عمرانیات - کیا آپ بتاسکتےہیں؟

تفسیر

محفلین
[marq=right:8337af3259]چھوٹے بھیا کے دو جواب نا مکمل ہیں۔

یہ موقع ہاتھ سے نا جانے دیں۔:lol: :D [/marq:8337af3259]



6 ۔ عمران کی دو گاڑیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
8 ۔ عمران کبھی کبھی یہ دو عوامی شخصیت اختیار کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

فہیم

لائبریرین
آج کل میں حد سے زیادہ بزی ہوں
ورنہ میں ان معلومات میں آپ کے چھوٹے بھیا کا استاد ہوں :p
کیوں قیصرانی بھائی آپ کیا کہتے ہیں :wink:


اور آپ کے آخر والے 2 سوالوں کے جواب دے رہا ہوں

۔ عمران کی دو گاڑیاں ٹوسیٹر اور سپورٹس کار

عمران کبھی کبھی یہ دو عوامی شخصیت اختیار کرتا ہے
رانا تہور علی صندوقی اور پرنس آف ڈھمپ
 

تفسیر

محفلین
fahim نے کہا:
آج کل میں حد سے زیادہ بزی ہوں
ورنہ میں ان معلومات میں آپ کے چھوٹے بھیا کا استاد ہوں :p
کیوں قیصرانی بھائی آپ کیا کہتے ہیں :wink:


اور آپ کے آخر والے 2 سوالوں کے جواب دے رہا ہوں

۔ عمران کی دو گاڑیاں ٹوسیٹر اور سپورٹس کار

عمران کبھی کبھی یہ دو عوامی شخصیت اختیار کرتا ہے
رانا تہور علی صندوقی اور پرنس آف ڈھمپ

ٹوسیٹر ہی سپورٹس کار ہے
عمران کی دوسری کار بیوک ہے
 

F@rzana

محفلین
سلام تفسیر بھائی

آپ کے دانشکدہ میں گئی تھی لیکن بہت سے صفحات مجھے مل نہیں رہے :?

اس لیئے یہیں آپ سے مخاطب ہوں
شکریہ آپ کی پذیرائی کا 8)
 

تفسیر

محفلین
F@rzana نے کہا:
سلام تفسیر بھائی

آپ کے دانشکدہ میں گئی تھی لیکن بہت سے صفحات مجھے مل نہیں رہے :?

اس لیئے یہیں آپ سے مخاطب ہوں
شکریہ آپ کی پذیرائی کا 8)

فرزانہ بہن
واعلیکم السلام
:( سوری مجھے پتہ نہیں تھا کہ کچھ صفحات میں پرابلم ہے۔
اگر آپ بتائیں کہ کن صفحات میں دقت پیش آرہی ہے تو میں ان کو ٹھیک کردوں۔ کیوں سینکڑوں صفحات ہیں اسلیئے “جانے کے بعد “ ٹھیک کرنے میں آسانی ہوگی۔ آپ مجھے وہ نام دانشکدہ میں پی ایم کردیں۔
مجھے بے حد خوشی ہے کہ آپ آئیں
تفسیر بھیا
 

قیصرانی

لائبریرین
1۔ ایکس ٹو کے پاس کیا اختیارات ہیں؟
2۔ کیا ایکس ٹو اور کرنل فریدی کے اختیارات کو ایک دوسرے کے برابر کہا جا سکتا ہے؟
3۔عمران نے کس ناول میں‌اپنے والد کی گرفتاری کا حکم دیا تھا؟
4۔ کس ناول میں عمران اور تھریسیا کا پہلا ٹکراؤ ہوا تھا؟
5۔ عمران کو دیوزاد قاسم کس نام سے مخاطب کرتا تھا؟
 

تفسیر

محفلین
قیصرانی نے کہا:
1۔ ایکس ٹو کے پاس کیا اختیارات ہیں؟
2۔ کیا ایکس ٹو اور کرنل فریدی کے اختیارات کو ایک دوسرے کے برابر کہا جا سکتا ہے؟
3۔عمران نے کس ناول میں‌اپنے والد کی گرفتاری کا حکم دیا تھا؟
4۔ کس ناول میں عمران اور تھریسیا کا پہلا ٹکراؤ ہوا تھا؟
5۔ عمران کو دیوزاد قاسم کس نام سے مخاطب کرتا تھا؟

  • 1 ۔ ایکس ٹو کے اختیارات
    ہ سیکریٹ سروس کا چیف ہے
    ہ سیکریٹری آف انٹرنل افئیر کو رپورٹ کرتا ہے۔ ہیڈ آف اسٹیٹ کو بھی رپورٹ کرتا ہے۔

    2 ۔انسپکٹر فریدی کے اختیارات
    ہ انٹرنیشل بلیک فورس کا چیف بھی ہے۔
    ہ صدر حکومت سے کیس بھی معاملہ میں دخل اندازی کے اسپیثل اختیارت ہیں ۔
    ہ عزازی خطاب کرنل ہے۔

    یہ آپ کے نقطہ نظر پر منحصر ہوگا۔ لیکن کیونکہ بلیک فورس ایک انٹرنیشل آرگینایزیشن ہے اور کرنل کو صدر حکومت سے اسپیثل اختیارت ہیں لہذا یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس کے اختیارات زیادہ ہیں۔

    3۔ نہیں پتہ

    4۔ تھریسا بمبل بی آف بوھیمیا اور عمران کا پہلا ٹکراو “ کالے چراغ“ میں ہوا تھا

    5 ۔ دیوذام قاسم “ جاسوسی دنیا “ کا کردار ہے۔
    جوزف “ عمران سیریز“ کا کردار ہے اور وہ عمران کو “ فادر“ کہتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
منصور قیصرانی کا مطلب ہے کہ اس ناول میں جس میں فریدی حمید اور عمران ایک ساتھ تھے۔ میں‌بھی اس کتاب کا نام بھول رہا ہوں، شاید خوفناک عمارت۔ اس میں عمران نے قاسم کو کچھ نام دیا تھا۔ وہ کیا تھا؟ سوال یہ ہے تفسیر۔
 

فہیم

لائبریرین
جناب وہ ناول ہے جاسوسی دنیا کا نمبر 75
نام ہے زمین کے بادل

اس میں قاسم اور عمران ایک دوسرے کو خالہ جاد کے نام سے مخاطب کرتے ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
بڑے بھیا کی جیت ہوئی

فہیم کا جواب درست ہے، زمین کے بادل

fahim نے کہا:
اس میں قاسم اور عمران ایک دوسرے کو خالہ جاد کے نام سے مخاطب کرتے ہیں

یہ کبھی خالہ زاد، کبھی خالہ جاد اور کبھی کھالہ جاد بن جاتا ہے
 

فہیم

لائبریرین
شکریہ

سوال یہ ہے کہ وہ کون سا ناول ہے جسے ابن صفی نے 2 بار لکھا۔
یعنی ایک بار پورا لکھنے کے بعد شائع ہونے سے پہلے پھر اس ناول کو دوبارہ لکھا

آپ کو بتانا ہے کہ وہ کون سا ناول ہے
 

فہیم

لائبریرین
تفسیر بھائی
قیصرانی بھائی

کہاں غائب ہیں آپ دونوں
میں تو سوچ رہا تھا کہ اب تک جواب آچکا ہوگا
 

جیہ

لائبریرین
اب ابن صفی کے ناول اتنے بھی خاص نہیں تھے کہ اقبالیات یا غالبیات کے طرز پر عمرانیات کی اصطلاح استعمال کی جائے۔

کن نے شروع کیا ہے یہ دھاگہ؟؟
 
Top