عمران امریکی سازشی بیانیے سے دستبردار، واشنگٹن سے دوستی کے خواہاں

علی وقار

محفلین

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو میانوالی کی سیٹ سے نااہل کیا تھا جس کے بعد ان کی مقبولیت مزید بڑھ گئی۔ اور وہ بغیر کمپین کیے ہی کرم ایجنسی کا الیکشن جیت گئے 🤭
انتخابی مقبولیت کی بات نہ کریں، اس میں عمران کے مقابل فی الوقت کوئی نہیں ہے۔ میں نے لانگ مارچ کی حد تک بات کی ہے۔ میرا خیال ہے کہ لانگ مارچ آج تک جس جماعت نے بھی کیا ہے، ناکامی اُس کا مقدر بنی ہے اس لیے میں کسی مختلف نتیجے کی توقع نہیں رکھتا ہوں۔
 
جاسم محمد

محفلین

اور بہ یک وقت مقامی اور غیر مقامی آقاؤں کو راضی کرنا اور خوش اُمیدیوں کے ماروں کو بھی لارا دیے رکھنا بہت دشوار کام ہوگا۔ :) :)

دو کشتیوں میں تو آدمی کسی نہ کسی طرح ایک ایک پاؤں رکھ لے لیکن تین کشتیوں کی سواری کیسے کی جائے 😄
حالیہ لانگ مارچ کا اصل مقصد یہی ہے کہ ان آقاؤں سے قوم کی جان چھڑائی جائے جن کو خوش کرتے کرتے ملک کا دیوالیہ نکل گیا ہے

جاسم محمد

محفلین

غالباً رانا ثناءاللہ صاحب، خان صاحب یا شاید پوری تحریکِ انصاف کے حواس پہ طاری ہیں۔ اس لیے شاید ابھی بیک فٹ پہ کھیلنے کی کوشش جاری ہے!
رانا ثنا اللہ نہیں۔ اس کے پیچھے کھڑے بوٹوں سے مسئلہ ہے 😉
 
جاسم محمد

محفلین
میرا خیال ہے کہ لانگ مارچ آج تک جس جماعت نے بھی کیا ہے، ناکامی اُس کا مقدر بنی ہے
لانگ مارچ اب بھی ناکام ہو جائے گا اگر کنٹینر پنڈی پہنچنے پر عوام کی بڑی تعداد باہر نہ نکلی۔ مارچ کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار عوام کی تعداد پر ہے
 
محمد وارث

لائبریرین

بھٹو عدالتی قتل سے قبل امریکہ پر اپنی حکومت ختم کرنے کے الزامات لگاتا تھا۔ سی آئی اے نے ۱۹۵۳ میں ایران کے منتخب وزیر اعظم کا تختہ الٹا۔ پھر اس کو جھٹلاتے رہے۔ ۶۰ سال بعد اس کا اقرار کر لیا
مگر اب بغض عمران میں امریکہ بہادر بھی بالکل سچا، نیک اور پارسا ٹھہرا
جی ہاں، "اتحاد بین الاذہان" اسی کو کہتے ہیں کہ خود ساختہ لبرلز اور ملوانے اب کم از کم پاکستان کی حد تک یک زبان بھی ہیں اور یک جان بھی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جی ہاں، "اتحاد بین الاذہان" اسی کو کہتے ہیں کہ خود ساختہ لبرلز اور ملوانے اب کم از کم پاکستان کی حد تک یک زبان بھی ہیں اور یک جان بھی۔
جہاں تک "اتحاد بین الاذہان" کی بات عوامی سطح کی ہے دونوں اطراف میں ایک سا منظر دکھائی دے رہا ہے۔ اور اگر سیاسی طور پر ہے تو جماعتِ اسلامی جو کہ ایک مضبوط اور منظم ترین اسلامی جماعت ہے وہ طرفین سے بے نیاز دکھائی دیتی ہے۔ اور جہاں تک مولانا فضل الرحمٰن کی بات ہے اُس نے ہمیشہ سے عمران خان سے دوریاں رکھیں ہیں۔
اس وقت معاشرے میں جو تقسیم دکھائی دے رہی ہے ہمارے بڑوں نے دیکھی ہوں تو دیکھی ہوں ہماری آنکھیں ایسے کسی منظر سے بالکل بھی آشنا نہیں ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جماعتِ اسلامی جو کہ ایک مضبوط اور منظم ترین اسلامی جماعت ہے وہ طرفین سے بے نیاز دکھائی دیتی ہے۔
اس کے لئے "اتحاد بین المسلمین" درکار ہے۔ :)

جہاں تک مولانا فضل الرحمٰن کی بات ہے
اُن کی تو بات ہی مت کریں۔ :) :) :)
اس وقت معاشرے میں جو تقسیم دکھائی دے رہی ہے ہمارے بڑوں نے دیکھی ہوں تو دیکھی ہوں ہماری آنکھیں ایسے کسی منظر سے بالکل بھی آشنا نہیں ہیں۔
جی! مزید "ڈوائیڈ" اور مزید "رُول" :)
 
جاسم محمد

محفلین
اس وقت معاشرے میں جو تقسیم دکھائی دے رہی ہے
پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف کیخلاف جب ملک کی ۱۴ جماعتیں بشمول اسٹیبلشمنٹ ملکر عدم اعتماد کا اظہار کریں گی تو معاشرہ میں تقسیم تو ہوگی۔ مائنس ون فارمولا پہلے کبھی کامیاب ہوا ہے نہ اب ہوگا۔ عوامی لیگ اور اس کے لیڈر شیخ مجیب الرحمان والی تاریخ دہرائی جا رہی ہے جس کا انجام بنگلہ دیش کی صورت میں نکلا تھا
محمد وارث
 
جاسم محمد

محفلین
بھان متی نے کنبہ جوڑا، کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا😄
تحریک عدم اعتماد کے وقت یہ اینٹ اور روڑے الگ الگ ہو گئے تھے۔ آج بھی پارلیمان میں پی ٹی آئی کے ۲۰ کے قریب لوٹے براجمان ہیں۔ دیگر ۱۲۳ نے استعفی دے دیا تھا۔ جو پھر بھی پارلیمان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
باقی جماعتیں بھی ایسے ہی بنتی ہیں۔ بیشتر لوٹوں کے لئے پی ٹی آئی اُن کے کیریئر کی دوسری پارٹی نہیں تھی۔
پی ٹی آئی سے صرف ۲۰ کے قریب لوٹے نکلے تھے۔ دیگر ۱۲۳نے عمران خان کی کال پر استعفی دے دیا تھا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
پی ٹی آئی سے صرف ۲۰ کے قریب لوٹے نکلے تھے۔ دیگر ۱۲۳نے عمران خان کی کال پر استعفی دے دیا تھا۔

جاسم بھائی!

اب آپ کیا مستقبل دیکھ رہے ہیں پاکستانی سیاست اور خان صاحب کا؟
 
جاسم محمد

محفلین
جاسم بھائی!

اب آپ کیا مستقبل دیکھ رہے ہیں پاکستانی سیاست اور خان صاحب کا؟
حالیہ لانگ مارچ کی کامیابی پر منحصر ہے جب کنٹینر پنڈی پہنچے گا۔ اگر عوام عمران خان کی کال پر بڑی تعداد میں باہر نہ نکلی تو پھر اسٹیٹس کو کی جیت ہوگی۔ بصورت دیگر عمران خان کی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
حالیہ لانگ مارچ کی کامیابی پر منحصر ہے جب کنٹینر پنڈی پہنچے گا۔ اگر عوام عمران خان کی کال پر بڑی تعداد میں باہر نہ نکلی تو پھر اسٹیٹس کو کی جیت ہوگی۔ بصورت دیگر عمران خان کی۔

کیا کوئی بیچ کی صورت بھی ہو سکتی ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
کیا کوئی بیچ کی صورت بھی ہو سکتی ہے؟
اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کا اب دوبارہ سیم پیج پر آنا کافی مشکل ہے۔ دونوں اطراف نے کشتیاں جلا دی ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ کو سویلین بالا دستی کسی صورت قبول نہیں۔ اور عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کا موجودہ حکومت کیساتھ کھڑے رہنا کسی صورت قبول نہیں
 
یعنی میں نہ ہی سمجھوں۔ :) :)
 
جاسم محمد

محفلین
یعنی میں نہ ہی سمجھوں۔ :) :)
ایک درمیان کی صورت بن سکتی ہے اگر اسٹیبلشمنٹ و عمران خان دونوں ایک ایک قدم پیچھے ہٹ جائیں۔ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو فی الفور الیکشن دے دے اگر وہ اسکی غیر آئینی و غیر قانونی طاقت کو چیلنج کرنا بند کردے۔ اس نکتہ پر ڈیل ہو سکتی ہے مگر امپورٹڈ حکومت کسی صورت جلد الیکشن کیلئے تیار نہیں۔ بس اسی لئے غیر یقینی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔

اس وقت ہر فریق اپنی اپنی انا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اور نقصان ملک کا ہو رہا ہے۔
 
Top