیں رہے۔ یہ دوسری بات ہے کہ بقول یوسفی، ’’سب کو پیچش ہو گئی، صرف ہم کو نہیں ہوئی کہ ہم اس میں پہلے سے مبتلا تھے۔‘‘
 

ظفری

لائبریرین
عمار بہت بہت مبارک ہو ۔
مجھے بس عنوان میں لفظ " اب " ذرا کھٹک رہا ہے ۔ قیامت کی نظر رکھنے والے اس طرف توجہ فرمائیں ۔ ;)
 
Top