عمران امریکی سازشی بیانیے سے دستبردار، واشنگٹن سے دوستی کے خواہاں

جاسم محمد

محفلین
اس وقت ہر فریق اپنی اپنی انا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اور نقصان ملک کا ہو رہا ہے۔
عمران خان کی چلتی حکومت کو چلتا کیا اور ملک کا دیوالیہ نکال دیا صرف ۶ ماہ میں۔ اسکے باوجود انا کی جنگ عمران خان لڑ رہا ہے؟ پھر وہی گھڑی اور لندن فلیٹس ایک ہی ترازو میں جیسی بغض عمران یا حب نواز و زرداری والی پالیسی 🙂

علی وقار نوید احمَد
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

یہ تو خان کی رپورٹ ہے بھئی😊
 
محمداحمد

لائبریرین
اس وقت ہر فریق اپنی اپنی انا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ اور نقصان ملک کا ہو رہا ہے۔

اگر بفرضِ محال ملک میں سوِلین بالادستی قائم ہوگئی ، تو اس کا سب سے بڑا محرک عمران خان ہی ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم سے تو اس قسم کی اُمید کسی بھی صورت نہیں کی جا سکتی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اگر بفرضِ محال ملک میں سوِلین بالادستی قائم ہوگئی ، تو اس کا سب سے بڑا محرک عمران خان ہی ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم سے تو اس قسم کی اُمید کسی بھی صورت نہیں کی جا سکتی۔
چلے چلو کہ وہ منزل ابھی نہیں آئی
 
علی وقار

محفلین
اگر بفرضِ محال ملک میں سوِلین بالادستی قائم ہوگئی ، تو اس کا سب سے بڑا محرک عمران خان ہی ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم سے تو اس قسم کی اُمید کسی بھی صورت نہیں کی جا سکتی۔
سویلین بالا دستی تب قائم ہو گی جب تمام بڑی سیاسی جماعتیں اس ایشو پر متفق ہو جائیں گی جس کے دور دور تک امکانات نہیں ہیں۔
 
ڈان کا یہ مضمون ضرور پڑھیں۔ اس میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ فوج ہی نہیں ملک کے دیگر ادارے اور محکمہ بھی اپنا آئینی کام کرنے کی بجائے سیاست میں نک و نک ہیں۔ اس لئے سویلین و آئینی بالا دستی صرف فوج ہی نہیں دیگر پر بھی قائم کرنے کی ضرورت ہے
 
سویلین بالادستی قائم کرنے کے لیے بھی شاید ریٹائرڈ جرنیلوں اور ریٹائرڈ ججز کو سامنے آنا ہو گا۔ آن لائٹر نوٹ۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
یہ تو خان کی رپورٹ ہے بھئی😊
صرف ۶ ماہ میں اس طرح ملک کا دیوالیہ نہیں نکلتا۔ اگر عمران خان کو منصب سے ہٹانے کا مقصد اس کی مقبولیت کو کم کرنا تھا تو وہ تو ویسے بھی اسکے ضمنی الیکشن میں مسلسل شکست سے پورا ہو رہا تھا۔ اسے ہٹانے کے بعد تو وہ مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ بہتر تھا اسکی حکومت اگلے عام انتخابات تک چلنے دیتے تاکہ وہ سیاسی شہادت کا رونا روکر عوام میں اتنا مقبول نہ ہو سکتا۔ مگر اب پچھتائے کیا ہوت جب گھڑی چگ گئی کھیت
محمداحمد علی وقار
 
پی ڈی ایم ڈر گئی تھی کہ فیض کو آرمی چیف بنا کر عمران خان ایک فاشسٹ کا رُوپ دھار لیں گے۔ اسی خوف نے انہیں یکجا کر دیا۔
 
جاسم محمد

محفلین
پی ڈی ایم ڈر گئی تھی کہ فیض کو آرمی چیف بنا کر عمران خان ایک فاشسٹ کا رُوپ دھار لیں گے۔ اسی خوف نے انہیں اس یکجا کر دیا۔
اور جو پچھلے ۶ ماہ سے پی ٹی آئی کیخلاف جنرل باجوہ اور شہباز شریف کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔ اسکے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر برہنہ تشدد کیا جا رہا ہے۔ اسکے سینیٹر کی خفیہ ویڈیو بنا کر بچوں کو بھیجی جا رہی ہے۔ اسکے حامی صحافیوں کو جبرا برخواست، جلا وطنی پر مجبور اور قتل تک کیا جا رہا ہے۔ اسکے لیڈر پر قاتلانہ حملے ہو رہے ہیں۔ کیا یہ والی ننگی فیشزم اس فیشزم سے بہتر ہے جو جنرل فیض کے آرمی چیف لگنے کے بعد مبینہ طور پر ابھی آنی تھی؟
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
اور جو پچھلے ۶ ماہ سے پی ٹی آئی کیخلاف جنرل باجوہ کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔ اسکے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر برہنہ تشدد کیا جا رہا ہے۔ اسکے سینیٹر کی خفیہ ویڈیو بنا کر بچوں کو بھیجی جا رہی ہے۔ اسکے حامی صحافیوں کو جبری برخواست، جلا وطنی پر مجبور اور قتل تک کیا جا رہا ہے۔ اسکے لیڈر پر قاتلانہ حملے ہو رہے ہیں۔ کیا یہ والی ننگی فیشزم اس فیشزم سے بہتر ہے جو جنرل فیض کے آرمی چیف لگنے کے بعد مبینہ طور پر ابھی آنی تھی؟
تشدد نون لیگ کروائے، پیپلز پارٹی کروائے، تحریک انصاف کرائے یا اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور قوت، سب ہی غلط ہیں، ہم تو نیوٹرل ہیں اور بقول خان صاحب ہم ۔۔۔۔ ہیں۔ :) سو، ہم کیا ہماری حقیقت کیا؟ اور اس حوالے سے ہماری سوچ کیا!
 
جاسم محمد

محفلین
پی ڈی ایم ڈر گئی تھی کہ فیض کو آرمی چیف بنا کر عمران خان ایک فاشسٹ کا رُوپ دھار لیں گے۔ اسی خوف نے انہیں یکجا کر دیا۔
تشدد نون لیگ کروائے، پیپلز پارٹی کروائے، تحریک انصاف کرائے یا اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور قوت، سب ہی غلط ہیں، ہم تو نیوٹرل ہیں اور بقول خان صاحب ہم ۔۔۔۔ ہیں۔ :) سو، ہم کیا ہماری حقیقت کیا؟ اور اس حوالے سے ہماری سوچ کیا!
یہ جواب قابل قبول نہیں۔ جنرل فیض کے خوف سے جو مارشل لا نومبر کے بعد لگنا تھا۔ وہ جنرل باجوہ اور شہباز شریف نے اپریل کے بعد ہی پی ٹی آئی کیخلاف لگا دیا۔ یعنی جو کام ابھی عمران خان و جنرل فیض نے کیا ہی نہیں۔ وہ پہلے سے ہی ان کے خلاف کر دیا گیا۔ یہ کیا مذاق ہے؟ کسی عمل کے بعد رد عمل کا سنا تھا۔ مبینہ عمل سے قبل ہی رد عمل دے دینا پہلی بار دیکھا
 
علی وقار

محفلین
یہ جواب قابل قبول نہیں۔ جنرل فیض کے خوف سے جو مارشل لا نومبر کے بعد لگنا تھا۔ وہ جنرل باجوہ اور شہباز شریف نے اپریل کے بعد ہی پی ٹی آئی کیخلاف لگا دیا۔ یعنی جو کام ابھی عمران خان و جنرل فیض نے کیا ہی نہیں۔ وہ پہلے سے ہی ان کے خلاف کر دیا گیا۔ یہ کیا مذاق تھا؟ عمل کے بعد رد عمل کا سنا تھا۔ عمل سے قبل رد عمل پہلی بار دیکھا
یہ سنگین مذاق ہے۔ آپ اتنا ڈرا کر نہ رکھتے تو وہ بھی پنجے جھاڑ کر آپ کے پیچھے نہ پڑتے۔ بہرحال، وہ غلط کر رہے ہیں، آپ برداشت کریں۔ جب آپ کی حکومت آئے تو گن کر بدلے اُتار لیجیے گا۔ :) آن لائٹر نوٹ ۔۔۔۔۔۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ برداشت کریں۔ جب آپ کی حکومت آئے تو گن کر بدلے اُتار لیجیے گا۔
یہ قبائلی معاشرہ نہیں۔ آئین و قانون رکھنے والا ۲۲ کروڑ کا ملک ہے۔ جو حرکت شہباز حکومت و جنرل باجوہ نے پی ٹی آئی کیخلاف کی ہے۔ اگر وہی کچھ عمران خان اور جنرل فیض نے پی ڈی ایم کیخلاف کرنا ہے تو پھر اس کا فائدہ کسی کو نہیں ہوگا۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ اتنا ڈرا کر نہ رکھتے تو وہ بھی پنجے جھاڑ کر آپ کے پیچھے نہ پڑتے۔
کاش عمران خان بھی اپوزیشن لیڈران کو اسی طرح اغوا کر کے ننگا تشدد کرتا۔ ان کی خفیہ ویڈیو بنا کر ان کے بچوں کو بھیجتا۔ ان پر قاتلانہ حملے کرواتا۔ان کے حامی صحافیوں کیخلاف مقدمات بنوا کر ان کو پہلے جلا وطنی پر مجبور کرتا۔ پھر بیرون ملک قتل کرتا۔
نہایت افسوس کیساتھ عمران خان اپنے مخالفین کو اس طرح ڈرا نہیں سکا جس طرح پچھلے ۶ ماہ میں جنرل باجوہ اور شہباز شریف نے اس کو ڈرایا ہے
 
ہائے حسرت! ٹھنڈی آہیں نہ بھریں۔ انتقامی جذبے کو توانا رکھیں اور اگلی بار فاشسٹ بنا کر ہٹلر کی یاد تازہ کر دیں۔ بصورت دیگر شانت ہو جائیں اور معاملہ فہمی کے ساتھ یہ وقت گزاریں۔ اقتدار میں آنے کے بعد غلطیوں سے سبق سیکھیں وغیرہ وغیرہ۔ یعنی کہ اچھے بچے بن جائیں۔
 
زیک

مسافر
اور جو پچھلے ۶ ماہ سے پی ٹی آئی کیخلاف جنرل باجوہ اور شہباز شریف کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔ اسکے لوگوں کو پکڑ پکڑ کر برہنہ تشدد کیا جا رہا ہے۔ اسکے سینیٹر کی خفیہ ویڈیو بنا کر بچوں کو بھیجی جا رہی ہے۔ اسکے حامی صحافیوں کو جبرا برخواست، جلا وطنی پر مجبور اور قتل تک کیا جا رہا ہے۔ اسکے لیڈر پر قاتلانہ حملے ہو رہے ہیں۔ کیا یہ والی ننگی فیشزم اس فیشزم سے بہتر ہے جو جنرل فیض کے آرمی چیف لگنے کے بعد مبینہ طور پر ابھی آنی تھی؟
اس میں نئی بات کیا ہے؟
 
جاسم محمد

محفلین
انتقامی جذبے کو توانا رکھیں اور اگلی بار فاشسٹ بنا کر ہٹلر کی یاد تازہ کر دیں۔
آپ عجیب باتیں کر رہے ہیں۔ آپ پہلے کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم نے عمران خان کی حکومت کو اسلئے الٹا کہ وہ نومبر میں جنرل فیض کو آرمی چیف لگا کر فیشسٹ ہٹلر بننے والا تھا۔ جب میں نے آپ کی آنکھیں کھولی کہ نومبر کے بعد فیشزم کیا آنا تھا وہ تو اپریل سے ہی جنرل باجوہ اور شہباز شریف کے توسط سے آگیا تو اب آپ کہتے ہیں کہ عمران خان مستقبل میں اس کا انتقام لے؟ ایسے کیسے؟ یعنی جو کام ابھی عمران خان و جنرل فیض نے کیا ہی نہیں مگر شہباز شریف و جنرل باجوہ نے کر دیا۔ اس کا انتقام لیکر کسی کو کیا فائدہ ہوگا؟ یہ تو وہی بات ہوئی کہ کسی بے گناہ شخص کو پہلے ہی مار مار کر اسکا بھڑکس نکال دیا جائے کہ وہ فلاں تاریخ کو مستقبل میں فلاں جرم کریگا۔ اب چونکہ اس نے وہ جرم نہیں کیا تو وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا بدلہ لے۔ حد ہو گئی اس بے سر و پا منطق کی!
Two wrongs don't make a right
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
اقتدار میں آنے کے بعد غلطیوں سے سبق سیکھیں وغیرہ وغیرہ۔ یعنی کہ اچھے بچے بن جائیں۔
عمران خان نے کونسی سنگین غلطی کردی؟ کونسے اپوزیشن لیڈر پر قاتلانہ حملہ کروایا؟ کونسے اپوزیشن کے حمایتی صحافی پر مقدمات کی بھرمار کر کے اسے ملک چھوڑنے پر مجبور کیا اور پھر بیرون ملک میں ہی قتل کر دیا؟ کونسے اپوزیشن لیڈر کو اغوا کر کے اس پر ننگا تشدد کیا؟ کونسے اپوزیشن لیڈر کی خفیہ ویڈیو بنا کر اسکے بچوں کو بھیجی؟
عجیب بغض عمران ہے۔ بار بار اسے ہی سدھرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ مگر اسکی فیشزم جس کے خوف سے پی ڈی ایم نے اسکی حکومت کا تختہ الٹا۔ اسکی کوئی مثال پیش نہیں کر پا رہے۔ بات کو گھمایئے مت۔ عمران خان کی سنگین غلطیاں بتائیں
 
علی وقار

محفلین
آپ عجیب باتیں کر رہے ہیں۔ آپ پہلے کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم نے عمران خان کی حکومت کو اسلئے الٹا کہ وہ نومبر میں جنرل فیض کو آرمی چیف لگا کر فیشسٹ ہٹلر بننے والا تھا۔ جب میں نے آپ کی آنکھیں کھولی کہ نومبر کے بعد فیشزم کیا آنا تھا وہ تو اپریل سے ہی جنرل باجوہ اور شہباز شریف کے توسط سے آگیا تو اب آپ کہتے ہیں کہ عمران خان مستقبل میں اس کا انتقام لے؟ ایسے کیسے؟ یعنی جو کام ابھی عمران خان و جنرل فیض نے کیا ہی نہیں مگر شہباز شریف و جنرل باجوہ نے کر دیا۔ اس کا انتقام لیکر کسی کو کیا فائدہ ہوگا؟ یہ تو وہی بات ہوئی کہ کسی بے گناہ شخص کو پہلے ہی مار مار کر اسکا بھڑکس نکال دیا جائے کہ وہ فلاں تاریخ کو مستقبل میں فلاں جرم کریگا۔ اب چونکہ اس نے وہ جرم نہیں کیا تو وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا بدلہ لے۔ حد ہو گئی اس بے سر و پا منطق کی!
Two wrongs don't make a right
تو تبصرے کے دوسرے حصے پر کاربند ہو جائیں کہ آپ آئندہ اقتدار میں آئیں تو اچھے بچے بن جائیں اور آئین و قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھانا سیکھیں۔
 
Top