ایچ اے خان
معطل
عمران کی سیاست پر بات کرتے ہیں تو ایک مشھور واقعہ یاد اتا ہے۔ کیا دور تھا۔ عمران کو چند لڑکوں نے گمراہ کیا کہ پنجاب یونی ورسٹی میں اس کی بڑی ٹور ہے۔ ممی ڈیڈی بوائز کی باتوں میں اکر عمران یونی ورسٹی چلاگیا۔ وہاں اس کا کیا حشر ہوا۔
ویسے اپنی طرف سے عمران کا مذاق اڑانے کی کوشش کی ہے اس دھاگے میں مگر باشعور اور ذی شعور لوگوں کی نظر میں اسے جدوجہد اور کوشش سے اپنا مقام بنانا ہوتا ہے۔ اس طرح کی صورتحال کا سامنا بہت سے قوی العزم لوگوں کو تاریخ میں ہوا ہے۔
افسوس کہ آپ کے پسندیدہ لیڈر اور اس کے حواری اس قسم کی سچی لگن اور کوشش سے تا عمر محروم ہی رہے۔
گویا آپکا پہلے کبھی جماعتیوں سے واسطہ نہیں پڑا۔ میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ ایں خانہ تمام آفتاب استجمعیت کے طلباء کے دامن پر دھبہ ہے! عمران خان سے اختلاف اپنی جگہ ۔۔۔ لیکن یہ سب تصاویر دیکھ کر واقعی بہت افسوس ہوا ۔۔۔
اس سے تو جمعیت کی بدمعاشی ظاہر ہوتی ہے، عمران خان پر اس سے کیا حرف آتا ہے؟
مگر عمران کو پتہ ہی نہیں چل سکا دورہ کرنے سے پہلے تک کہ پنجاب یونی ورسٹی کی کیا حالت ہے۔ وہ یہ غلط فیصلہ کرگیا کہ وہاں کا دورہ ممی ڈیڈی بوائز کے ساتھ کرے گا
یہی معاملہ اس کی سیاست کا ہے ۔ پتہ بھی نہیں ہے کہ ملک کے معاملات کیسے چلائے گا مگر کچھ لوگوں کے کہنے پر دعوے پر دعوے
بہت ہی عجیب منطق ہے۔ اسی منطق کے تحت جواب دوں؟ آپ کے لیڈر کو بھی تو مشرف کے بارے میں پتا نہیں چل سکا تھا، جبھی تو جسے ترقی دے کر فوجیوں کا سربراہ بنایا، اُسی نے حکومت سے ہٹا کر سعودیہ بھگا دیا۔ اب جو بندہ تقرری میں اتنی فاش غلطیاں کر سکتا ہے، وہ ملک کیسے چلائے گا؟
اس کی مزید درست مثال مشرف کی ہی ہے
دیکھیے مشرف کمانڈوبنتا ہے اسی چکر میں اس نے کارگل کردیا۔ حالات کا درست اندازہ نہیں لگاسکام۔نتیجہ یہ ہوا کہ پاکستان کو شکست ہوئی اور پسپائی اختیارکرنی پڑی
سوری میں یہ کام نہیں کرتا بھائی جان
میں ملٹری ہسٹری اور ملٹری اسٹریٹیجی کی بکواس دو گھنٹے لکھوں گا تو وہ مان جائے گا کیا ؟ مفت مین اپنا ٹائم کیوں خراب کریں جب کسی بات کا رزلٹ نکلنا ہے نا ہی اگلے پر کوئی منطق کوئی دلیل کوئی ہسٹری کوئی بھی چیز اثر نہیں کرتی ؟ اس نے مائنڈ بنا لیا بات ختم اور ہمیں سونا چاہیے کہ صبح پھر بزی دن ہے ۔ بات وہاں کی جاتی ہے جہاں اگلا بندہ سنے سمجھے اور پھر اپنے سٹانس میں حق کی تبدیلی لائے یا پھر دلیل اور منطق سے اپنی بات کو ٹھیک ثابت کرنے کی اہلیت رکھتا ہو ۔ اس دھاگے کو کھولتے دیکھ کر آپکو اندازہ نہین ہوا ؟ کیا آپ میں یا کوئی سنجیدہ ممبر ایسا دھاگا کھول سکتا ہے ؟ہاہاہاہاہاہاہہاہہاہاہاہاہاہاہہا ۔۔۔ ۔۔ مشرف زندہ باد۔۔۔ ۔ 10 سال تک بھینسوں کے آگے بین بجاتا رہا ۔۔۔ لولز
اسے کہتے ہیں چت بھی اپنی اور پٹ بھی اپنی۔مشرف کو تعینات کرنا غلطی نہیں تھی
مشرف خود اک غلط ادمی ہے